
دوسرے شہر میں موجود سامان پر قبضہ کس طرح ہو سکتا ہے ؟
سوال: میں نے ایک شخص سے فون کال پردال کی بوریاں خریدیں اور اسے بینک کے ذریعے پیمنٹ کردی۔جس پر بائع (Seller) نے مجھے کہا کہ گودام (Warehouse)میں آپ کی دال الگ سے رکھی ہوئی ہے، جب آپ کا دل چاہے گاڑی لگا کر اٹھا لیجیے گا۔کیا بائع کےاس انداز سے تخلیہ کر دینے سے میرا قبضہ ہوگیا یا مجھے اس پر الگ سے قبضہ کرنا ہوگا؟جبکہ میں نے خود یا اپنے نمائندے کے ذریعے اس پر قبضہ نہیں کیا۔ کیا میں اسی کنڈیشن میں اس دال کو آگے بیچ سکتا ہوں؟ سائل:فیاض میمن
عورت فاتحہ پڑھنے کے لیے قبرستان جا سکتی ہے یا نہیں ؟
سوال: اس رمضان شریف میں ہمارے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے ۔ ہمشیرہ والد صاحب کی قبر پر قبرستان جانے کا کہتی رہتی ہیں ، تو برائے مہربانی شرعی رہنمائی فرما دیں کہ کیا عورت باپردہ ہوکر قبرستان جا سکتی ہے یا نہیں ؟
امام کا بعض مقتدیوں کے ساتھ بلند جگہ پر جماعت کروانا
سوال: ہمارے یہاں مسجد میں اسٹیج لگا تھا۔ اُس پرامام صاحب نے جمعہ کی نمازپڑھائی ہے۔امام صاحب کے ساتھ اسٹیج پر دو صفیں بھی تھیں۔ اسٹیج عام صفوں سے 15 فٹ اونچا تھا۔اس نمازکے متعلق شرعی حکم سے آگاہ فرمائیں۔
نئی بائیک چند دن چلنے کے بعد کم قیمت میں واپس لے سکتے ہیں ؟
سوال: ہمارا موٹر سائیکل کا شوروم ہے،ہم (cash)نقد پرموٹر سائیکل فروخت کرتے ہیں۔ بسا اوقات کچھ روز بعدہی کسٹمرموٹر سائیکل واپس کرنے آ جاتا ہے،کسٹمر نے موٹر سائیکل کچھ کلو میٹر چلایا بھی ہوتا ہے،اب کسٹمر کا اصرار ہوتا ہے کہ اسی قیمت پر واپس کریں جس پر خریدا تھا کہ ہم نے ایک دو دن ہی بس چلایا ہے،جبکہ ہم زیرو میٹر موٹر سائیکل دیتے ہیں،کسٹمر اسے چند کلو میٹر چلا لیتا ہے،اور میٹر چلنے پر اس کی زیرو میٹر والی قیمت نہیں رہتی ،کم ہو جاتی ہے،تو ایسی صورت میں ہم کم پیسے واپس کر کے موٹر سائیکل واپس رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
ایمبولینس میں میت ہو،توکیا نماز جنازہ ہو جائے گی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ غسل و کفن دے کر میت ایمبولینس میں رکھی ہوئی ہو، امام صاحب کے سامنے جو ایمبولینس کا دروازہ ہے ، وہ کھول دیا جائے اور میت سامنے صاف نظر آرہی ہو اور امام صاحب کے محاذی بھی ہو، تو کیا اس طرح نماز جنازہ ہو جائے گی؟ شرعی رہنمائی فرما دیں۔
عدت میں نکاح کرنا کیسا اور اس نکاح کا حکم؟
جواب: صاحبه دخل بهاأولا) في الأصح‘‘ترجمہ:اورمردوعورت میں سے ہرایک کوفاسدنکاح ختم کرنے کااختیارہوتاہے اگرچہ دوسرے کی غیرموجودگی میں کرے،عورت کے ساتھ دخول ہوا...
زنا ایک قرض ہے کیا یہ حدیث ہے؟
جواب: نے مَردوں سے ارشاد فرمایا کہ تم عفت و پاکدامنی اختیار کرو، تمہاری عورتیں پاکدامن رہیں گی۔ اس حدیث کی شرح میں بیان فرمایا گیا کہ اس کا ایک مطلب تو یہ ہ...
امام صاحب کا فرض کی تیسری رکعت میں بلند آواز سے تعوذ و تسمیہ پڑھنا کیسا؟
سوال: امام صاحب نے فرض کی تیسری رکعت میں بلند آواز سے تعوذ و تسمیہ پڑھ لیا، تو کیا اس صورت میں سجدہ سہو کرنا واجب ہوگا؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
لکڑی کے برتن استعمال کرنے سے متعلق ایک حدیثِ پاک کی شرح
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ بہت وائرل ہو رہی ہے، جس میں صحیح بخاری کے حوالہ سے یہ بات لکھی ہوئی ہے کہ ’’نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لکڑی کے تراشے ہوئے برتنوں سے منع فرمایا اور فرمایا کہ اسے حفظ کر لو‘‘، تو رہنمائی فرمائیں کہ کیا فی زمانہ لکڑی کا کوئی بھی برتن استعمال نہیں کر سکتے ہیں؟ اگر کر سکتے ہیں، تو پھر اس حدیث کا کیا جواب ہو گا؟