
افعال عمرہ سے فارغ ہو کر اپنے روم میں جا کر حلق کروانا
سوال: کیا عمرہ کی سعی کرنے کے بعد اپنے روم میں جا کر حلق کروا سکتے ہیں ؟
روزے کی حالت میں وکس/ بام وغیرہ لگانا
جواب: خوشبو سونگھنے کی طرح ہو گا۔ ٭ حالت روزہ میں وِکس/ بام کی بھاپ لینے سے روزہ ٹوٹ جائے گا، جبکہ روزہ دار ہونا یاد ہو۔ وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ...
لیبارٹری میں سونے کا ٹیسٹ کرنے کے بعد خریداری کی مختلف صورتوں کا حکم؟
سوال: (1)میں سنار مارکیٹ میں سونا ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹری میں کام کرتا ہوں۔جہاں دوکاندار اپنا کھوٹ ملا سونے کا زیور لاتے ہیں،اس میں اگرچہ سونا غالب اور کھوٹ کم مقدار میں ہوتی ہے ،لیکن تناسب معلوم نہیں ہوتا۔لیبارٹری میں ٹیسٹ کے بعد ان کو بتا دیا جاتا ہے کہ اس میں کھوٹ اتنی ہے اور خالص سونا اتنا ہے۔پھر اگر وہ گاہک کھوٹ والا سونا ہمیں دے کر خالص سونا لینا چاہے ،تواس کا دیا ہوا کھوٹ والا سونا ہم رکھ لیتے ہیں اور انہیں 24 کیرٹ کا خالص سونا اپنے پاس سے دے دیتے ہیں ۔لیکن جو خالص سونا ہم اسے دیتے ہیں ،یہ ان کے لائے ہوئے سونے کے وزن کے برابر نہیں ہوتا، بلکہ کھوٹ کو مائنس کرنے کے بعد جتنا خالص سونا نکلتا ہے، اتنا ان کو دے دیا جاتا ہے۔ مثلاً:اگر کسی شخص نے 12 گرام کھوٹ والا سونا لا کر ہمیں دیا اور ہم نے ٹیسٹ کر کے معلوم کیا کہ اس میں خالص سونا 10 گرام 520 ملی گرام ہے ۔ توپھر باہم رضا مندی سے ہم اس کو12 گرام کھوٹ والے سونے کے بدلے خالص سونا 10 گرام 520 ملی گرام دے دیتے ہیں ۔ کیا ہمارا اس طرح کرنا ،جائز ہے ؟ (2)جب ہم گاہک کی رضامندی کے بعد ان کو خالص سونا دیتے ہیں، تو اس کے ساتھ ہم سونا صاف کرنے کی فیس بھی لیتے ہیں ۔ فرض کریں اگر ایک گرام سونا صاف کرنے کی فیس 200 روپے ہے، تو 12 گرام کھوٹ والے سونے کے بدلے ہم خالص سونا 10 گرام 520 ملی گرام دیں گے اور اس گاہک سے 2400 روپے فیس بھی وصول کریں گے۔کیا یہ بات درست ہے؟ اگر جائز نہیں، تو اس کادرست طریقہ کیا ہے ؟ (3)تیسراسوال اس میں یہ ہے کہ کھوٹ کے علاوہ خالص سونے کا وزن اگر 10 گرام 524 ملی گرام(یا 523 یا 522 یا 521 ملی گرام) بنتا ہے۔ تو ہم اسے 10 گرام 520 ملی گرام ادا کرتے ہیں اور اگر خالص سونے کا وزن 10 گرام 526 ملی گرام(یا 527 یا 528 یا 529 ملی گرام) بنتا ہے، تو ہم اسے 10 گرام 530 گرام ادا کرتے ہیں۔ یہ طریقہ پوری مارکیٹ میں رائج ہے اور سب دکانداروں کو معلوم ہے اور یہ جو چند ملی گرام کا فرق ہوتا ہے اس پر کوئی اعتراض نہیں کرتا ،کیونکہ اس کی رقم بہت معمولی بنتی ہے۔اور ایسا کرنے کی وجہ یہ ہے کہ جس الیکٹرک ترازو سے سونا وزن کیا جاتا ہے ، وہ 10 ملی گرام سے کم وزن نہیں دکھاتا ، اس لیے ادائیگی کے وقت کچھ ملی گرام کم کر کے یا زیادہ کر کے 10 کا ہندسہ مکمل لیا جاتا ہے۔
بروکر کمیشن کا مستحق کب ہوتا ہے ؟ تفصیلی فتویٰ
جواب: لگانے کا کہا کہ تم آواز لگاؤ پھر چیز میں خود بیچوں گا،اس شخص نے آواز لگائی مگر چیز والے نے چیز نہ بیچی تو اگروقت مقرر کرنے کے بجائے کتنی بار آواز لگا...
