
کیا حفظِ قرآن کی منت کو پورا کرنا واجب ہے؟
مجیب: مفتی ہاشم خان عطاری مدنی
مزار پر دیگ چڑھانے کی کا پوری کرنا ضروری ہے؟
سوال: مزار پر دیگ چڑھانے یا نیاز کرنےکی منت مانی، تو کیا یہ منت پوری کرنا لازم ہوگا؟
عورت نے مسجد میں نوافل پرھنے کی منت مانی،کیا گھر میں پڑھ سکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک عورت نے اپنے بیٹے کے لئے بس پہ بخیر و عافیت ترکی جانے پر منت مانی کہ جتنے دن میں وہ ترکی پہنچے گا، میں روز قریبی مسجد میں جا کر بارہ نوافل ادا کروں گی، اب اسے اس منت کو پورا کرنے کے لئے مسجد میں جانا ضروری ہے، یا گھر میں بھی ادا کر سکتی ہے؟ سائل:خاور مدنی (واہ کینٹ)
جمعہ کے بعد کی چار سنتیں مؤکدہ ہیں یا غیر مؤکدہ ؟
جواب: دن ورات میں بارہ رکعات سنت مؤکدہ ہیں اور جمعہ کے دن 14 رکعات سنت ہیں ۔(طوالع الانوار ، صفحہ 242 ، مخطوطہ ) صاحب بحر الرائق جمعہ کے بعد ...
23 ذوالقعدہ کو مکہ پہنچنے والا حاجی نماز میں قصر کرے گا؟
جواب: مخصوص حاجت کے لیے آیا اور اس کے علاوہ اس کا کوئی مقصد نہیں اور اس نے پندرہ دن رکنے کی نیت کر لی، تو وہ پوری نماز نہیں پڑھے گا ، یونہی قیدی جب کفار سے ...
جمعہ مبارک کہنا کیسا؟ جمعہ کی مبارک باد دینے کا حکم
سوال: عام طور پر مسلمانوں میں رائج ہے کہ جمعہ کے دن ملاقات کے وقت یا واٹس ایپ وغیرہ پر ایک دوسرے کو جمعہ مبارک کہتے ہیں، جس پر بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ سنت سے ثابت نہیں ، یہ عمل بدعت ہے ، لہٰذا اس سے بچنا چاہیے۔عرض ہے کہ کیا جمعہ کی مبارکباد دینا شرعاً جائز ہے ؟
نفاس کا خون چالیس دن پر نہ رکے، تو چالیس دن کا حساب کس دن سے ہوگا؟
سوال: عورت کے ہاں بچے کی ولادت عشاء کے وقت میں ہوئی، نفاس کا خون 40 دن سے پہلے نہ رکنے کی صورت میں کیا ولادت والا دن 1 دن شمار کیا جائے گا؟ اور اس کے بعد 39 دن شمار کرکے اگلے دن کی فجر ادا کی جائے گی؟
اوپر چڑھتے اللہ اکبر اور نیچے اترتے سبحان اللہ پڑھنا سنت ہے؟
سوال: بلندی پر چڑھتے ہوئے تکبیر اور پستی کی جانب اترتے ہوئے تسبیح پڑھی جاتی ہے۔ اس کے متعلق احادیث میں جو روایت ہے اس کا تعلق تو سفر کے ساتھ ہے۔ کیا یہ سنت سفر سے ہی مخصوص ہے یا عام حالات میں بھی اسی طرح تکبیر و تسبیح پڑھنا سنت ہی ہے، نیز بلندی کے لیے تکبیر اور پستی کے لیے تسبیح کو بطورِ دعا مقرر کرنے کے پیچھے کیا حکمت ہے؟
