
نماز میں ثنا کے بعد درود پاک پڑھنے کا حکم
سوال: پہلی رکعت میں ثنا کے بعد درود پاک پڑھ لیا تو کیا نمازمیں سجدۂ سہو لازم ہوگا یا نماز واجب الاعادہ ہوگی؟
نمازِ جنازہ میں بعض تکبیریں رہ جائیں تو کیا حکم ہے؟
سوال: اگر کوئی نماز جنازہ میں شریک ہوا، ابھی ثنا ہی پڑھ رہا تھا کہ امام نے چوتھی تکبیر کہہ کر سلام پھیر دیا، تو اس صورت میں یہ شخص کیا کرے سلام پھیر دے یا درود پاک و دعا پڑھ کر سلام پھیرے؟
نماز میں اردو میں دعا مانگنے کا حکم
سوال: کیا ہم نماز میں جہاں دعا مانگی جاتی وہاں عربی کے بجائے اردو میں دعا کر سکتےہیں؟
نماز میں پڑھا جانے والا درود پاک
سوال: نماز میں پڑھا جانے والا درود پاک
نماز میں بھولے سے دو واجب ترک ہوجائیں تو کتنے سجدہ سہو واجب ہوں گے؟
سوال: زید نے وتر کے قعدہ اولیٰ میں بھولے سے درودِ ابراہیمی بھی پڑھ لیا پھر یاد آنے پر تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہوا تو اس میں دعائے قنوت پڑھنا بھول گیا۔ اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس صورت میں زید پر کتنے سجدہ سہو واجب ہوں گے؟ اگر زید سہو کے فقط دو ہی سجدے کرکے نماز مکمل کرے تو کیا اس کی نمازدرست ادا ہوجائے گی ؟
اشراق و چاشت کی فضیلت کیا ہے اور یہ کس کو حاصل ہوگی ؟
سوال: میں ایک مسجد میں امام ہوں اور میرا معمول یہ ہے کہ فجر کی نماز پڑھاکر مصلے پر ہی مختصر وظیفہ پڑھتا ہوں، اس کے بعد تفسیر صراط الجنان سے تین آیات کی تفسیر بیان کی جاتی ہے، پھر دعا کرکے لوگوں سے ملاقات و سلام دعا کے لیےاپنی جگہ سے اٹھ جاتا ہوں ،اس کے بعد کبھی مصلے ہی پر اور کبھی مسجد کی دوسری یا تیسری صف میں بیٹھ کر اور کبھی اپنے حجرے میں جاکر وظائف پڑھتا ہوں، پھر وقت ہوجانے پر نمازِ اشراق و چاشت کی ادائیگی کرتا ہوں،اس دوران میں کوئی دنیاوی کام کاج یا بات چیت بالکل نہیں کرتا، البتہ کوئی شرعی مسئلہ پوچھے تو میں علم ہونے کی صورت میں بتادیتا ہوں اور جمعہ والے دن نمازِ فجر کے بعد صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا جاتا ہے،اب پوچھنا یہ ہے کہ میرے اس معمول کو مد نظر رکھ کر ارشاد فرمائیں کہ کیا مجھے احادیث مبارکہ میں اشراق و چاشت کی نماز کے بیان کیے گئےفضائل حاصل ہوں گے؟کیا ان فضائل کے حصول کے لیے بعد نماز ِ فجر اپنی نماز کی جگہ بیٹھے رہنا شرط ہے؟
کیا بیٹھ کر نوافل پڑھنے سے آدھا ثواب ملتا ہے ؟
سوال: اگر کوئی نفل نماز بیٹھ کر پڑھتا ہے، تو اس کی نماز اگرچہ ہوجاتی ہے ،لیکن اس کا ثواب آدھا ہوجاتا ہے ،کیا یہ بات درست ہے ؟اور یہ مسئلہ کہاں سے ثابت ہے ؟کیا عورت کے لیے بھی یہی حکم ہے کہ اس کا ثواب بھی آدھا ہوجائے گا یا اس میں فرق ہے ؟کیا نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر نفل نہیں ادا فرماتے تھے؟
مکروہ وقت میں قضا نماز پڑھنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلےکے بارے میں کہ تین مکروہ اوقات میں سے کسی وقت میں قضا نماز پڑھ لی، تو وہ نماز ہو جائے گی یا نہیں؟ اگر نماز ہو جائے گی تو واجب الاعادہ ہو گی یا نہیں ؟
مقتدی درود شریف پڑھ رہا ہو اور امام سلام پھیر دے تو کیا کرے؟
سوال: زید امام صاحب کے پیچھے نماز پڑھ رہا ہو اور قعدہ اخیرہ میں زید درود شریف پڑھ رہا ہو کہ امام صاحب سلام پھیر دیں، تو اب زید درود شریف مکمل کر کے سلام پھیرے یا مکمل کئے بغیر امام کے ساتھ سلام پھیر دے؟
مسبوق قعدہ اخیرہ میں تشہد کے بعد درود و دعا پڑھے گا یا نہیں ؟
سوال: مسبوق امام کے قعدہ اخیرہ میں تشہد کے بعد درود پاک اور دعا پڑھے گا یا نہیں ؟