سرچ کریں

Displaying 91 to 100 out of 6444 results

91

نماز مغرب سے پہلےروزہ افطار کرنا چاہیے یا نماز کے بعد؟

سوال: روزہ نماز ِ مغرب سے پہلےافطار کرنا چاہیے یا نماز مغرب کے بعد ؟ اگر نماز مغرب سے پہلے افطار کرنا چاہیے، تو پھر مؤطا شریف کی اس حدیث کا کیا جواب ہو گا کہ ” أن عمر بن الخطاب وعثمان بن عفان كانا يصليان المغرب حين ينظران إلى الليل الأسود، قبل أن يفطرا، ثم يفطران بعد الصلاة “ ترجمہ:حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہما جب رات کی سیاہی کو دیکھتے ،تو افطار کرنے سے قبل نماز مغرب ادا فرماتے اور پھر اس کے بعد روزہ افطار فرماتے۔ براہ کرم !احادیث طیبہ کی روشنی میں مدلل جواب عطا فرمائیں۔

91
92

والد نے بالغ اولاد کو حج کروا یا، تو اولاد کا فرض حج ادا ہوگا یا نہیں ؟

سوال: جب کوئی لڑکا بالغ ہوجائے، لیکن ابھی غیر شادی شدہ ہو، کماتا بھی نہ ہو اور اس کے والد نے اسے حج کروادیا، تو کیا اس کا فرض حج ادا ہوجائے گاجبکہ اس کے پاس اپنا مال نہیں ہے؟

92
93

واجب الاعادہ نماز کی جماعت میں نئے مقتدی شامل ہوسکتے ہیں؟

سوال: کیا فرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ امام صاحب نمازِ فجر پڑھا رہے تھے، دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے، تو سورت فاتحہ پڑھنا بھول گئے اورفاتحہ کے علاوہ قراءت شروع کر دی، انہیں سورت فاتحہ یاد نہیں آئی اور کسی مقتدی نے بتایا بھی نہیں حتی کہ انہوں نے یوں ہی رکوع و سجود کر کےسجدہ سہو کئے بغیر نماز مکمل کر لی، بعد میں انہیں بتایا گیا کہ سورت فاتحہ نہیں پڑھی گئی، تو انہوں نے نمازیوں کو کہا کہ نماز دوبارہ پڑھی جائے گی، توامام صاحب نے دوبارہ جماعت کروائی، بعض ایسے افراد بھی تھے، جو پہلے والی جماعت میں شریک نہیں ہو سکے تھے، لیکن وہ دوسری جماعت میں شریک ہوئے اور اپنی فرض نماز ادا کی۔ اس حوالے سے ارشاد فرما دیجئے کہ اُن مقتدیوں کی نماز کا کیا حکم ہو گا؟

93
94

مریض کا بیٹھ کر قضائے عمری پڑھنا کیسا؟

سوال: مریض اگر عذر کی بنا پر قضائے عمری بیٹھ کر ادا کرے، تو کیا صحت یاب ہونے پر وہ قضا نمازیں اُسے پھر سے ادا کرنا ہوں گی؟

94
95

حج کادم کب تک اداکرسکتے ہیں؟

سوال: حج کرنے میں اگر دم لازم آئے تو کتنے وقت میں اسے ادا کرسکتے ہیں نیز دم میں بکرا دینا لازم ہے یا بکری بھی دے سکتے ہیں ؟

95
96

روزہ رکھنے کی منت مانی اور بیمار ہو گئے تو روزے کا حکم؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلےکے بارے میں کہ ہندہ نے یوں منت مانی کہ”میرا بیٹا امتحان میں پاس ہوگیا، تو میں ایک روزہ رکھوں گی۔ “اب اس کا بیٹا تو امتحان میں پاس ہوگیا، لیکن ہندہ اتنی بیمار ہے کہ وہ روزہ نہیں رکھ سکتی، ڈرِپ کے ذریعہ اسے کھانا پانی دیا جاتا ہے، بظاہر ہندہ کے صحت یاب ہونے کی بھی کوئی امید نہیں۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ اب اس صورت میں ہندہ کے لیے منت کے روزے کا کیا حکم ہے؟ کیا ہندہ کی طرف سے اس روزے کا فدیہ ادا کیا جاسکتا ہے ؟رہنمائی فرمادیں۔

96
97

ادھار لے کر زکوٰۃ ادا کرنے کا حکم

سوال: ایک اسلامی بہن کو مہینے کے آخر میں سیلری ملے گی، لیکن وہ ابھی ادھار لے کر زکوٰۃ ادا کرنا چاہتی ہے، پھر جیسے ہی اس کی سیلری آئے گی تو وہ ادھار واپس کردے گی۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس صورت میں وہ اسلامی بہن دھار لے کر زکوٰۃ ادا کرسکتی ہے؟؟رہنمائی فرمادیں۔

97
98

زکوۃ کی رقم سے شادی کروانے کا حکم

جواب: ادا نہیں ہوگی ،اور اگر شرعی فقیر کو مالک بنادیا ،پھر اس نے شادی کے اخراجات میں رقم خرچ کی یااس کی اجازت سے کسی اورنے خرچ کی تو زکوۃ ادا ہوجائے گی ،یو...

98
99

نمازِ فجر یا عصر کی سنتیں توڑدیں تو کب پڑھی جائیں؟

جواب: ادا ہوجائیں گی۔ البتہ فرض پڑھ لینے کے بعد ان سنتوں کی قضا کرنا شرعاً جائز نہیں کہ یہ قضا نماز واجب لغیرہ ہے جو ایک اعتبار سے نفل کے حکم سے ملحق ہے۔ ا...

99
100

چھوٹی بستی میں جمعہ شروع کرنا کیسا؟

سوال: شہر اور اڈے سے 17 کلومیٹر دور بستی ہے، جس میں تقریبا ً 18 گھر ہیں، مسجد کی لمبائی، چوڑائی 40 × 40 فٹ ہے اور 100 سے زائد افراد اس میں نماز ادا کرسکتے ہیں، اس علاقے میں یہ صرف ایک ہی مسجد ہے اور تقریباً دو کلو میٹر سے زیادہ دور مسلک اہلسنت و جماعت حنفی بریلوی کی جامع مسجد ہے، جہاں جمعہ ہوتا ہے، تو عرضِ خدمت یہ ہے کہ اس بستی کے اکثر مسلمان جمعہ نہیں پڑھ پاتے، ایسے میں اگر اسی بستی کی مسجد میں جمعہ شروع کر دیا جائے، تو تقریباً 30 سے زائد جمعہ کے اہل افراد کو جمعہ کی ادائیگی کا موقع مل سکتا ہے، بستی کی مسجد میں پانچوں نمازوں کی جماعت اور عید کی نماز ہو رہی ہے، باقاعدہ امام بھی موجود ہے، حفظ کا درجہ بھی موجود ہے، برائے کرم رہنمائی فرما دیجیے کیا اس مسجد میں جمعہ کا آغاز کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟

100