
مجیب:مولانا محمد سجاد عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3659
تاریخ اجراء:14 رمضان المبارک 1446 ھ/15 مارچ 2025 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میرا سوال یہ ہے کہ کیا کرائے پر چلنے والی گاڑیوں پر زکوۃ ہے یا ان کے کرائے پرزکوۃہے اور اگر کرائے پر زکوۃ ہے تو اس کو کس طرح نکالنا چاہیے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
کرائےپر چلنے والی گاڑیوں پر زکوۃ نہیں ہے۔ ہاں البتہ اگر ان کا کرایہ، بقدرنصاب جمع ہےیا دوسرےاموالِ زکوۃ کے ساتھ مل کر نصاب جتنا ہوجائے تو دیگر شرائط کی موجودگی میں، نصاب کا سال مکمل ہونے پر اس کرایہ پر زکوۃ لازم ہوگی۔
چنانچہ کرائے پر چلانے کے لئے بنائے ہوئے مکانات پر زکوۃ کے احکام بیان کرتے ہوئے فَتَاوَى رضویہ میں امام اہلسنت، مجدد دین و ملت، امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرماتے ہیں: ”مکانات پر زکوۃ نہیں اگر چہ پچاس کروڑ کے ہوں، کرایہ سے جو سال تمام پر پس انداز ہو گا اس پر زکوۃ آئے گی اگر خود یا اور مال سے مل کر قدر نصاب ہو۔(فتاوی رضویہ، ج 10، ص 161، رضا فاؤنڈیشن لاهور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم