
اعتکاف کی منت ماننے کے بعد روزہ و اعتکاف کی طاقت نہ رہے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: کسی عورت نےحالت صحت میں یہ منت مانی کہ’’میری یہ خواہش پوری ہو، تو میں اعتکاف میں بیٹھوں گی‘‘اب اس عورت میں روزے رکھنے کی طاقت نہیں ہے اور نہ ہی اعتکاف میں بیٹھ سکتی ہے،اس کی عمر 60 سے 65 کے درمیان ہے۔اب اس کے لیے کیا حکم ہے؟
نمازجمعہ کا وقت کب شروع ہوتا ہے ؟
سوال: ہمارےیہاں جمعے والے دن پہلی اذان ظہر کا وقت شروع ہونےسے پہلے زوال کے وقت میں دی جاتی ہے اور زوال کے وقت میں ہی ہم جمعہ کی سنتیں ادا کرتےہیں ،اور پھر جب زوال کا وقت ختم ہوتاہے تو جمعے کی دوسری اذان ہوتی ہے اور پھر خطبہ ہوتاہے اور جمعے کی نماز ادا کی جاتی ہے ۔وہاں موجود ایک شخص کہتاہے کہ حنفیوں کے نزدیک بھی جمعے والے دن جمعے کاوقت ظہر کا وقت شروع ہونےسے ایک گھنٹہ پہلے شروع ہو تا ہےاس لیے جمعے والے دن ظہر کا وقت شروع ہونےسے پہلے اذان دے سکتےہیں ،حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کےدور میں بھی ایسا ہی ہوتاتھا۔ کیا یہ بات درست ہے ؟جمعے کےدن زوال کے وقت سنتیں پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
ایک ٹانگ سے معذور شخص کی امامت کا حکم
سوال: وہ شخص کہ جس میں امامت کی شرائط مکمل ہیں، لیکن ٹانگ کَٹی ہوئی ہونے کے سبب لنگڑا یعنی ٹانگ سے معذور ہے۔ چلنے پھرنے کے لیے بیساکھی (Crutches)استعمال کرتا ہے، تو کیا ایسا شخص امامت کروا سکتا ہے؟
مسجد و مدرسے کے لیے ایک باکس میں چندہ جمع کرنے کا حکم؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ مسجد ومدرسہ زیر تعمیرہیں، جن کے منتظمین سنی صحیح العقیدہ لوگ ہیں، تو مسجد و مدرسہ کے لیے مشترکہ چندہ کرنا ہے، جس میں مسجد و مدرسہ کے باہر کچھ باکس لگائے جائیں گےاور مخیر حضرات سے چندہ جمع کیا جائے گا، تو کیا دونوں کے لیے مشترکہ چندہ کیاجاسکتا ہے؟ اگرکیا جاسکتا ہے، تو کس میں کتنا کتنا لگایا جائے گا اور کیا احتیاطیں کی جائیں گی، شرعی رہنمائی فرما دیں۔
گارمنٹس کے چلتے کاروبار میں شرکت کا طریقہ
جواب: ہے؟ پھر انویسٹر یعنی آپ اس کا آدھا حصہ یعنی شیئر خرید لیں ۔ بالفرض وہ مال 10 لاکھ کا ہے تو آپ نے پانچ لاکھ روپے کےبدلے اپنے دوست کی دکان میں موج...
مرد کے لیے دنداسہ استعمال کرنا کیسا؟
سوال: مردکا دنداسہ استعمال کرنا کیسا ہے؟
ایڈوانس زکوۃ کی مد میں دی ہوئی رقم پر زکوۃ لازم ہوگی ؟
سوال: ایک شخص نے اپنے مالِ زکوۃ پر نصاب کا سال پورا ہونے سے پہلے ہی ایڈوانس زکوۃ ادا کر دی، جب نصاب کا سال پورا ہوگا، تو جو رقم ایڈوانس زکوۃ کی مد میں دے چکا تھا، کیا اس رقم کی بھی زکوۃ ادا کرے گا؟ کیونکہ وہ رقم ایڈوانس زکوۃ میں دینا اس پر لازم نہیں تھا، اگر وہ ایڈوانس زکوۃ کی مد میں نہ دیتا تو آج وہ رقم اس کے پاس ہوتی، تو اس کی زکوۃ بھی یہ نکالتا۔مثلاً: ایک شخص کے پاس ایک کروڑ کی مالیت کا مالِ زکوۃ موجود ہے، جس کی وہ ہر سال زکوۃ ادا کرتا آرہا ہے اور اس کے نصاب کا سال یکم ذو الحجہ کو مکمل ہوتا ہے۔ اب اس شخص نے اپنے اوپر بننے والی اڑھائی لاکھ زکوۃ یکم ذو الحجہ سے پہلے رمضان شریف میں ہی ادا کر دی، تو جب یکم ذو الحجہ کو اس کا سال پورا ہوگا، اس وقت اس اڑھائی لاکھ کی بھی زکوۃ ادا کرے گا، جو ایڈوانس زکوۃ کی مد میں دے چکا ہے؟