سرچ کریں

Displaying 91 to 100 out of 4555 results

91

ختم قادریہ پڑھنے کی منت ماننے کا حکم

سوال: ہمارے حالات کچھ خراب تھے ،بھائی پر آزمائشیں تھیں،میں نے ایک رات خواب دیکھا کہ میں مدنی پنج سورہ پڑھ رہی ہوں ،اور میرے سامنے ختم قادریہ کھلا ہے ،جب میں صبح اٹھی تو اسی دن میں نے یہ منت مانی کہ جب تک میرے اندر ہمت ہوگی ،صحت ساتھ دے گی میں روزانہ ختم قادریہ پڑھوں گی ،کافی عرصہ پڑھتی بھی رہی مگر کچھ عرصے سے سستی ہورہی ہے اور پابندی سے نہیں پڑھ پارہی، باقی دیگر وظائف پڑھتی رہتی ہوں ،تو مجھے بتائیں کہ کیا میرے اوپر روزانہ ختم قادریہ پڑھنا واجب ہے ؟ اگر نہیں پڑھ پارہی توکیا اس پر گناہ ہے ؟

91
92

بیماری سے شفاء کے لیے منت مانگنے کے بعد علاج کروانے کا حکم

سوال: اگر کسی مرض سے نجات کے لیے شرعی منت مانی جائے، تو اس کے بعد علاج کروانا چاہئے یا منت کے پورے ہونے کا انتظار کرناچاہئے؟ نیزاگر منت ماننے کے بعد بیماری علاج کروانے سے ٹھیک ہو، تو پھر منت پوری کرنا کیسا ہے؟

92
93

بیوٹی پارلر میں میک اپ کے سامان پر زکوٰۃ کا حکم

جواب: منتقل نہیں ہوگا،یہاں تک کہ عوض میں سے ایک حصہ اثر کے مقابلہ میں ہو،بلکہ کپڑے کی سفیدی اصلی ہے ،جو کپڑے سے میل ختم ہونے کے وقت ظاہر ہوگی،پس وہ جتنا بھی...

93
94

حالت احرام میں سر یا چہرہ چھپانے سے دم یا کفارہ لازم ہوگا؟ تفصیلی فتوی

سوال: ہم نے علمائے کرام سے یہ مسئلہ سنا ہے کہ مرد حالت احرام میں چادروغیرہ سرپر نہیں اوڑھ سکتا، جبکہ مردو عورت دونوں ہی کسی کپڑے یا ماسک وغیرہ سےچہرے کو نہیں چھپاسکتے۔عرض یہ ہے کہ اگر کوئی مرد سخت گرمی یا سردی کے عذرکی وجہ سے سرپرچادر اوڑھ لے یا مرد وعورت دونوں سخت دھوپ ہی کی وجہ سے ماسک وغیرہ کسی کپڑے سے چہرے کوچھپا لیں ،تو کیا حکم ہوگا اور اس پر کیا کفارہ لازم آئے گا،پورا سر یا چہرہ چھپا ہو یا تھوڑا؟اور اگر ایسا بغیر عذر کے کیا جائے، توکیا کفارہ ہوگا؟برائے مہربانی آسان الفاظ میں وضاحت کےساتھ ارشاد فرمادیں ،تاکہ مکمل مسئلہ معلوم ہوجائے اور میرے جیسے دوسرے لوگ بھی اس کو سمجھ کر عمل کرسکیں ۔

94
95

منت ماننے کے لیے نیت کافی ہے یا زبان سے کہنا ضروری ہے ؟

سوال: اس حوالے سےرہنمائی فرمائیں کہ منت کےلیےزبان سے کہنا ضروری ہے؟یاپھردل کی نیت کابھی اعتبارہے؟

95
96

کیا مزارات کی دیگ میں سونا، چاندی اور پیسے دینے کی منت پوری کرنا ضروری ہے؟

سوال: کسی کی والدہ نے منت مانی کہ اگر میرے بیٹے کی طبیعت ٹھیک ہو گئی تو فلاں درگاہ کی دیگ میں سونا ، چاندی یا کچھ رقم دوں گی تو کیااس منت کا پورا کرنا ضروری ہے؟

96
97

عمرہ کئے بغیر احرام کھولنے کا حکم

سوال: ایک شخص جو کہ مکہ مکرمہ میں ہی قیام پذیر ہے،اس نے کرونا کے زمانے میں مسجد عائشہ سے عمرے کا احرام باندھا، جب وہ عمر ہ کرنے کیلئے حرم کعبہ میں داخل ہونے لگا،تو اُسے کسی وجہ سے عمرہ کرنے سے روک دیا گیا۔لہذا اس شخص نے احرام کھول دیا ۔اور اس کے بعد سے اب تک اس نے عمرے یا حج کا احرام نہیں باندھا۔اب ایسی صورت میں اس کیلئے کیا حکم ہوگا؟اور کیا اس پر دم لازم ہوگا یا نہیں؟ نوٹ:سائل نے بتایا کہ جب اس نے احرام کھولا تو اس نے اپنے گمان میں یہ سمجھا کہ اس طرح وہ احرام سے باہر ہوجائے گا۔

97
98

سبق سنانے کے لیے آیتِ سجدہ تلاوت کرنے سے سجدۂ تلاوت کا حکم ؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن گھر میں بچیوں کو قرآنِ پاک پڑھاتی ہے ۔ سبق سناتے ہوئے بچیاں آیتِ سجدہ بھی سناتی ہیں ۔ پوچھنا یہ ہے کہ بچیاں بطورِ سبق آیتِ سجدہ سنائیں ، تو کیا اُن بچیوں پر سجدہ تلاوت لازم ہوگا یا نہیں ؟ بالغ بچیوں اور نابالغ بچیوں کے لیے الگ الگ حکم ہوگا یا ایک ہی حکم ہے ؟ اسی طرح اُن بچیوں سے بطورِ سبق آیتِ سجدہ سنتے ہوئے کیا سبق سننے والی اسلامی بہن پر بھی سجدہ تلاوت لازم ہوگا ؟ بالغ بچی آیتِ سجدہ پڑھے ، تو کیا حکم ہوگا اور نابالغ پڑھے ، تو کیا حکم ہوگا ؟

98
99

روزے مسلسل رکھنے کی منت مان کر انہیں الگ الگ رکھنا؟

سوال: میں نے اپنے والد صاحب کی صحت یابی کے لئے مسلسل گیارہ روزے رکھنے کی منت مانی تھی،اِس وقت الحمد للہ میرے والد صاحب صحت یاب ہو چکے ہیں،اب میں ان منت مانے ہوئے روزوں کو الگ الگ دنوں میں رکھنا چاہتا ہوں،کیا میرے لئے ایسا کرنا جائز ہے؟

99
100

منت کےاعتکاف کا حکم

سوال: اگر کسی عورت نے رمضان المبارک کے پورے مہینے کے اعتکاف کی منت مانی تو کیا اس کے بھی وہی احکام ہوں گے، جو سنت اعتکاف(آخری عشرے) کے اعتکاف کے ہوتے ہیں،یعنی مسجد بیت سے باہر نکلنے کے حوالے سے جو پابندیاں ہیں کیا اس پورے مہینے میں نافذ ہوں گی؟

100