
حالت احرام میں سر یا چہرہ چھپانے سے دم یا کفارہ لازم ہوگا؟ تفصیلی فتوی
جواب: نماز میں سہواً ترک واجب سے سجدہ، عذر و بے عذر میں اتنا فرق ہے اگر بے عذر ایک دن کامل یا ایک رات کامل یا اس سے زائد سرچھپارہا ،تو خاص حرم میں ایک قربان...
صاحبِ ترتیب نے قضا نماز پڑھنے کی بجائے وقتی نماز پڑھ لی ، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: زید بچپن سے نماز پڑھنے کا عادی ہے، اس کی کبھی کوئی نماز قضا نہیں ہوئی۔ اگر کبھی کوئی نماز قضا ہوجاتی، تو اگلی نماز سے پہلے اس کی قضا کرتا پھر دوسری نماز پڑھتا تھا ،لیکن ایک مرتبہ زید سے فجر کی نماز قضا ہوئی ،زید نے یہ قضا نماز 4 دن بعد ادا کی کیونکہ زید کو صاحب ترتیب ہونے کےمسائل کا علم نہیں تھا ۔اب پوچھنا یہ ہےکہ زید نے چار دن بعد فجر کی نماز قضا کی ،تو ان چار دنوں کی نمازیں ادا ہوگئیں یا ان کو دوبارہ پڑھنا ہوگا؟
نمازمیں سورہ فاتحہ کی کوئی آیت چھوٹ گئی
سوال: کسی نے نماز کی پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ میں بھول کر "اھدنا الصراط المستقیم"نہیں پڑھا اور نماز کے آخر میں یاد آیا تو کیا حکم ہے؟
وضو و غسل کے بعدمعلوم ہوا کہ نیل پالش لگی رہ گئی، تو جو نماز پڑھی اس کا حکم
سوال: کسی اسلامی بہن نے ناخن پالش لگائی ہوئی تھی، اسے اپنی طرف سے صاف کر کے وضو یا غسل کیا اور نماز بھی پڑھ لی، پھر توجہ گئی ، تو معلوم ہوا کہ ناخن پالش صحیح طور پر نہیں اتری تھی،جس وجہ سے پانی ناخن تک نہیں پہنچا، تو اس صورت میں اُس پڑھی گئی نماز کا کیا حکم ہو گا؟
فرض کی پہلی رکعت میں قراءت نہ کرنے کا حکم
سوال: ایک شخص فجر کی دو رکعت فرض نماز ادا کررہا تھا،اس نے پہلی رکعت میں بھول کر سورہ فاتحہ اور سورت میں سے کچھ بھی قراءت نہیں کی اور رکوع میں چلا گیا،پھراُسے دوسری رکعت میں یاد آیا کہ اس نے پہلی رکعت میں کچھ بھی قراءت نہیں کی تھی ،تو اب اس نے نماز کے آخر میں سجدہ سہو کرلیا،کیا ایسی صورت میں اس کی وہ نماز ہوگئی؟
نماز جنازہ کی تیسری تکبیر کے بعد بھولے سے سلام پھیرنے کا حکم
سوال: نماز جنازہ کی تیسری تکبیر کے بعد سلام پھیرا اورفورا یاد آنے پر چوتھی تکبیر کہہ کر سلام پھیر دیا تو نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟
نماز میں سجدہ سہو بھولے سے رہ جائے تو نماز کا حکم
سوال: اگر فرض چار رکعات میں سجدہ سہو واجب ہو ا اور ادا کرنا بھول گیا اور سلام پھیر کر نماز مکمل کرلی۔اس کے بعد سنتیں بھی ادا کر لیں تو کیا فرض نماز دوبارہ ادا کرنا ہو گی؟
دعائے قنوت بھول کر رکوع کیا پھر واپس آکر پڑھی
سوال: اگر کوئی شخص نماز وتر کی تیسری رکعت میں تکبیر قنوت اور دعائے قنوت پڑھنا بھول جائے اوررکوع میں چلا جائے اور پھراسے رکوع میں یاد آئےتو واپس قیام کی طرف لوٹ آئے اورتکبیر کہہ کر دعائے قنوت پڑھے اور دوبارہ رکوع کرے توکیااس کی نماز واجب الاعادہ ہوگی ؟
قعدہ کئے بغیر بھول کر پانچویں رکعت کے لئے کھڑا ہوگیا، تو حکم
سوال: اگر کوئی شخص چار رکعت نماز میں قعدہ اخیرہ کئے بغیر پانچویں رکعت کے لیے کھڑا ہوا اور سجدہ نہیں کیا تو واپس لوٹ سکتا ہے؟