
مجیب: ابوحفص محمد عرفان مدنی عطاری
فتوی نمبر: WAT-1043
تاریخ اجراء: 06صفرالمظفر1444 ھ/03ستمبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیاروزے
کی حالت میں وکس/ بام وغیرہ لگانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اس کی مختلف صورتیں بنتی ہیں، جو درج ذیل
ہیں:
٭ اگر روزے کی حالت میں
وِکس/
بام ناک کے اندر لگائی اوراس
کےاجزاء ناک کے ذریعے دماغ تک پہنچ گئے یاحلق کے ذریعے اندرچلے
گئے تو روزہ ٹوٹ جائے گا، جبکہ روزہ دار ہونا یاد ہو۔
٭ ناک کے اوپر، پیشانی یا
گلے پر
وِکس/ بام لگانے کی وجہ سے
روزہ نہیں ٹوٹے گا۔
٭ یونہی ناک کے نتھنوں میں
لگائے بغیر صرف وِکس/ بام کو
سونگھنے سے بھی روزہ نہیں ٹوٹے گا ، کہ اس صورت میں اس کے اجزاء
حلق یادماغ کی طرف نہیں جاتے اور اس کا حکم خوشبو سونگھنے کی
طرح ہو گا۔
٭ حالت روزہ میں وِکس/ بام کی بھاپ لینے سے روزہ ٹوٹ جائے گا،
جبکہ روزہ دار ہونا یاد ہو۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم