
جائے نماز یا ٹوپی کو غیر مسلم نے چھو لیا، تو نماز کا حکم؟
سوال: جائے نماز یا ٹوپی کو غیر مسلم نے چھو لیا، تو اس جائے نماز پر یا وہ ٹوپی پہن کر نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
کپڑے کے مختلف حصوں میں درہم سے زیادہ نجاست لگی ہوتو نماز کا حکم
سوال: مسئلہ کچھ یوں ہےکہ کپڑے کے سوٹ کی ایک جگہ پرایک درہم سے کم نجاست غلیظہ لگی ہوئی ہے اور کپڑے کی ایک دوسری جگہ پر بھی ایک درہم سے کم نجاست غلیظہ لگی ہوئی ہے ، لیکن دونوں کا مجموعہ ایک درہم سے زیادہ بنتا ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس صورت میں کپڑوں پر ایک درہم سے کم ہی نجاست لگی ہوئی سمجھی جائے گی یا ایک درہم سے زیادہ سمجھی جائے گی؟اور نماز پڑھنے کے لیے دوسرے پاک کپڑے بھی موجود ہیں۔شرعی رہنمائی فرما دیں۔
نماز میں عورت کے کھلے بال پردے میں ہوں تو نماز کا حکم
سوال: اگر عورت کے سر کے بال کھلے ہوں لیکن مکمل پردے میں ہوں ،چھپے ہوئے ہوں تو کیا نماز ہوجائے گی؟
سوال: اسپیکر پر نماز ہو جاتی ہے ؟
تنہا وترپڑھتے ہوئے بلند آواز سے قرات کرنا
سوال: مفتی صاحب سے عرض ہے کہ اگر رمضان میں تنہا غلطی سے وتر جہر سے شروع کیا پھر یاد آنے پر سری قراءت کی اور سجدہ سہو کیا نماز کا حکم کیا ہے؟
مرد نے جبے کے نیچے شلوار نہ پہنی ہو تو نماز کا حکم
سوال: اگر اسلامی بھائی نے جبے کے نیچے اور اسلامی بہن نے برقعے کے نیچے شلوار نہ پہنی ہو تو ان کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟
امام نے سجدے سے اٹھتے ہوئے بھول کر سمع اللہ لمن حمدہ کہا، تو نماز کا حکم؟
سوال: امام صاحب نے دوسرے سجدے سے اٹھتے ہوئے اللہ اکبر کہنے کے بجائے سمع اللہ لمن حمدہ کہہ دیا، کیا اس صورت میں سجدۂ سہو واجب ہوگا؟نیز اگر امام نے اس غلطی کی وجہ سے سجدۂ سہو کر لیا ہو، تو نماز کا کیا حکم ہوگا؟
سورۃ الاخلاص میں الصمد کوسین کے ساتھ السمد پڑھا تو نماز کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ نماز میں سورۃ الاخلاص کی قراءت کرتے ہوئےاگر کسی نے غلطی سے لفظ” الصَّمَدُۚ “ کی جگہ’’ السمد‘‘ پڑھ دیا ،تو اس کی نمازکا کیا حکم ہے؟
قعدہ اولیٰ بھول کر کھڑا ہو گیا،پھر واپس لوٹ کر تشہد پڑھی تو نماز کا حکم؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ یہ مسئلہ تو معلوم ہے کہ اگر کوئی شخص چار رکعت فرض پڑھ رہا ہو اور قعدہ اولیٰ بھول کر پورا کھڑا ہونے کے بعد یاد آجائے ، تو اب واپس قعدے میں لوٹنا جائز نہیں ، اگر لوٹے گا ، تو حکم ہے کہ فوراً کھڑا ہوجائے ۔ اب یہ سوال ہے کہ اگر واپس قعدے میں آنے کے بعد فوراً کھڑا نہیں ہوا ، بلکہ یہ سمجھتے ہوئے کہ مجھے تشہد پڑھنی ہے ، تشہد پڑھ کر پھر کھڑا ہوا ور آخر میں سجدہ سہو کر لیا ، تو اب نماز کا کیا حکم ہوگا ؟
گاؤں کی آبادی شہر سے مل جائے، تو مسافر کے لیے شہر میں نماز کا حکم ؟
سوال: اگر کوئی شخص شہر کے ساتھ موجود ایک گاؤں میں رہتا ہو اور اس گاؤں کی آبادی شہر کی آبادی سے بالکل مل گئی ہو، مکانات وغیرہ سب مل گئے ہوں اور وہ شخص شرعی سفر پر جائے، پھر واپسی میں اپنے گاؤں میں جانے سے پہلے اس شہر میں داخل ہو اور وہاں نماز کا وقت ہوجائے ،تو وہ وہاں مکمل نماز پڑھے گا یا قصر پڑھے گا؟