سرچ کریں

Displaying 101 to 110 out of 1931 results

101

عورت کو پہلی ولادت پر چالیس دن کے بعد بھی پیلاہٹ نظر آرہی ہو، تو وہ نماز پڑھنا کب سے شروع کرے؟

سوال: ہندہ کے ہاں پہلی ولادت ہوئی ہے لیکن اسے چالیس دن گزرنے کے بعد بھی پیلاہٹ نظر آرہی ہے، تو اس صورت میں ہندہ کے لیے نماز کا کیا حکم ہے؟ کیا وہ نماز پڑھنا شروع کردے یا اس خون کے رکنے کا انتظار کرے؟

101
102

حج تمتع کرنے والے کا حج کی ادائیگی سے پہلے ایک سے زیادہ عمرے کرنا

سوال: حج تمتع کرنے والے کے لئے حج کے دنوں میں ایک سے زیادہ عمرہ کرنے کا کیا حکم ہے؟

102
103

حج فرض ہونےکےباوجودتاخیرکرناکیسا؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شوہر پر حج فرض ہے، مگر وہ کچھ سال اس وجہ سے حج نہ کرے کہ مزید رقم جمع ہوجائے اور بیوی کو بھی ساتھ لے جائے گا، کیونکہ عموماً لوگ بھی کچھ اچھا نہیں سمجھتے کہ شوہر اکیلا حج کرے اور بیوی کو ساتھ نہ لے جائے، تو اس وجہ سے حج میں تاخیر کرنا کیسا ہے؟

103
104

حیض کی عادت کے بعد پیلے رنگ کی رطوبت کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ مجھے ہر مہینے مخصوص آٹھ دن حیض آتا تھا اور ایک عرصے سے یہی روٹین چلی آرہی ہے، لیکن اب پچھلے دو ماہ سے آٹھ دن گزرنے کے بعد اگلے چار دن تک مسلسل پیلے رنگ کی رطوبت آتی رہتی ہے، یہ پیلے رنگ کی رطوبت بھی کیا حیض ہے؟ ان چار دنوں کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟ یونہی ابھی رمضان میں اگر پھر ویسے ہی چار دن رطوبت آئے تو ان دنوں روزہ رکھنے کا کیا حکم ہوگا؟

104
105

عورت اگر باجماعت جمعہ ادا کرلے تو کیا حکم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کوئی عورت جمعہ کی نماز کسی سینٹر میں جماعت کےساتھ ادا کرلے تو کیا پھر بھی اس پہ ظہر کی نماز پڑھنا فرض رہےگا؟

105
107

ایک شہر میں پندرہ راتوں سے زیادہ کی نیت ہے لیکن دن کہیں اور گزارے گا ،تو نماز کا حکم

سوال: میں کراچی کا رہائشی ہوں اور میڈیسن کمپنی میں کام کرتا ہوں۔میرا کمپنی کی طرف سے حیدر آباد کا ٹور ہوتا ہے، جو 15 دن سے زائد ہوتا ہے۔ اس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ میرا قیام حیدر آباد کے ہوٹل میں ہوتا ہے اور دن میں حیدر آباد کے قریبی شہروں مثلاً: کوٹری، جام شورو، ٹنڈو آدم ،میر پور خاص اور ٹنڈو اللہ یار وغیرہ کا وزٹ کرتا ہوں ۔ان میں کوئی بھی شہر حیدر آباد سے 70 کلومیٹر سے زیادہ دور نہیں ہے۔رات واپسی آکر حیدر آباد میں گزارتا ہوں اور صبح پھر دوسرے شہر نکل جاتا ہوں۔میری پندرہ سے زائد راتیں حیدر آباد میں گزرتی ہیں اور یہیں پر گزارنے کی نیت ہوتی ہے، جبکہ دن دوسرے شہر میں ۔ اس صورت میں مجھے قصر نماز پڑھنی ہو گی یا پوری؟

107
108

حج بدل کون کرواسکتا ہے ؟

سوال: میرے والد صاحب کے پاس اتنی رقم تقریباً چار پانچ سال سے موجود ہے کہ جس سے وہ حج کر سکیں اور اُن پر حج فرض تھا ، مگر ابھی تک انہوں نے حج نہیں کیا اور اب اُن کی عمر تقریباً 70 سال ہے اور شوگر ، بلڈ پریشر اور ٹانگوں کے درد کی وجہ سے زیادہ پیدل نہیں چل سکتے ، البتہ تھوڑی دیر چل سکتے ہیں اور خود سے سواری وغیرہ پر بھی بیٹھ سکتے ہیں ، تو کیا وہ اپنی طرف سے حجِ بدل کروا سکتے ہیں یا ان پر خود حج کرنا ضروری ہے ؟

108
109

جمعہ غریبوں اورمسکینوں کا حج ہے

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ جمعہ کے متعلق جو دو فرامین مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم بیان کئے جاتے ہیں کہ "جمعہ کی نماز مساکین کا حج ہے "اور" جمعہ کی نماز غریبوں کا حج ہے "تو کیا دونوں فرامین کتب احادیث میں موجود ہیں؟

109
110

مسجد سے باہر متصل جگہ میں عورتیں نماز پڑھنے جا سکتی ہیں؟

جواب: جمعہ ہو یا عیدین یا صلاۃ التسبیح یا تراویح کی نماز یا عام نوافل ، خواہ عورتیں جوان ہوں یا بوڑھیاں، بہر صورت ان کا جماعت میں شرکت کرنا ناجائز ہے ۔ ...

110