سرچ کریں

Displaying 101 to 110 out of 1507 results

101

ایصال ثواب قرآن و حدیث کی روشنی میں

سوال: تدفین کے بعد قرآنِ پاک کی تلاوت ، ذکر و نعت اور درود و سلام جیسی مختلف صورتوں میں میت کو ایصالِ ثواب کیا جاتا ہے ، سوال یہ ہے کہ قرآنِ پاک میں ہے : ﴿وَ اَنْ لَّیْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعٰى﴾یعنی ہر شخص اپنے اَعمال کا جواب دہ ہے ، تو پھر دوسروں کے یہ اعمال کیوں کر فائدہ دیں گے ؟

101
102

منت کا درود پاک کام کرتے ہوئے پڑھنے کا حکم

سوال: میں نے درودِ پاک پڑھنے کی مانی تھی، جب میں منت والا درود پاک پڑھتی ہوں ، تو دھیان بٹ جاتا ہے یا درود پاک پڑھتے پڑھتے کوئی کام بھی ساتھ کر رہی ہوتی ہوں، ایسی صورت میں درود پاک پڑھنے سے منت پوری ہوگی یا نہیں؟

102
103

فجر اور عصر کی نماز کے بعد واجب الاعادہ نماز پڑھنا

سوال: یہ تو ہمیں معلوم ہے کہ فجر اور عصر کے بعد نفل نماز پڑھنا منع ہے، لیکن ان دونوں نمازوں کے بعد واجب الاعادہ نمازیں پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟اس حوالے سے رہنمائی فرمادیں۔

103
104

رکوع اور سجدے کی تسبیحات تین سے کم پڑھنے کا حکم؟

سوال: دار الافتاء اہلسنت کے ایک فتوی میں رکوع کی تسبیح تین بار سے کم پڑھنے کو مکروہ تنزیہی قرار دیا گیا تھا ، یہی بہارِ شریعت میں بھی موجود ہے ، لیکن ایک عالم صاحب کا کہنا ہے کہ رد المحتار کے مطابق ان تسبیحات کا پڑھنا سنت مؤکدہ ہے اور اس سے کم پڑھنے پر سنت مؤکدہ کے ترک کی تفصیل کے مطابق گناہ ہوگا ۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا واقعی یہ سنت مؤکدہ ہے ؟

104
105

نمازجمعہ کا وقت کب شروع ہوتا ہے ؟

سوال: ہمارےیہاں جمعے والے دن پہلی اذان ظہر کا وقت شروع ہونےسے پہلے زوال کے وقت میں دی جاتی ہے اور زوال کے وقت میں ہی ہم جمعہ کی سنتیں ادا کرتےہیں ،اور پھر جب زوال کا وقت ختم ہوتاہے تو جمعے کی دوسری اذان ہوتی ہے اور پھر خطبہ ہوتاہے اور جمعے کی نماز ادا کی جاتی ہے ۔وہاں موجود ایک شخص کہتاہے کہ حنفیوں کے نزدیک بھی جمعے والے دن جمعے کاوقت ظہر کا وقت شروع ہونےسے ایک گھنٹہ پہلے شروع ہو تا ہےاس لیے جمعے والے دن ظہر کا وقت شروع ہونےسے پہلے اذان دے سکتےہیں ،حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کےدور میں بھی ایسا ہی ہوتاتھا۔ کیا یہ بات درست ہے ؟جمعے کےدن زوال کے وقت سنتیں پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

105
106

ایک کروڑ درود پاک پڑھنے کی منت مانی اور مکمل کرنے سے پہلے وفات ہوگئی،تو کیا حکم ہے

سوال: ایک شخص نےکسی کام کے ہونے پرایک کروڑ بار درود پاک پڑھنے کی منت مانی ، وہ کام ہوگیا اور اس نے درود پاک پڑھنا شروع کردیا ، اگر ایک کروڑ درود پاک پڑھنے سے پہلے اس شخص کا انتقال ہوجاتا ہے ،تو کیا اس صورت میں وہ گناہ گار ہوگا؟

106
107

فجر کی اذان میں الصلوۃ خیر من النوم کہنا بھول جانا

سوال: فجر کی اذان میں "الصلوۃ خیر من النوم "کہنا بھول گئے تو کیا اذان ہوجائے گی؟

107
108

کیا ایک سے زائد اذانوں کاجواب دینا ضروری ہے ؟

سوال: میں نے سنا ہے کہ جو اذان کے دوران میں بات چیت میں مصروف رہے بوقت موت اس کا ایمان سلب ہونے کا خطرہ ہے۔اب جب جہاں ہمارا اجتماع ہوتا ہے وہاں جب عصر کی اذان ہوتی ہے تو ہم خاموش ہوجاتے ہیں اور اس اذان کا جواب دیتے ہیں۔اس کےبعد جب قریبی مسجد میں اذان ہوتی ہے تو ہم سلام و مصافحہ کررہے ہوتے ہیں ۔تو اس دوسری اذان کے وقت میں ہمارا باتوں اور سلام و مصافحہ میں مشغول رہنا درست ہے؟

108
110

اذان نام کا مطلب اور محمد اذان نام رکھنا کیسا ہے؟

سوال: محمد اذان نام رکھنا کیسا ہے؟ اور اگر کسی نے رکھ لیا ہو، تو اسے تبدیل کرنا ضروری ہے، تبدیل نہ کرنے سے گناہ گار ہوں گے؟

110