سرچ کریں

Displaying 101 to 110 out of 3701 results

101

مسافت سفر 92 کلو میٹر ہونے پر دلائل اور تین میل والی حدیث کا جواب

سوال: زید کا کہن اہے کہ نماز قصر کرنے کے لیے 92 کلومیٹر پر کوئی حدیث نہیں ہے، بلکہ احادیث میں توتین میل کا ذکرآتاہے۔ چنانچہ وہ اپنے مؤقف پردرج ذیل روایات بیان کرتاہے: (الف)صحیح مسلم میں ہے :"عن يحيى بن يزيد الهنائي، قال: سألت أنس بن مالك، عن قصر الصلاة، فقال:كان رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم إذا خرج مسيرة ثلاثة أميال، أو ثلاثة فراسخ ، شعبة الشاك ، صلى ركعتين"ترجمہ:یحییٰ بن یزیدہنائی نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہسے نماز میں قصرکے متعلق سوال کیا، تو فرمایا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب تین میل کی مسافت کے لیے تشریف لے جاتے یا تین فرسخ کی مسافت کے لیے (شعبہ کو شک ہوا) تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو رکعات ادافرماتے۔ (ب)سنن ابی داؤدمیں ہے:"عن منصور الكلبي، أن دحية بن خليفة خرج من قرية من دمشق مرة إلى قدر قرية عقبةمن الفسطاط، وذلك ثلاثة أميال في رمضان،ثم إنه أفطر۔۔الحدیث"ترجمہ: منصور الکلبی سے مروی ہے کہ دحیہ بن خلیفہ ایک مرتبہ دمشق کی بستی سے فسطاط کی بستی عقبہ کی مقدار کے برابر مسافت پرتشریف لے گئے ، اور رمضان میں یہ تین میل کا سفر تھا توانہوں نے افطارکیا۔۔الحدیث۔ (ج)مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے :"حدثنا هشيم، عن أبي هارون، عن أبي سعيد : أن النبي صلى اللہ عليه وسلم كان إذا سافر فرسخا قصر الصلاة"ترجمہ:ہشیم نے ہمیں ابوہارون سے،انہوں نے ابوسعیدسے روایت بیان کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمجب ایک فرسخ سفرفرماتے ،تونمازمیں قصرفرماتے۔ (د)مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے : "عن ابن عمر، قال:تقصر الصلاة في مسيرة ثلاثة أميال" ترجمہ:حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سےمروی ہے، فرمایا:تین میل کی مسافت میں نمازمیں قصرکی جائے گی ۔ (ہ)مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے: "عن اللجلاج، قال: كنا نسافر مع عمر رضي اللہ عنه ثلاثة أميال، فيتجوز في الصلاة، ويفطر"ترجمہ:لجلاج سے مروی ہے کہ ہم حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ تین میل کاسفرکرتے تھے، تونمازمیں قصرکرتے تھے اور افطار کرتے تھے۔ (و)مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے: "عن البراء، أن علياخرج إلى النخیلة فصلى بها الظهر والعصر ركعتين، ثم رجع من يومه فقال: أردت أن أعلمكم سنة نبيكم " ترجمہ: حضرت براء سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نخیلہ کی طرف تشریف لے گئے تو ظہر و عصر دو رکعات ادا کیں ،پھر اسی دن واپس لوٹے، تو فرمایا: میں نے چاہا کہ تمہیں تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت سکھاؤں ۔ شرعی رہنمائی فرمائیں کہ : (1)کیازید کامذکورہ بالااحادیث سے کیاجانے والااستدلال درست ہے؟ (2)نیزہمارامؤقف جو92کلومیٹرکاہے ،اس پرکیادلائل ہیں ؟

101
102

بیوٹی پارلر کے لیے دکان کرائے پر دینا کیسا ؟

جواب: متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا : ’’ أما علمت أن الفخذ عورة ‘‘ ترجمہ : کیا تمہیں معلوم نہیں کہ ران ستر ( یعنی چھپانے کی چیز ) ہے ؟(...

102
103

کیا درود پاک حق مہر بن سکتا ہے ؟

جواب: متعلق آیات ِ قرآنیہ : (1)اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے :﴿ وَ اُحِلَّ لَكُمْ مَّا وَرَآءَ ذٰلِكُمْ اَنْ تَبْتَغُوْا بِاَمْوَالِكُمْ مُّحْصِنِیْنَ غ...

