
عیب نہ ہونے کی شرط پر گاڑی خریدی اور بعد میں عیب ظاہر ہوا، تو حکم
سوال: میں رینٹ پر کار چلاتا ہوں،میں نے زید سے 00 58،00،0 میں ایک کار Total Genuine کی گارنٹی پر خریدی ،کچھ دن بعد میں نے مکینک سے چیک کروائی،تو اس کے دو دروازے پینٹ شدہ نکلے،لیکن میری گاڑی اگلے چھ دنوں کے لیے شادیوں کے سلسلہ میں رینٹ پر بُک تھی،اس سے فارغ ہو کر میں نے زید کو واپس کرنا چاہی ،تو زید نے واپس لینے سے انکار کر دیا اور کہا آپ کو جب معلوم ہوا تھا،تو فوراً واپس کرتے ،اب اتنی چلانے کے بعد میں واپس نہیں لوں گا۔پوچھنا یہ ہے کہ شرعی اعتبار سے میں یہ گاڑی زید کو زبردستی واپس کر سکتا ہوں یا نہیں؟نیز گاڑی کا پینٹ شدہ ہونا عیب ہے یا نہیں؟اگر عیب ہے تو پینٹ ہونے سے گاڑی کی قیمت میں جو کمی ہوتی ہے،اتنی قیمت میں واپس لے سکتا ہوں یا نہیں؟
چالیس دن کے اندر مرد و عورت کو کن بالوں کے کاٹنے کا حکم ہے ؟
سوال: چالیس دن کے اندر جو بال کاٹنے کا حکم ہے، وہ جسم کے کس کس حصے کے بال کاٹنے کا حکم ہے اور کیا یہ مرد و عورت دونوں کیلئے ہے؟
نومولود بچے کو مرید بنانے کا طریقہ
سوال: کیا ایک دن کے بچے کوبھی مرید بنایا جاسکتا ہے؟اور کیسے؟
غسل میت والے مقام پرموم بتی جلانا
سوال: جس جگہ میت کو غسل دیا جائے اس جگہ سات دن تک موم بتی جلانا کیسا؟
فادر ڈے اور مدر ڈے منانے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ فادر ڈے مدر ڈے منانا کیسا ہے؟
بیٹی کی قسم کھا کر توڑ دی، تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ مجھے ایک جاننے والی عورت نے میری قریبی رشتہ دار عورت کے متعلق کہا کہ وہ ایسی ایسی ہے(یعنی اس کی برائیاں بیان کیں) اور پھر مجھے کہا کہ اپنی بیٹی کی قسم کھاؤ کہ تم یہ باتیں کسی کو نہیں بتاؤ گی، میں نے اس وقت اپنی بیٹی کی قسم کھا لی، کچھ دن بعد میں اپنی اسی رشتہ دار عورت کے پاس بیٹھی تھی جس کے متعلق مجھے غلط گائیڈ کیا گیا تھا، تو میں نے اسے کہا کہ آپ کتنی اچھی ہیں، لیکن لوگ آپ کے متعلق کیا کیا کہتے ہیں، تو وہ مجھے کہتی کہ یقیناً تمہیں فلاں نے کہا ہوگا، حالانکہ میں نے کسی کا نام نہیں لیا تھا، اسے خود ہی معلوم ہو گیا، میں اب کافی پریشان ہوں، میری ایک ہی بیٹی ہے اور میں نے اس کے نام کی قسم کھا لی اور جس بات پر قسم کھائی تھی وہ بھی ظاہر ہو گئی، میں کافی پریشان ہوں، میری رہنمائی فرمائیں کہ اس قسم کا کیا کفارہ ہوگا؟
نمازجمعہ کا وقت کب شروع ہوتا ہے ؟
سوال: ہمارےیہاں جمعے والے دن پہلی اذان ظہر کا وقت شروع ہونےسے پہلے زوال کے وقت میں دی جاتی ہے اور زوال کے وقت میں ہی ہم جمعہ کی سنتیں ادا کرتےہیں ،اور پھر جب زوال کا وقت ختم ہوتاہے تو جمعے کی دوسری اذان ہوتی ہے اور پھر خطبہ ہوتاہے اور جمعے کی نماز ادا کی جاتی ہے ۔وہاں موجود ایک شخص کہتاہے کہ حنفیوں کے نزدیک بھی جمعے والے دن جمعے کاوقت ظہر کا وقت شروع ہونےسے ایک گھنٹہ پہلے شروع ہو تا ہےاس لیے جمعے والے دن ظہر کا وقت شروع ہونےسے پہلے اذان دے سکتےہیں ،حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کےدور میں بھی ایسا ہی ہوتاتھا۔ کیا یہ بات درست ہے ؟جمعے کےدن زوال کے وقت سنتیں پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
دن کے وقت مرغ اذان دے ،تو اس کو برا سمجھنا کیسا ؟
سوال: کچھ لوگ کہتے ہیں کہ مرغ دن میں اذان دے تو اچھا نہیں ہوتا ،کیایہ درست ہے؟
مکروہ وقت ختم ہوتے ہی چاشت کی نماز پڑھنے کا حکم
جواب: دن گزرنے کے بعد پڑھے ۔ فتاوی ہندیہ میں ہے:”ومن المندوبات صلاۃ الضحی واقلھا رکعتان اواکثرھا ثنتا عشرۃ رکعۃ ووقتھا من ارتفاع الشمس الی زوالھا“یعنی ...
شوہر کی اجازت کے بغیر بیوی نفلی روزہ رکھ سکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میں مدنی چینل دیکھتی ہوں اور اجتماع پر بھی جاتی ہوں،وہاں بیان میں ہر ماہ کچھ نہ کچھ نفل روزے رکھنے کی ترغیب دی جاتی ہے اور اس کی کارکردگی بھی لی جاتی ہے اور بعض اوقات روزہ رکھنے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے لیے امیرِ اہلِ سنّت دامت برکاتہم العالیہ کی پیاری پیاری دعائیں بھی سنائی جاتی ہیں۔میرا سوال یہ ہے کہ میرے شوہر مارکیٹنگ کا کام کرتے ہیں، عمو ماً اپنے شہر میں ہی مختلف اوقات میں لوگو ں سے ملاقاتیں کرتےہیں اور بعض اوقات کمپنی کے کام کے سلسلے میں ایک، دو دن کے لیے شہر سے باہر بھی جاتے ہیں، تو کیا میں اپنےشوہر کی اجازت کےبغیر نفل روزہ رکھ سکتی ہوں؟