
مسافر امام چار رکعتی نماز مکمل پڑھا دے، بعض مقتدی مقیم اور بعض مسافرتھے تو۔۔؟
سوال: ایک مسافر امام نے چار رکعتی نماز مکمل پڑھا دی اور سجدۂ سہو بھی نہیں کیا ،مقتدیوں میں بعض لوگ مقیم تھے اور بعض مسافر، کیا مقیم اور مسافرتمام مقتدیوں کی نماز ہوگئی یا نہیں ؟
تہجد کیلئے سونا نیز عشاء و تہجد ایک ساتھ پڑھنے کا شرعی حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص رات میں عشا ءپڑھے بغیرسو جائے ، پھر اٹھ کر عشاء و تہجد ایک ساتھ پڑھ لے، تو کیا تہجد ہو جائے گی ؟ یا تہجد کی نماز کے لیے عشاءکے بعد سونا ضروری ہے ؟ سائل:ارشاد مدنی(سولجر بازار،کراچی)
حاجی کے لیے طلوعِ فجر سے پہلے ہی مزدلفہ سے نکل جانے اور رمی کرنے کا حکم؟
جواب: وقتہ و لو وقف فیھا فی ھذا الوقت او مربھا جاز‘‘ ترجمہ:مزدلفہ میں وقوف کا وقت طلوع فجر سے لے کر دن کے خوب روشن ہونے تک ہے اور جب سورج طلوع ہو جائے گا تو...
عید کی نماز سے پہلے عورت کا اشراق و چاشت پڑھنا
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ عورت عید کے دن سور ج نکلنے کے بیس منٹ گزرنے کے بعد اشراق و چاشت کی نماز پڑھ سکتی ہے یا پھر اس کے لیے یہی حکم ہے کہ جب تک عید کی نماز ادا نہ ہو جائے کوئی نفل نماز نہیں پڑھ سکتی ؟جبکہ عورت پر عید کی نماز لازم نہیں ہے، تو یہ عید کی نماز کا انتظار کرے یا عید کی نماز سے پہلے ہی اشراق وچاشت پڑھ لے؟
نماز کی سنتوں کے دوران ناپاکی کے دن آگئے تونماز کا حکم ؟
سوال: یہ مسئلہ کتب فقہ میں مذکور ہے کہ نفل نماز کے دوران ماہواری آگئی، تو وہ نماز فاسد ہوگئی اور بعد میں پاکی کے ایام میں اس نفل نماز کی قضا کرنی ہوگی۔سوال یہ ہے کہ ان نفل نمازوں میں، سنتیں بھی شامل ہیں یا نہیں؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔
خریداری میں رقم ایڈوانس دے کر سامان ایک سال بعد لینا... کیا یہ درست ہے؟
جواب: ادائیگی ایک وقت میں ہوگی اوربعض ادائیگی دوسرے وقت میں ہوگی اوران دونوں میں سے ہرایک کاحصہ بیان کرناضروری نہیں۔ (فتاوی عالمگیری ،جلد3،صفحہ181، مطبوعہ ک...
سنتِ غیر مؤکدہ پڑھتے ہوئے جماعت قائم ہو جائے ،تو حکم
جواب: نماز سنت یا نفل کی نیت کرکے شروع کی۔ ابھی دوسری رکعت کی طرف اٹھا تھا کہ نماز فرض کی جماعت کے لیے تکبیر ہوگئی، نفل وسنت ادا کرنے والا چار رکعت پ...
حیض کی حالت میں درودِ تنجینا پڑھنا
سوال: مدنی پنج سورہ میں درود تنجینا ہے، جو 1000 بار پڑھتے ہیں، کیا وہ حیض کے دنوں میں پڑھ سکتے ہیں؟
زکوٰۃ صرف رمضان میں ہی نکالنا ضروری ہے ؟
جواب: نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔نیز عند الشرع بھی زکوٰۃ کی ادائیگی سال مکمل ہونے سے پہلے یا پورے سال میں تھوڑی تھوڑی...
اشراق و چاشت کی فضیلت کیا ہے اور یہ کس کو حاصل ہوگی ؟
سوال: میں ایک مسجد میں امام ہوں اور میرا معمول یہ ہے کہ فجر کی نماز پڑھاکر مصلے پر ہی مختصر وظیفہ پڑھتا ہوں، اس کے بعد تفسیر صراط الجنان سے تین آیات کی تفسیر بیان کی جاتی ہے، پھر دعا کرکے لوگوں سے ملاقات و سلام دعا کے لیےاپنی جگہ سے اٹھ جاتا ہوں ،اس کے بعد کبھی مصلے ہی پر اور کبھی مسجد کی دوسری یا تیسری صف میں بیٹھ کر اور کبھی اپنے حجرے میں جاکر وظائف پڑھتا ہوں، پھر وقت ہوجانے پر نمازِ اشراق و چاشت کی ادائیگی کرتا ہوں،اس دوران میں کوئی دنیاوی کام کاج یا بات چیت بالکل نہیں کرتا، البتہ کوئی شرعی مسئلہ پوچھے تو میں علم ہونے کی صورت میں بتادیتا ہوں اور جمعہ والے دن نمازِ فجر کے بعد صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا جاتا ہے،اب پوچھنا یہ ہے کہ میرے اس معمول کو مد نظر رکھ کر ارشاد فرمائیں کہ کیا مجھے احادیث مبارکہ میں اشراق و چاشت کی نماز کے بیان کیے گئےفضائل حاصل ہوں گے؟کیا ان فضائل کے حصول کے لیے بعد نماز ِ فجر اپنی نماز کی جگہ بیٹھے رہنا شرط ہے؟