103
104

کیا بیٹی اپنی ماں کو زکوۃ دے سکتی ہے ؟

سوال: کیا بیٹی اپنی ماں کو زکوۃ دے سکتی ہے ؟

104
105

2010 میں سونے پر زکوۃ لازم ہوئی لیکن ادا نہیں کی، تو اب کس ریٹ سے ادا کرے ؟

سوال: اگر کسی شخص کے پاس 2010 میں نصاب کے برابر سونا موجود تھا، لیکن اس نے زکوۃ ادا نہیں کی، بعد میں اس کو بیچ دیا، اب وہ اس سال کی زکوۃ ادا کرنا چاہتا ہے، تو سونے کی قیمت آج کے حساب سے لگائے گا یا 2010 کے حساب سے جب زکاۃ لازم ہوئی تھی؟

105
106

نبی کریم ﷺ کے عمامہ شریف کے رنگ اور لمبائی وغیرہ کی تفصیل

جواب: متعلق روایات: سياه عمامہ شریف کے متعلق صحیح مسلم میں ہے: ”عن جابر بن عبد اللہ: أن النبي صلى اللہ عليه وسلم دخل يوم فتح مكة، وعليه عمامة سوداء“ ترج...

106
107

نماز عصر مغرب سے بیس منٹ پہلے (مکروہ وقت میں ) پڑھی تو کیا حکم ہے ؟

جواب: متعلق بیان کی جاتی ہے، یعنی جیساوجوب تھا،ویسی ہی ادائیگی کی گئی ہے ۔ متون معتبرہ: الکافی فی الفروع للحاکم،جوظاہرالروایہ کی جامع ہے،اس میں ہے:”...

107
108

زکوٰۃ کے پیسوں سے عمرہ کروانا کیسا؟ اس طرح زکوٰۃ ادا ہوجائے گی؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا زکوۃ کی رقم سے کسی کو عمرہ کروا سکتے ہیں یا نہیں؟ کیا اس طرح زکوۃ ادا ہوجائے گی؟

108
109

زکوۃ سے بچنے کے لیے حیلہ کرنا

سوال: ایک شخص کے پاس 14تولہ سونا ہے،اس نے زکوۃ سے بچنے کیلئے 7تولہ سونا،اپنے چھوٹے بالغ بھائی کو، بتائے بغیر اس کی ملک کردیا،چھوٹا بھائی بہت دور رہتا ہے،اس سے جلد ملاقات نہیں ہوسکتی۔البتہ پورا 14تولہ سونا اس چھوٹے بھائی کے گھر میں ہی ہے،لیکن ایسی محفوظ جگہ لاکر میں رکھا ہے،جس کا چھوٹے بھائی کو بھی علم نہیں اور صرف وہ بڑا بھائی ہی اس لاکر کو کھول سکتا ہے۔اب اس صورت میں دونوں کے پاس 7,7تولہ سونا کے علاوہ اور کچھ بھی مال نہیں،تو اب زکوۃ سے متعلق کیا حکم ہوگا،نیز کیا اس بڑے بھائی کا زکوۃ سے بچنے کیلئے ایسا کرنا درست ہے ؟

109
110

سجدہ شکر کے لیے تیمم کیا ،تو کیا اس سے نماز پڑھ سکتے ہیں ؟

سوال: بہارِ شریعت میں یہ مسئلہ بیان کیا گیا ہے کہ سجدۂ شکر کی نیت سے تیمم کرے ، تو اس سے نماز نہیں پڑھی جاسکتی، اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ نے ملفوظات میں سجدۂ شکر کو سنتِ مستحبہ لکھا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ سنت ِمستحبہ والے قول پر تو یہ عبادتِ مقصودہ ہوگا اور عبادتِ مقصودہ جو بغیر طہارت جائز نہ ہو ،اُس کی نیت سے جو تیمم کیا گیا ، اس سے نماز درست ہوتی ہےاور سجدۂ شکر کی نیت سے کیے گئے تیمم کے ساتھ نماز پڑھنے کے متعلق مختلف اقوال ہیں ، تو رہنمائی فرمائیے کہ اس بارے میں دُرست قول کیا ہے؟

110