عورت کا مرد کے برابر میں کھڑے ہو کر نماز پڑھنا
سوال: اگر مرد نماز پڑھ رہا ہو اور عورت اس کے ساتھ آ کر کھڑی ہو جائے تو اس صورت میں مرد کی نماز ٹوٹ جاتی ہے کیا یہ حکم جماعت کی صورت میں ہے یا پھر منفرد پڑھنے کی صورت میں بھی جیسے کہ گھر میں اگر شوہر اور بیوی اپنی اپنی نماز پڑھیں لیکن بیوی شوہر کے برابر میں ہو؟
مقتدی کا کلام کے ذریعے لقمہ دینے کا حکم؟
سوال: اگر امام مغرب کی نماز کی دوسری رکعت میں دونوں طرف سلام پھیر دے اور کچھ مقتدی بول کر لقمہ دیں کہ "دو رکعت ہوئی ہیں"، اور امام کھڑے ہو کر وہیں سے نماز مکمل کرکے سجدہ سہو کر لے نماز ہو گی یا نہیں جبکہ امام نے منافی نماز کوئی کام نہ کیا ہو؟
دورانِ نماز آنسو منہ میں چلا جائے ، تو نماز کا حکم
سوال: نماز کے دوران اگر آنسو منہ میں چلا گیا تو نماز کا کیا حکم ہو گا؟
مسافر امام کے پیچھے مقیم مقتدی باقی رکعتوں میں قراءت کر لے تو کیا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے كے بارے میں کہ چار رکعت والی نماز میں امام مسافر اور مقتدی مقیم ہو، تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد تیسری اور چوتھی رکعت میں مقتدی کتنی دیر خاموش کھڑا رہے گا؟ اگر ان رکعتوں میں مقتدی نے قراءت کرلی، تو کیا حکم ہوگا؟
صاحب ترتیب پر فجر باقی تھی اور ظہر پڑھادی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک شخص صاحب ترتیب ہے، اس کی فجر کی نماز چھوٹ گئی، اور اس نے ظہر کی نماز میں امامت کروائی، ظہر کی نماز کے بعد اس نے فجر کی نماز بھی قضا کر لی، اب اس صورت میں حکم یہ ہے کہ اس کی ظہر کی نماز فاسد ہو گئی، اور ظہر کا اعادہ کرنا ہو گا، لیکن چونکہ اس شخص نے ظہر کی نماز میں امامت کی تھی، اب اگر اس کی نماز فاسد ہے تو اس کے پیچھے مقتدیوں کی نماز بھی فاسد قرار دی جائے گی، یا نہیں ؟
سوال: کیا سجدے میں سبحان اللہ کہنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے؟
مسافر نے مقیم امام کی اقتدا میں چار رکعت نماز فاسد کر دی تو تنہا کتنی رکعت ادا کرے گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مسافر نے مقیم امام کی اقتدا میں عصر کی نماز پڑھنا شروع کی اور پہلی رکعت میں ہی وضو ٹوٹ گیا اور دوبارہ جماعت میں شامل نہ ہو سکا، اس صورت میں مسافر جب دوبارہ نئے سرے سے عصر کے فرض تنہا پڑھے گا،تو چار رکعتیں پڑھے گا یا دو رکعتیں پڑھے گا ؟
نماز میں عورت کی کلائی نظر آرہی ہو تو نماز کا حکم
سوال: اگر نماز میں اسلامی بہن کی کلائی نظر آرہی ہو تو کیا نماز ہوجائے گی؟ کیا پوری کلائی کا بھی چھپانا ضروری ہے؟
نماز میں قراءت کے دوران یا سجدہ میں سر ہِل جائے تو نماز کا حکم؟
سوال: کبھی کبھار نماز میں ایسا ہوتا ہے کہ سجدے میں سر دو تین بار ہل جاتا ہے تو کیا ایسی صورت میں نماز مکروہ تحریمی ہوگی اور اسی طرح کسی کو دیکھا ہے کہ نماز میں تلاوت کرتے وقت سر ہل رہا ہوتا ہے تو اس صورت میں بھی کیا حکم ہوگا؟
جس امام کی قراءت درست نہ ہو اس کے پیچھے نماز کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک امام صاحب ہیں جنکی کی داڑھی حد شرع کے مطابق ہے لیکن وہ نماز میں ’’ث،س،ص‘‘اور ’’ط،ت‘‘اور اس طرح کے حروف میں بالکل فرق نہیں کرتے ،اوراسکے علاوہ ’’نستعین ‘‘کو نستٰئین‘‘اور(الرحمٰن الرحیم کو)’’الرھمٰن الرھیم ‘‘پڑھتےہیں وغیرہ وغیرہ،تو انکے پیچھے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ سائل:محمد فراز (باغ،کشمیر)