
جمعہ کاخطبہ سننے سے رہ جائے تو نماز کاحکم
سوال: اگر خطبہ جمعہ کا کچھ حصہ سنا مثلاً درمیان سے آخر تک تو کیا خطبہ جمعہ سننے کا واجب ادا ہو گیا؟
نفل کی تیسری رکعت کا سجدہ کرنے سے فرض قعدے کا واجب میں تبدیل ہو جانا
سوال: نماز کے احکام میں واجبات کے بیان میں یہ مسئلہ لکھا ہے کہ نفل کا ہر قعدہ قعدۂ اخیرہ ہے، لیکن اگر کوئی شخص بھول کر نفل کی تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو گیا اور اس رکعت کا سجدہ بھی کر لیا، تو اب یہ قعدہ فرض کی بجائے واجب شمار ہو گا۔ تو اس کی کیا وجہ ہے کہ ایک فرض کام واجب ہو گیا؟
نصاب پر سال مکمل ہونے سے پہلے مقروض ہو گئے ،تو زکوٰۃ کب لازم ہو گی؟
سوال: زیدصاحبِ نصاب ہے اوراس کی زکوۃ کا سال یکم رجب سے شروع ہوتا ہے اور اس کے پاس 10 لاکھ روپے ہیں۔ شوال میں زید 12 لاکھ کے ادھار پر گاڑی خرید لیتا ہے یعنی جتنی اس کے پاس رقم ہے، اس سے زیادہ اس پر قرض آجاتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا زید کا پہلے سے جو زکوۃ کا سال چل رہا ہے، وہ جاری رہے گا یا وہ اس قرض کی وجہ سے ختم ہوگیا؟اور اب زید پر زکوۃ کب فرض ہوگی؟
جمعہ کے خطبہ کے دوران پہنچنے والا جمعہ کی سنتیں کب ادا کرے ؟
سوال: اگر کوئی شخص نماز جمعہ کیلئے اُس وقت مسجد میں آئے کہ خطبہ شروع ہوچکا ہو تواب ایساشخص خطبہ سنے یا جمعہ کی سنتیں ادا کرے؟اگر اس وقت سنتیں نہ پڑھے تو پھر اسے کب ادا کرے؟
اذانِ جمعہ کے بعد چیز بیچنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص کا جمعہ کی نماز پڑھ کر اس دکاندار سے خریدنا کیسا جس نے ابھی جمعہ کی نماز نہیں پڑھی جبکہ اس مسجد میں اذان بھی ہوچکی ہے جس میں دکاندار جمعہ پڑھے گا؟
سوال: (1)اگر کسی شخص کے کئی سجدہ تلاوت ادا کرنے سے رہ گئے ہوں،تو کیا اُن تمام سجدوں کی تلافی کے لیےصرف ایک سجدہ کرلینا کافی ہوجائے گا،یا جتنے سجدے واجب ہوئے ہیں، اُتنے ہی ادا کرنے ہوں گے؟ (2) اگر طالبِ علم سبق پڑھتے ہوئے،بار بار آیتِ سجدہ کی تکرار کرے،تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟کیا اسے ایک سجدہ کرنا ہی کافی ہوگا یا جتنی بار آیت پڑھی ہے،ان سب کی تعداد کے برابر سجدے کرنے ہوں گے؟ (3) آیتِ سجدہ کی تلاوت سےسجدہ تلاوت واجب ہونے کے لیےاپنے کانوں تک آواز پہنچنا شرط ہے یا نہیں؟
قربانی واجب ہے یا سنت؟ ایک اعتراض کا جواب
سوال: (1) قربانی واجب ہے؟ اس کے واجب ہونے کی دلائل کیا ہیں؟ (2) ایک شخص کا کہنا ہے کہ قربانی واجب نہیں، بلکہ سنت ہے، کیونکہ ایک تو اسے حدیث پاک میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کہا گیا ہے اور دوسرا یہ ہے کہ حضرت ابو بکر و عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما قربانی ادا نہیں کرتے تھے تاکہ لوگ اسے واجب نہ سمجھ لیں، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ سنت ہے، برائے کرم ان کے متعلق رہنمائی کر دیجئے۔
زمین کی وجہ سے زکوٰۃ اور صدقہ فطر لازم ہوگا؟
جواب: فرض نہیں ہوگی، ہاں البتہ اگر وہ زمین حاجت اصلیہ سے زائد ہو جیسےوہ زمین کسی استعمال میں نہ ہو،بس ایسے ہی خالی پڑی ہو، یا خالی تو نہ ہوبلکہ زمیندار ...
جمعہ کے دن فوت ہونے والے کے لیے عذاب سے نجات کی بشارت
سوال: حدیث پاک میں ہے کہ جمعہ کے دن یا رات میں انتقال کرنے والے کو عذابِ قبر نہیں ہوتا۔ اِس پر سوال یہ ہے کہ کیا عذاب نہ ہونے کی بشارت صرف جمعہ کے دن اور رات کے ساتھ خاص ہے یا پھر دائمی بشارت ہے کہ اُس شخص کو ہمیشہ کے لیے دوبارہ عذاب نہیں دیا جائے گا۔
امام صاحب ثناء پڑھ کر رکوع میں چلے گئے اور مقتدی نے لقمہ دیا ،تو کیا حکم ہے؟
جواب: فرضوں کی پہلی رکعت میں قراءت بھول کر چھوڑدی اور رکوع میں چلے گئے ،اس سے فی الحال اگرچہ فساد نماز کا حکم نہیں ہوا ( لأن الرباعي لا تفسد بترك القراءة في...