عقیقے کے جانور میں قضا قربانی کا حصہ شامل کر نا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ میرا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے جب کہ میرے بھائی کی تین بیٹیاں ہیں۔ان کے عقیقے کے لیے ہم ایک گائے خریدنا چاہتے ہیں اور میرا ارادہ ہے کہ میں اس میں اپنی سابقہ ایک قضا قربانی کا حصہ بھی شامل کرکے سات حصے مکمل کرلوں۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا عقیقے کےجانور میں قضا قربانی کا حصہ شامل کر سکتے ہیں یا نہیں؟
عبیر فاطمہ کا مطلب اور عبیر فاطمہ نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب: خوشبو۔"چنانچہ لسان العرب میں ہے:"والعَبِير: أَخْلاطٌ مِنَ الطِّيبِ تُجْمَع بِالزَّعْفَرَانِ، "اور عبیر مرکب ہے،ایسی خوشبؤوں کا،جن کوزعفران کے ساتھ جمع...
احرام میں ممنوع کام کے ارتکاب سے نابالغ پر کفارہ ہوگا یا نہیں؟
جواب: خوشبو وغیرہ کا استعمال نہ کرائے۔اوراگر بچہ احرام کے ممنوعات میں سے کسی کام کو کرلے تو اس پر کچھ بھی لازم نہیں ،یعنی اس کے بالغ ہونے کے بعد بھی اس پر ک...
کیا وِتر نمازکے بعد نوافل پڑھ سکتے ہیں ؟
سوال: جب ہم عشاء کی نماز ادا کرتے ہیں،تو اس میں وتروں کے بعد بھی دورکعت نفل پڑھتے ہیں،کیا وتروں کے بعد یہ نفل پڑھنا جائز ہے؟ آج کل سوشل میڈیا پہ یہ بات بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے کہ’’ وتروں کے بعد نفل نہیں پڑھ سکتے،کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حکم دیا کہ تمہاری آخری نماز وتر ہونی چاہئے۔ (صحیح بخاری)‘‘برائے کرم اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
ٹریولنگ کارڈ گرا پڑا ملے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں ایک میٹرو لائن میں جاب کرتا ہوں، وہاں مجھے ایک پیسنجر نے کسی کا ٹریولنگ کارڈ پکڑایا اور کہا کہ یہ کسی کا کارڈ گرگیا ہے،آپ اپنے پاس رکھ لیں،جس کا ہو اسے آپ دے دینا۔ اس کارڈ میں 710 روپے بیلنس تھااور 130 روپے کارڈ کی اپنی پیمنٹ تھی، ٹوٹل 840 روپے بنتے تھے۔ میں نے وہ کارڈ پیسنجر سے لینے کے بعد چار سے پانچ دن تک کارڈ ہولڈ ر کا انتظار کیا، مگر کوئی بھی کارڈ لینے نہیں آیا، لہذا میں نےاُس ٹریولنگ کارڈ کو ریفنڈ کرالیا،اور اس سے ملنے والے 840 روپے اپنے پاس رکھ لئے ہیں۔ اب میں اُن پیسوں کا کیا کروں؟ میں نے سوچا تھا کہ اگر کوئی ایک ہفتے تک کوئی نہیں آئے گا، تو میں اُن پیسوں کو مسجد کے چندہ بکس میں ڈال دوں گا، میرے لئے کیا شرعی حکم ہے؟
غیر مسلم کے بینک سے کریڈٹ کارڈ لینا کیسا ؟
سوال: جب کسی بینک سے کریڈٹ کارڈ بنوایا جاتا ہے تو بینک کسٹمر کو مخصوص حد تک رقم استعمال کرنے کی اجازت دے دیتا ہے۔ یہ رقم کسٹمر کی نہیں ہوتی بلکہ بینک کی ہوتی ہے۔ پھر کسٹمر جب وہ رقم استعمال کرتا ہے تو طے کردہ مدت کے اندر اندر مثلاً ایک مہینہ کے اندر اگر وہ رقم بینک کو واپس کر دے تو بینک کوئی اضافی چارجز وصول نہیں کرتا۔ لیکن اگر اس مدت کے بعد ادائیگی کرے تو پھر اضافی چارجز بینک کو ادا کرنے ہوتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح کا کریڈٹ کارڈ کسی ایسے بینک سے بنوا کر استعمال کرنا جائز ہے جو مکمل طور پر حربی کفار کی ملکیت میں ہو؟ جبکہ استعمال کرنے والے کی نیت یہ ہے کہ جتنی رقم استعمال کی جائے گی اتنی رقم وقت مقررہ پر واپس ادا کر دی جائے گی اور بینک کو کوئی اضافی چارجز ادا کرنے کی نوبت نہیں آئے گی۔