موبائل اکاؤنٹ میں رقم رکھ کر فری منٹس لینا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک کمپنی نے یہ اسکیم بنائی ہے کہ اگرکوئی شخص اپنےموبائل میں اکاؤنٹ بنالیتاہے اورپھر ریٹیلرکے ذریعے اپنے اکاؤنٹ میں کم ازکم 1000روپیہ جمع کروادےاورایک دن گزرجائے، توکمپنی اس شخص کومخصوص تعدادمیں فری منٹس دے دیتی ہے ۔ اس اکاؤنٹ کے کھلوانے کے لیے کوئی فارم وغیرہ فل نہیں کرناپڑتااورفری منٹس ملنااس شرط کے ساتھ مشروط ہوتاہے کہ اکاؤنٹ میں کم ازکم1000روپیہ جمع رہیں ، جیسے ہی ایک روپیہ اس مقدارسے کم ہوگا ، تویہ سہولت ختم ہوجائے گی۔ موبائل اکاؤنٹ میں ایک سہولت یہ بھی ہے کہ اپنے اس اکاؤنٹ کے ذریعے منی ٹرانسفربھی کی جاسکتی ہے اوراس صورت میں ریٹیلرکے ذریعے بھیجنے کی نسبت 22فیصدکم پیسے لگیں گے اوراس سہولت کے لیے پہلے سے کوئی رقم ہوناضروری نہیں ہے ۔ جس وقت رقم بھیجنی ہے اسی وقت وہ رقم ساتھ میں ٹیکس ڈلوا کرٹرانسفرکردیں ، توٹرانسفرہوجائے گی ۔ٹیکس سے مرادٹرانسفرکی فیس ہےاوراکاؤنٹ بنانے پربھی کسی قسم کاکوئی پیسہ نہیں لگے گااوراس صورت میں فری منٹس وغیرہ کی کوئی سہولت بھی نہیں ملے گی ، جبکہ رقم ایک دن جمع نہ رکھیں بلکہ اسی دن کے اندرٹرانسفرکردیں۔ اس اکاؤنٹ میں ایک سہولت یہ بھی ہے کہ اس کے ذریعےبل بھی جمع کروایاجاسکتاہے اوریہ بل جمع کروانے کے لیے بھی کوئی رقم اکاؤنٹ میں ہوناضروری نہیں اوراس جمع کروانے پرکوئی ٹیکس بھی نہیں لگے گااوراس صورت میں فری منٹس وغیرہ کی کوئی سہولت بھی نہیں ملے گی ، جبکہ رقم ایک دن جمع نہ رکھیں بلکہ اسی دن کے اندرٹرانسفرکردیں۔ شرعی رہنمائی فرمائیں کہ : (1)اس طرح کااکاؤنٹ کھلواکرفری منٹس لیناجائزہے یانہیں اورجو ریٹیلررقم جمع کرتاہے ، اس کے لیے کیاحکم ہے ؟ (2)اگرکوئی اس ارادےسے اکاؤنٹ کھلوائے کہ میں فری منٹس نہیں لوں گا ، فقط رقم ٹرانسفرکرنے یابل جمع کروانے کے لیے رقم جمع کرواؤں گااوراسی وقت ہی رقم ٹرانسفرکردوں گایابل جمع کروادوں گاایک دن گزرنے ہی نہیں پائے گا،توکیااس طرح اکاؤنٹ کھلواناشرعاًجائزہے ؟ (3)اوراگرکسی نےاکاؤنٹ کھلوالیاہے ، کیاوہ اس اکاؤنٹ کواس نیت سے باقی رکھ سکتاہے کہ وہ ایک دن تک رقم جمع نہیں رہنے دے گا ، بلکہ فقط رقم ٹرانسفرکرنے یابل جمع کروانے کے لیے رقم جمع کرواکراسی وقت رقم ٹرانسفرکردے گایابل جمع کروادے گا۔
روزہ افطار کرنے کا صحیح وقت کیا ہے؟
جواب: دن کے تمام اجزاء میں مباشرت، کھانے اور پینے سے بچے رہو اور رات کا داخل ہونا غروبِ شمس کے ساتھ ہوتا ہے۔ (تفسیر روح البیان، ج1، ص 300، دار الفکر، بیروت)...