
عشر نکالنے کے بعد فصل کو بیچنے سے ملنے والی رقم پر زکوٰۃ کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم نے اپنی زمین پہ گندم کی فصل اُگائی تھی اور اس پہ عشر بھی ادا کر دیا تھا، عشر ادا کرنے کے بعد بقیہ گندم بیچ کر رقم محفوظ کر لی، تو سوال یہ ہے کہ اس رقم پر بھی زکوۃ فرض ہو گی یا نہیں؟ اگر فرض ہو گی، تو صاحبِ نصاب شخص اسے پہلے والے نصاب میں شامل کرے گایا پھر اس کے لیے الگ سے سال گزرنا شرط ہو گا؟ کیونکہ میں پہلے سے صاحبِ نصاب ہوں، میری کریانہ کی دکان ہے، جس میں کم و بیش پانچ لاکھ کا مالِ تجارت ہو گا اور میری زکوۃ کا سال 25 شعبان کو پورا ہوتاہے، تو اس اعتبار سے کیا گندم والی رقم پہلے والے نصاب میں شامل کریں گے یا پھر زکوۃ فرض ہونے کے لیے اس پر الگ سے سال گزرنا شرط ہو گا؟ گندم بیچے ہوئے چھ ماہ گزرے ہیں۔
بہن کرائے کے گھر میں رہتی ہو، اس کے شوہر رکشہ چلاتے ہوں، تو ان کو زکوٰۃ دینا
سوال: میری بہن کرائے کے مکان میں رہتی ہے، اس کے دو بچے ہیں، ضرورت کا ساراسامان بھی گھر میں موجود ہے، اس کے شوہر کا آٹو رکشہ ہے، جس سے وہ کماتا ہے ، ایسی صورت میں کیا میں اپنی بہن کو زکوۃ دے سکتی ہوں جبکہ وہ سیدہ نہیں ہے اور اگر زکوۃ دوں تو کیا بول کر دینا ضروری ہے کہ یہ زکوٰۃ ہے یا بغیر بتائے بھی دے سکتی ہوں؟
اجرت میں کچھ پیسے زکوٰۃ کے شامل کر کے دینا کیسا؟
سوال: اگر کوئی کسی سے کوئی کام کروائے، کام کے بعد جب اس کی اجرت دے، اس میں وہ کچھ پیسے زکوٰۃ کے بھی ملا دے، تو کیا اس طرح سے زکوٰۃ ادا ہو جائے گی؟
پاک پانی میں ناپاک پانی مل جائے، تو اسے بیچنا کیسا؟
سوال: زید واٹر سپلائی کے ادارے میں کام کرتا ہے، ایک جگہ پانی جمع کرنے کا ایک بڑا تالاب ہے، جس کے قریب ہی ناپاک و گندہ پانی بھی جمع ہوتا ہے، جو کہ تالاب کے پانی میں مل جایا کرتا ہے، جس سے اس پانی کا رنگ بھی تبدیل ہو جاتا ہے، البتہ بو نہیں ہوتی، کیونکہ تالاب کا پانی بہت زیادہ ہے، لوگ اس پانی کو پینے کے لیے خریدتے ہیں، کیا اس پانی کو لوگوں کے لیے سپلائی کرنا درست ہے؟
روضہ رسول پر حاضری کی دعا اور طریقہ
جواب: کرے اور جس جگہ سے گزرے یہ خیال دل میں رکھےکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہاں سے گزرتے، آتے اور جاتے تھے۔ مدینہ منورہ اپنی قیام گاہ پر پہنچ کر غسل کرے،...
