
فاسق شخص جنازہ پڑھادے، تو کیا حکم ہے؟
جواب: فرض ساقط ہوجائے گا اور حقِ میت بھی ادا ہوجائے گا،مگر نمازِ جنازہ چونکہ فرضِ کفایہ ہے، لہذا اس صورت میں نمازِ جنازہ کا اعادہ نہیں کیا جائے گا کہ دوبارہ...
سنت بعدیہ کوفرض نماز سے پہلے پڑھنے کا کیا حکم ہیں؟
سوال: اگرفرض نمازسے پہلے سنّتِ بعدیہ پڑھ لیں ،تو کیا سنّتِ بعدیہ ادا ہو جائیں گی ؟
دلہن نے مہنگا میک اپ کیا ہو اور وضو ٹوٹ جائے تو کیا حکم ہے ؟
جواب: فرض رہے گا کیونکہ میک اپ کا خراب ہوجانا ایسا عذر نہیں ہے جس کے سبب تیمم کرنا جائز ہو۔دلہن کاوضو ٹوٹ جائے اور فرض نماز کا وقت ختم ہورہا ہو تو وضو کرک...
حج کے اخراجات کی رقم کوئی قرض مانگے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: حج فرض ہونے کا زمانہ آگیا، حاجی حج کو جارہے ہیں اورحج کے اخراجات کے مطابق حاجت سے زائد پیسے پاس موجود ہیں تو حج فرض ہوگیا لیکن اس وقت اگر بھائی قرض مانگے تو کیا اسے قرض دیں یا حج پر جائیں۔ اور صورت حال یہ ہے کہ اگر قرض نہ دیا تو بھائی اور والد دونوں ناراض ہوجائیں گے اور ساری باتیں سننی پڑیں گی۔
وتر کی جماعت میں تیسری رکعت میں شامل ہوا ، تو دعائے قنوت کا حکم
سوال: رمضان المبارک میں وتر جماعت کے ساتھ ادا کیے جاتے ہیں ، تو اگر کوئی شخص وتر کی تیسری رکعت میں جماعت کے ساتھ شریک ہواور اس نے امام کے ساتھ دعائےقنوت بھی پڑھ لی ہو، تووہ بقیہ نماز کس طرح ادا کرے گا؟ کیا اس میں دوبارہ دعائے قنوت پڑھے گا؟نیز اگر تیسری رکعت میں امام صاحب کے ساتھ رکوع میں شامل ہوا،تو ایسی صورت میں اس کے متعلق کیا حکم ہوگا؟
سری نماز میں امام نے اونچی قراءت شروع کر دی تو نماز کا حکم ہے؟
جواب: فرض اداہوجاتا ہے (یعنی جو کم از کم چھ حروف پر مشتمل ہو، اور اس میں دو کلمے ہوں) یا اس کی مقدار آہستہ پڑھ لے تو اُس پر سجدہ سہو واجب ہوجاتا ہے،اور اگر...
رکوع کی تسبیح نہیں پڑھی اور خاموش رہا،تو سجدہ سھو کاحکم
سوال: اگر کوئی شخص رکوع میں تسبیح پڑھنا بھول جائےاورتین یاپانچ مرتبہ تسبیح پڑھنے کی مقدارخاموش رہے، تو کیااس صورت میں اس پرسجدہ سہولازم ہوگا؟
پاکٹ منی جمع ہو کرایک لاکھ روپےتک پہنچ جائے، تو اس پر زکاۃ ہوگی یا نہیں
سوال: بچی کی پاکٹ منی آٹھ دس سالوں میں ایک لاکھ روپےتک پہنچ جائے ،توکیا ان پیسوں پر زکاۃ فرض ہوگی؟
شادی کے موقع پر ہونے والی ایک رسم کا شرعی حکم
سوال: ہمارے یہاں شادی کے موقع پر ایک رسم کی جاتی ہے ، جس میں بے پردگی و بے حیائی واضح طور پر ہورہی ہوتی ہے ، اس رسم کے مطابق دولہا والے دلہن کے گھر آتے ہیں اور دولہا اپنی ہونے والی دلہن کی بہن کے گلے میں ہار ڈالتا ہے اور اسے پرفیوم لگاتا ہے ، پھر دلہن والے دولہا کے گھر جاتے ہیں ، وہاں دلہن کی بہن دولہا کو ہار پہناتی ہے اور اسے اپنے ہاتھوں سے پان کھلاتی ہے ، اسے لکڑی سے مارتی ہے اور لکڑی سے کبھی تیز چوٹ لگ جاتی ہے حتی کے خون بھی نکل آتا ہے ، ایسی بے ہودہ قسم کی رسموں کو کرنے سے منع کیا جائے پھر بھی فیملی والے نہیں مانتے اور کہتے ہیں کہ خوشی کے موقع پر پرابلم نہ بناؤ ، اگر کوئی دولہا یہ رسم نہ کرنا چاہے ،تو اس کے ساتھ زبردستی کرتے ہیں اور مجبور کردیتے ہیں ،ایسی صورت حال میں جس کو یہ رسم کرنی پڑے ، تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟
قسطوں پر خریدے گئے پلاٹ کے مہنگا ہوجانے کی صورت میں زکوٰۃ کا حکم
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ زید نے ایک پلاٹ 5 لاکھ روپے کا تجارت کی نیت سے خریدا اور اس کی رقم پانچ سال میں ادا کرنی ہے۔ ایک سال گزرنے پر اس کی مارکیٹ ویلیو7لاکھ ہو گئی،توکیا اس پر زکوٰۃ فرض ہو گی اور ہو گی ،تو کتنی ہو گی؟ نوٹ:سائل نے وضاحت کی ہے کہ پلاٹ متعین ہےاورصرف رجسٹری زید کے نام نہیں ہوئی ،البتہ جب ایجاب و قبول ہوا،توبائع و مشتری اسی پلاٹ پر موجود تھےاوربائع و مشتری(بیچنے خریدنے والے)دونوں کے درمیان یہ طے پایا تھاکہ یہ زمین آپ کی ہے اور میں نے آپ کو اتنے کی بیچی اورزید نے قبول بھی کرلیا تھااور بائع کی طرف سےاسی وقت یہ اختیارات بھی دے دئیے گئے تھے کہ اب آپ اس پر اپنا مکان وغیرہ بنا سکتے ہیں یااس کےعلاوہ جو چاہیں کر سکتے ہیں حتی کہ آپ کو یہ زمین بیچنے کا بھی اختیار ہے۔