
بچہ پیدا ہونے سے قبل خون آنے پر نماز کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک عورت کے بچہ پیدا ہونے میں ابھی تقریباً دو ہفتے باقی ہیں لیکن اسے ابھی سے ہی خون اور پانی آنا شروع ہوگیا ہے۔ کبھی خون آنے لگ جاتا ہے تو کبھی رُک جاتا ہے، تو کیا اس خون آنے کی صورت میں اس عورت کے لئے نماز معاف ہے یا پھر اسے نماز پڑھنا ہوگی؟ نیز اگر نماز پڑھنا ہوگی تو کیا ہر نماز سے پہلے غسل کرنا بھی ضروری ہوگا؟ یا فقط ناپاک جگہ کو دھو کر وضو کرکے نماز پڑھنا ہی کافی ہوگا؟
پانچ وقت کی نماز میں زائد تکبیروں کا مسئلہ
سوال: یہ جو زائد تکبیریں ہوتی ہیں یہ نماز عید کے علاوہ دوسری پنجگانہ نمازوں میں ہوتی ہیں یا نہیں ؟ اس حوالے سے کوئی حدیث وغیرہ ہو تو بتادیں ۔
سوال: اگر کوئی شخص نماز پڑھا رہا تھا اور نماز میں سجدۂ سہو واجب نہیں تھا ، لیکن احتیاطاً کر لیا ، تو کیا نماز ادا ہوگئی ؟
نماز عصر میں بلند آواز سے قراءت کرنے کا حکم؟
سوال: زید چونکہ تراویح میں قرآن سنارہا ہے، لہذا اُس نے عصر کی نماز تنہا پڑھتے ہوئے پہلی رکعت میں بھول کر بلند آواز سے قراءت کرلی، پھر پہلی ہی رکعت کے سجدے میں اُسے یاد آگیا کہ میں تو عصر کی نماز پڑھ رہا ہوں، لہذا اُس نے اگلی رکعات میں آہستہ قراءت کرکے نماز کے آخر میں سجدہ سہو کرکے نماز مکمل کی۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا زید کی نمازدرست ادا ہوگئی؟
مسلم و غیر مسلم کی میت پہچان نہ ہو تو نماز جنازہ کس طرح پڑھیں؟
جواب: قضاء حق المسلمین من غیر ارتکاب منھی عنہ فیتعین،لأنہ حیث کان المنوی بالصلاۃ ھم المسلمون، و کان الدعاء فیھا انما ھو لھم لا غیر،لم یکن مصلیا علی الکفار ف...
استحاضہ کی بیماری میں ہر نماز کے وقت پیڈ بدلنا ہوگا یا نہیں ؟
سوال: کیا استحاضہ میں ہر نماز کے وقت پیڈ تبدیل کرنا ضروری ہے ؟
ٹرین چلنے کی وجہ سے نماز توڑنا
سوال: سفرکی حالت میں اگر کوئی اسٹیشن پر نماز پڑھ رہا ہو اور نماز کے دوران ٹرین چلنے لگے تو کیا اس صورت میں نماز توڑی جاسکتی ہے ؟
انگلیاں چٹخانے میں عملِ کثیر نہ ہو تو نماز کا حکم
سوال: عورت نے نماز میں انگلیاں ایسے چٹخائی کہ عمل کثیر نہ ہوا تو بھی نماز مکروہ تحریمی ہوگی ؟
جرسی کے نیچے آستین فولڈ رہ گئی، تو نماز کا حکم
سوال: سردیوں میں کپڑوں کے اوپر جرسی پہنتے ہیں اور وضو کے بعد جرسی تو نیچے کر لیتے ہیں ، لیکن آستین بعض اوقات فولڈ رہ جاتی ہے ،کیا اسے بھی درست کرنا ضروری ہو گا اور نیچے نہ کرنے کی صورت میں نماز مکروہِ تحریمی ہو گی؟
امام کا ہر نماز کے بعد قبلہ سے پِھر کر بیٹھنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ امام صاحب ہر فرض نماز کے بعد دائیں جانب رخ کرکے بیٹھتے ہیں اور پھر دعا کرواتے ہیں،اس پر بعض مقتدیوں کو اعتراض ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ حکم صرف فجر و عصر کی نماز کے لیے ہے، اس کے علاوہ بقیہ فرض نمازیں کہ جن میں فرض کے بعد سنن و نوافل پڑھے جاتے ہیں ،ان میں رخ پھیرنے کا حکم نہیں ہے۔کیا یہ بات درست ہے یا نہیں ؟ اس کی وضاحت فرمادیں۔