سرچ کریں

Displaying 101 to 110 out of 314 results

101

بچے کو 3 سال سے زیادہ عرصہ ماں کا دودھ پلانا

سوال: بچے کو 3سال سے زیادہ عرصہ ماں کا اپنا دودھ پلانا کیسا ہے؟

101
102

دودھ بخشنے،معاف کرنے کی رسم

سوال: چھوٹا بچہ فوت ہو جاتا ہے تو بچے کی امی بڑی بوڑھیاں کہتی ہیں کہ بچےکا دُودھ معاف کر دو، بچے کا دودھ بخش دو ، یہ کہنا کیسا؟

102
103

حاملہ عورت کا بچہ کو دودھ پلانا کیسا؟

سوال: اگر کسی عورت کی بیٹی یا بیٹا ایک سال کی عمر کا ہو اور عورت دوبارہ حاملہ ہو جائے تو وہ حمل کی حالت میں اپنے ایک سالہ بچے کو دودھ پلا سکتی ہے یانہیں ؟اس بارے میں شریعت کاکیاحکم ہے؟

103
104

رمضان سستا بازار میں چیزیں مہنگی بیچنے کا شرعی حکم

جواب: خریدناچاہے خریدلے،ورنہ چھوڑدےاوررہامسئلہ حکومت کاقیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے دُکانداروں کو متعین قیمت پر بیچنے پر مجبورکرنے کا ، تواس کی دو صورتیں ہی...

104
105

چیز پر قبضہ کیے بغیر آگے بیچ دینا ، آن لائن خرید و فروخت کی ایک صورت

سوال: ہم آن لائن اسٹور بناتے ہیں ،جس کا ماہانہ کرایہ بھی ہم دیتے ہیں ، ہم اپنے آن لائن اسٹور پر کسی ویب سائٹ سے کوئی پروڈکٹ تلاش کر کے لگاتے ہیں ، اس میں قیمت بھی لکھی ہوتی ہے اور جس کسٹمر کو وہ چیز پسند آتی ہے، وہ خریدنا چاہتا ہے، تو اس میں خریدنے والے آپشن کو کلک کرتا ہے، وہاں خریدنے کی ہیڈنگ بھی موجود ہوتی ہے،پھر اس کے بعد بسا اوقات بعض چیزوں کی قیمت کی بارگیننگ کر کے ریٹ فائنل کر لیتے ہیں،تو ہم بیچنے کےآپشن پر کلک کر کے اسے بیچ دیتے ہیں اور اس سے رقم وصول کر لیتے ہیں ، اس کے بعد ہم ویب سائٹ والوں سے آن لائن خرید کر قیمت کی ادائیگی کر دیتے ہیں اور انہیں کسٹمر کا ایڈریس دے دیتے ہیں ،وہ کسٹمر کو چیز پہنچا دیتے ہیں ۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ خریدو فروخت کا یہ طریقہ شرعا جائز ہے یا نہیں ؟ جبکہ کسٹمر کو بیچنے کے بعد ہم خود خریدتے ہیں اورپھر چیز بھی ہمارے قبضے میں نہیں آتی۔ واضح رہے کہ اس میں کمیشن والا معاملہ نہیں ہوتا، بلکہ ہم کسٹمر کو باقاعدہ بیچتے ہیں، پھر بعد میں خود خریدتے ہیں ۔

105
106

رضاعی بہن کی سگی بہن سے نکاح کا حکم

سوال: میرے چچا کی تین بیٹیاں ہیں، میں ان کی بڑی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا ہوں ، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ بڑی بیٹی سے چھوٹی والی بیٹی نے میری والدہ کا دودھ پیا ہے ۔ لوگ کہتے ہیں کہ وہ سب میری بہنیں ہوگئی ہیں ، اس لئے میری اور ان کی بڑی کی بیٹی کی شادی نہیں ہو سکتی ۔ اس حوالے سے شریعت کا کیا حکم ہے؟

106
107

جنابت کی حالت میں بچے کو دودھ پلانا

سوال: جماع کے بعد عورت کا بغیر غسل کے اپنے بچے کو دودھ پلانا کیسا ہے؟

107
108

چیز پر قبضہ کیے بغیر آگے بیچنا کیسا؟

سوال: (1)مارکیٹ میں خرید و فروخت کا ایک طریقہ یہ پایا جاتا ہے کہ کوئی گاہک دکان پر آ کر کسی چیز کو خریدنا چاہتا ہے اور دکاندار کے پاس وہ مال ابھی موجود نہیں ہوتا، تو وہ گاہک کو مال کا نمونہ (Sample)دکھا کر اسے مخصوص مقدار میں وہ مال بیچ دیتا ہے اور پھر کسی دوسرے دکاندار کہ جس کے پاس وہ چیز موجود ہوتی ہے، اُسے کہہ دیتا ہے کہ میرے فلاں گاہک کو وہ چیز اتنی مقدار میں دے دو اور جب گاہک وہ چیز لے لیتا ہے ،تو پہلا دکاندار اس چیز کا ریٹ وغیرہ معلوم کر کے دوسرے دکاندار کو رقم کی ادائیگی کر دیتا ہے، یعنی پہلا دکاندار چیز خریدنے سے پہلے ہی گاہک کو بیچ چکا ہوتا ہے، کیا یہ طریقہ شرعا درست ہے؟ (2)اور اگر اس طریقے سے چیز کو بیچ دیا جائے کہ پہلا دکاندار دوسرے سے کوئی چیز خرید لے اور اس کے بعد اپنے گاہک کو بیچے اور دوسرے دکاندار کو کہہ دے کہ میں نے آپ سے جو چیز خریدی ہے، وہ آگے بیچ دی ہے، لہذا آپ ڈائریکٹ میرے گاہک کو ہی وہ چیز ڈیلیور کر دیں، تو ایسا کرنا کیسا؟ (3)اگر یہ طریقے درست نہیں، تو کیا انداز اختیار کیا جا سکتا ہے، جو شرعاً درست ہو؟

108
109

دودھ پینے کے بعد پڑھی جانے والی دعا

سوال: دودھ پینے کے بعد پڑھی جانے والی دعا

109
110

مسجد کی پُرانی دریوں کی خرید و فروخت کرنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علماءِ دین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ ہماری مسجد میں کچھ دن قبل ایک شخصیت نے نئی دریاں لا کر دیں تو پُرانی دریاں اُٹھا کر مسجد کے اسٹور میں رکھ دی گئیں ، وہ دریاں مسجد کی حاجت سے زائدہیں اور آئندہ بھی کسی جگہ استعمال کے قابل نہیں کیونکہ وہ کافی جگہوں سے پھٹ چکی ہیں، اور پڑے رہنے سے مزید خراب ہونے کااندیشہ ہے، ایک شخص وہ دریاں خریدنا چاہتا ہے، براہِ کرم شَرْعی راہنمائی فرمائیں کہ ان دریوں کو بیچنا اور اُس شخص کا انہیں خریدنا شرعاً کیسا؟ یاد رہے! یہ دریاں مسجِد کے پیسوں سے خریدی گئی تھیں۔

110