اچھی کوالٹی والے چاول ، نارمل کوالٹی والے چاولوں کے بدلے بیچنا
سوال: چاول کی فصل اُگانے کے لیے اچھی کوالٹی کا بیج استعمال کیا جاتا ہے۔کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ زمیندار کے پاس نارمل چاول تو ہوتے ہیں،لیکن بیج کے لیے نہیں ہوتے،تو وہ کسی دوسرے زمیندار یا دُکاندار سے کہتا ہے کہ آپ مجھ سے نارمل چاول لے لیں اور مجھے بیج کے لیے اچھی کوالٹی کے چاول دے دیں،پھر وہ دونوں کمی بیشی کے ساتھ چاولوں کا تبادلہ کر لیتے ہیں،مثلاً: اگر اچھی کوالٹی کے چاول ایک من (40 کلو)ہوں،تو اس کے مقابلہ میں نارمل کوالٹی والے چاول ڈیڑھ من(60کلو)دینے پڑتے ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا یہ طریقہ شرعاً درست ہے یا نہیں ؟اگر درست نہیں،تو اس کی جائز صورت کیا ہو سکتی ہے،کیونکہ زمینداروں میں یہ طریقہ کافی رائج ہے اور انہیں اس کی حاجت بھی ہوتی ہے؟
احرام کی حالت میں خوشبودار حجراسود کو بوسہ دینا کیسا
سوال: احرام کی حالت میں جب طواف کرنا ہو تو حجر اسود کو بوسہ دینے کا کہا جاتا ہے تو اگر دیکھا جائے تو حجر اسود پر خوشبو لگی ہوتی ہے اور احرام کی حالت میں خوشبو نہیں لگا سکتے تو حجر اسود پر اگر خوشبو لگی ہو بوسہ دے دیا تو کوئی مسئلہ تو نہیں یا کچھ لازم آئے گا؟
کلائنٹ بھیجنے پر کمیشن لینا کیسا؟
جواب: بیٹھے بٹھائے کسٹمر کو دوست کی طرف ریفر کر دیا جیسے کسی نے آپ سے کہا کہ مجھے فلاں کام کروانا ہے آپ نے کہہ دیا کہ فلاں جگہ چلے جاؤ تو محض ریفر کرنے پر...
ٹیپ کے ذریعے چپکی ہوئی وگ پر مسح کا حکم
سوال: میں سر پر مصنوعی بالوں کی وگ استعمال کرتا ہوں ،اور یہ وگ میں کسی طبی علاج کے لئے استعمال نہیں کر تا بلکہ استعمال کرنے کی وجہ یہ ہے کہ مجھے گنج پن اچھا نہیں لگتا ۔اس وگ کی بناوٹ یوں ہے کہ موٹے کپڑے کی جالی پر مصنوعی بال لگے ہوئے ہوتے ہیں ،اس جالی سے رس رس کر پانی سر تک پہنچ سکتا ہے ،اس جالی کو سر پر روکنے کے لئے سر کے گرد ایک ٹیپ ہوتا ہے جس کے دونوں طرف چپک ہوتی ہے ،اوپر کی طرف سے وہ ٹیپ جالی کو چپکا ہوتا ہے اور نیچے کی طرف سے سر کو چپکا ہوا ہوتا ہے ، اس ٹیپ کے نیچے پانی نہیں جاسکتا ، تقریبا ً تین ہفتے تک وہ جالی ٹیپ کے ذریعےمیرے سر پر رہتی ہے، تین ہفتے کے بعد اس ٹیپ کی چپک ختم ہونے لگتی ہے اور وہ ٹیپ خود بخود اترنے لگتا ہے ، پھر اس ٹیپ کو اتاردیا جاتا ہے اور وگ کو شیمپو وغیرہ کے ذریعے واش کر کے دوبارہ دوسرے ٹیپ کے ذریعے سر پر لگایا جاتا ہے ،تین ہفتوں سے پہلے اس ٹیپ کی چپک کافی مضبوط ہوتی ہے ، اس دوران اگر اس کو اتارا جائے تو سر کی جلد کو زخمی کر کے اترے گی اور پھر ٹیپ والی جگہ پر کافی جلن مچے گی اور پھر دوبارہ نئے سرے سے وگ لگانا پڑے گی ۔اگر وضو یا غسل میں مذکورہ وگ کو نہ اتارا جائے اور اسی پر وضو میں مسح یا غسل میں پانی ڈال دیا جائے تو کیا وضو یا غسل ہوجائے گا ؟
بیوٹی پارلر میں موجود میک اپ پر زکوٰۃ
جواب: کر نفع اٹھایا جاتا ہے۔ (2) جسے ہلاک کر کے نفع اٹھا یا جاتاہےاورکام میں اس کا عین یا اثر باقی نہیں رہتا۔(3)جسے ہلاک کر کے نفع اٹھایا جاتا ہے، لیکن کام ...