
پانی کب مستعمل ہوتا ہے؟ کیا ہاتھ ڈالنے سے مستعمل ہوگا؟
سوال: پانی کب مستعمل ہوتاہے؟ نیز اگر کوئی شخص حدث سے پاک ہونے یا قربت کی نیت کے بغیر پانی میں ہاتھ ڈال دے، مثال کےطور پر پانی گرم ہے یا ٹھنڈا ہے، اس کو جاننے کے لیے پانی میں ہاتھ دیا یا غلطی سے ہاتھ پانی میں ڈال دیا تو کیا پانی مستعمل ہوگی؟
جمعہ کی جماعت نکل جانے کا خوف ہو ، تو کیا تیمم کی اجازت ہوگی ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کےبارےمیں اگر جمعہ کی نمازکے دوران وضو ٹوٹ جائے اور معلوم ہوکہ وضو کرکے واپس آنے تک امام صاحب سلام پھیر دیں گے ، تو کیا اس صورت میں تیمم کرکے جماعت میں شامل ہونے کی اجازت ہے ؟
وضوکے بعد یاد آئے کہ کوئی عضو دھونے سے رہ گیا ہے تو کیا کرے؟
جواب: بغیر مسح کے وضو نہ ہوا مگر بعد میں جومسح کیا اس سے فرض وضو ادا ہو گیا جو نماز ایسے وضو سے پڑھی جائے، ہو جائے گی کہ وضو میں ترتیب شرط نہیں ترتیب سنت ہے...
طائف سے احرام کے بغیر مکہ آنے اور وہاں سے عمرہ کیے بغیر پاکستان آنے کا حکم ؟
سوال: ہم عمرہ کے بعد طائف زیارات کے لیے گئےاور وہاں سے عمرہ کا اِحرام نہیں باندھا ،بلکہ یونہی مکہ مکرمہ واپس آکر وطن واپسی کی تیاری کر کے اپنے ملک پاکستان میں آگئے،تو کیا ایسی صورت میں ہم پر کوئی دَم وغیرہ تو لازم نہیں ہوگا،بہت سےلوگ یونہی وطن واپسی کے آخری دِنوں میں طائف زیارات کے لیے جاتے ہیں اور مکہ شریف واپس آکر عمرہ وغیرہ کیے بغیر ہی وطن واپس آجاتے ہیں ،ایسی صورت میں کیا شرعی احکام ہوتے ہیں؟رہنمائی کر دیجیے۔
کیا لیکوریا (سفید پانی) سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کسی عورت کو عام دنوں میں سفید مادہ، یا پانی جیسا مادہ خارج ہو توکیا یہ پاک ہے یا ناپاک؟ اس میں نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ کپڑے پاک رہتے ہیں یا نہیں اور کیا وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
ناک سے مسلسل خون بہہ رہا ہو اور نماز کا وقت تنگ ہو، تو کیا حکم ہے؟
سوال: اگر وضو کے دوران ناک سے خون بہنا شروع ہو جائے اور رُک نہ رہا ہو اور ساتھ ہی نماز کا وقت بھی تنگ ہو ، تو اس صورت میں کیا کرنا چاہیے؟
کیا بے وضو درود پاک پڑھ سکتے ہیں؟
سوال: کیا بے وضو درودِ پاک پڑھ سکتے ہیں؟ تھکن کی وجہ سے بار بار وضو کرنے کا جی نہیں چاہتا۔
عورت کا نماز میں بچے کو دودھ پلانے سے یونہی خود بخود دودھ اترنے سے نماز کا کیا حکم ہے؟
سوال: (1) عورت اگر دورانِ نماز بچے کو دودھ پلادے تو اس کے وضو اور نماز کا کیا حکم ہوگا؟ (2)نیز اگر دورانِ نماز عورت کی چھاتی سے خود بخود دودھ نکل آئے تو اس صورت میں وضو اور نماز کا کیا حکم ہوگا؟
تکبیر تحریمہ ،قراءت اور تلبیہ غیرِ عربی میں پڑھنا
سوال: (1)اگر کوئی شخص تکبیرِ تحریمہ اور قراءت سے عاجِز ہو، تو کیا عربی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں تکبیرِ تحریمہ یا قراءت کرنے سے نماز درست ہو جائے گی؟ (2)کیا قراءت اور تکبیر تحریمہ کے علاوہ دیگر اذکار ِ نماز کو عربی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں پڑھ سکتے ہیں، خواہ عجز ہو یا نہ ہو ؟ (3)کیا ”تلبیہ“ کو عربی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں پڑھا جا سکتا ہے؟
وضوکے درمیان وضو توڑنے والی چیز پائے جائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص وضو کررہا ہو اور وضو کے دو فرض ادا کرلینے کے بعد اُس کے دانتوں سے خون نکل آئے، تو کیا وہ کلی کرکے آخری دو فرض ادا کرکے اپنا وضو مکمل کرلے؟ یا پھر اسے نئے سرے سے وضو کرنا ہوگا؟