
شوہر کی اجازت کے بغیر بیوی نفلی روزہ رکھ سکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میں مدنی چینل دیکھتی ہوں اور اجتماع پر بھی جاتی ہوں،وہاں بیان میں ہر ماہ کچھ نہ کچھ نفل روزے رکھنے کی ترغیب دی جاتی ہے اور اس کی کارکردگی بھی لی جاتی ہے اور بعض اوقات روزہ رکھنے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے لیے امیرِ اہلِ سنّت دامت برکاتہم العالیہ کی پیاری پیاری دعائیں بھی سنائی جاتی ہیں۔میرا سوال یہ ہے کہ میرے شوہر مارکیٹنگ کا کام کرتے ہیں، عمو ماً اپنے شہر میں ہی مختلف اوقات میں لوگو ں سے ملاقاتیں کرتےہیں اور بعض اوقات کمپنی کے کام کے سلسلے میں ایک، دو دن کے لیے شہر سے باہر بھی جاتے ہیں، تو کیا میں اپنےشوہر کی اجازت کےبغیر نفل روزہ رکھ سکتی ہوں؟
عورت کا مسجد حرام میں نماز پڑھنا بہتر ہے یا رہائش گاہ میں؟
سوال: خواتين حج و عمره کے لیے جاتی ہیں،تو خواتین کا مکہ میں مسجد حرام میں نماز پڑھنا بہتر ہے یا ہوٹل میں بہتر ہے؟نیز مسجد حرام کے قریب ہوٹل میں نماز پڑھنے سے ایک نیکی کا ایک لاکھ نیکیوں کے برابر ثواب ملے گا یا نہیں؟
والدہ بالوں میں کالا کلر لگانے کا کہے تو بیٹی کیا کرے ؟
سوال: اگرکسی اسلامی بہن کی والدہ بالوں پر بلیک کلر لگانے کا بولیں باوجود اس کے کہ انہیں پتہ ہو کہ لگانا جائز نہیں ہے، اسی طرح والد صاحب اگر داڑھی کاٹتے ہوں اور بیٹی بتائے بھی کہ گناہ ہے ایسا کرنا ۔ لیکن پھر بھی باز نہ آئیں، تو اسلامی بہن کیا کرے؟
سوال: کسی شخص نے نمازِ ظہر یہ سمجھ کر شروع کی کہ ابھی وقت باقی ہے، لیکن نماز پڑھنے کے بعد پتہ چلا کہ وقت تو ختم ہوچکا تھا۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں جو نمازِ ظہر ادا کی گئی، کیا وہ نماز ادا ہوگئی؟ یا پھر اس نماز کو دوبارہ پڑھنا لازم ہوگا؟؟ رہنمائی فرمادیں سائل: ابو فیضان
کیا شہوت کے ساتھ منی نکلنے سے عورت پر بھی غسل واجب ہوگا؟
سوال: شہوت کے ساتھ منی اپنی جگہ سے جدا ہو کر نکل جانے سے غسل فرض ہوجائے گا صرف یہ اسلامی بھائی کے لیے ہے یا اسلامی بہنوں کے لئے بھی ہے؟
قراءت میں غلطی سے نماز فاسد ہونے سے متعلق ایک اہم اصول اور حکم
سوال: گزشتہ رات امام صاحب نے نمازِ مغرب پڑھاتے ہوئے قراءت میں غلطی کی ۔انہوں نے آیاتِ مبارکہ﴿وَ اِلَی الْجِبَالِ کَیۡفَ نُصِبَتْ وَ اِلَی الْاَرْضِ کَیۡفَ سُطِحَتْ﴾میں’’ نُصِبَتْ ‘‘ کی جگہ ’’سُطِحَتْ ‘‘اور ’’سُطِحَتْ ‘‘ کی جگہ’’ نُصِبَتْ ‘‘پڑھ دیا ،پھر بعد میں جب ان کو یہ بات بتائی گئی ،تو انہوں نے اعلان کیا کہ ہماری نماز فاسد ہوگئی ہے،لہٰذا انہوں نے وہ نماز دوبارہ پڑھائی ۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا واقعی اس صورت میں نماز فاسد ہوگئی تھی ؟
مکروہ وقت میں قضا نماز پڑھنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلےکے بارے میں کہ تین مکروہ اوقات میں سے کسی وقت میں قضا نماز پڑھ لی، تو وہ نماز ہو جائے گی یا نہیں؟ اگر نماز ہو جائے گی تو واجب الاعادہ ہو گی یا نہیں ؟
دینی محفل اور اجتماع میں شرکت کرنے کی منت ماننا
سوال: اگر کوئی اسلامی بہن یوں منت مانے کہ اگر میرا فلاں کام ہوگیا تو میں اسلامی بہنوں کے تحت ہونے والے بارہ (12) اجتماعات میں لگاتارشرکت کروں گی ،اب اگر کسی وجہ سے اُس کا کوئی اجتماع رہ جائے،تو کیا اب اسے دوبارہ سے 12 اجتماع شروع کرنے ہوں گے یا پھر جتنے رہ گئے ہیں اُسے پورا کرسکتی ہے؟
کیا دورانِ سفر عورتوں کو بھی قصر نماز ادا کرنی ہوگی؟
سوال: عرض یہ ہےکہ شرعی سفر کی صورت میں اگر نماز کا وقت آجائے تو اسلامی بھائی قصر نماز پڑھتے ہیں تو کیا اسلامی بہنیں بھی قصر نماز پڑھیں گی یا پوری نماز ادا کریں گی؟
کرونا وائرس کی وجہ سے فوت شدہ شخص کے غسل و نمازِ جنازہ کے احکام
جواب: اسلامی ممالک میں جہاں پابندی نہیں اور دیگر ممالک جہاں غسل دینے میں ممانعت نہیں ، تو وہاں غسل لازمی دیا جائے گا ۔ لیکن صورت مسئولہ میں جب اس کو نہ پان...