
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد میں ریح خارج کرنے کا کیا حکم ہے ؟ سائل:محمد شکیل ساجد (ساہیوال)
نماز میں کسی آیت یا سورت کا تکرار کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی تنہا نماز پڑھنے والا فرض کی پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ الکافرون پڑھے پھر جب ایک یا دو آیتیں رہ جائیں تو اسے یاد آئے کہ درمیان سے کوئی آیت چھوٹ گئی ہے تو اب وہ دوبارہ پیچھے سے پڑھے یا آگےچلتا جائے ؟اور اگر کوئی بلا وجہ سورت فاتحہ کے بعد ملائی جانے والی سورت کا تکرار کرے تو اس کی نماز کے بارے کیا حکم ہے ؟ سائل:محمد شکیل ساجد(ساہیوال)
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زیدنے ایک پیرپراعتراضات کیے اس میں شرائط مشیخیت نہ پائے جانے کے باعث ،پیرکوجب معلوم ہواتواس نے زیدکوفون کرکے کہا:مریدکوپیرپراعتراض نہیں کرناچاہئے،علم حجاب ہے اورمریدکوپیرپہ ایسااعتقادہوناچاہئے کہ اگرپیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے ۔”بعض کاکہناہے کہ پیرکایہ جملہ“اگرپیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے ۔” کفریہ ہے؟اس پیرکاایک مریدعمروکہتاہے کہ یہ جملہ کفریہ نہیں ہے اس لیے کہ اس میں لفظ“اگر”بطورشرط بولاگیاہے ۔شرعی رہنمائی فرمائیں کہ: (1)جملہ مذکورہ“اگرپیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے ۔” کفریہ ہے یانہیں؟اگرکفریہ ہے توکن وجوہ سے ؟ (2)یہ جملہ بولنے والے پیرکے ایمان ونکاح کے متعلق کیاحکم ہے اوراس کامریدہوناکیسا؟ سائل :تنویرالحسنین جلالی(دارالعلوم منظراسلام پوران،تحصیل سرائے عالمگیر،ضلع گجرات)
اللہ تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے دوران تقریریہ جملہ کہاہے:"ایساکتااللہ نے پالیا۔۔۔جیڈاوڈاکوئی چوہدری ہووے اوڈاوڈااس کتاپالیاہوندااے،اللہ ساریاں توں وڈاچوہدری اے،اس ساریاں توں وڈاکتابن کے رکھیااے،(یعنی ابلیس)" شرعی رہنمائی فرمائیں کہ اس مقررکایہ کہنا کیساہے اوراس کی بیعت ہوناکیساہے؟ سائل :تنویرالحسنین جلالی(درالعلوم منظراسلام،ضلع گجرات)
بہنوں کا اپنا حصہ معاف کر نا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے والد نے تَرکہ میں ایک نصف مکان چھوڑا۔ہم دو بھائی اور چار بہنیں ہیں۔ ہماری بہنوں نے تَرکہ میں اپنا حصّہ ہمیں معاف کر دیا ہے۔اس صورت میں ہماری بہنوں کا حصّہ ختم ہو گا یا نہیں؟(سائل : فیاض الرحمٰن،زم زم نگرحیدر آباد)
کیا نقش نعلین پاک مسجد کی محراب میں لگا سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حضور ﷺ کے نعلین مبارک کا نقش مسجد میں محراب کے اندر لگا ہوا ہے ااور امام کے سر سے اونچا ہے معلوم یہ کرنا ہے کہ محراب ِمسجد میں اس طرح نقش نعلین مبارک لگانے میں کوئی حرج تو نہیں ؟ سائل:عبد المجید عطاری (امامیہ کالونی شاہدرہ لاہور)
سجدہ سہو کی تعریف نیز اِسکی ادائیگی کا طریقہ
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان ِ شرع ِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ سجدۂ سَہْو کسے کہتے ہیں؟
پرانی ادویات کو نئی قیمت پر فروخت کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں میڈیکل اسٹور(Medical Store) چلاتا ہوں کچھ ادویات ہمار ے پاس اسٹاک(Stock)رکھی ہوتی ہیں بسا اوقات ان کی قیمت بڑھ جاتی ہے تو اب سوال یہ ہے کہ کیا ہم ان ادویات کو نئی قیمت پر فروخت کرسکتے ہیں یا ہمیں اِن ادویات کو پرانی قیمت پرہی فروخت کرنا ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص بغیر دھوکا دہی کے کسی شخص کو مارکیٹ ریٹ(Market rate) سے تین گنا زیادہ مہنگی چیز بیچ دیتا ہے تو کیا معلوم ہونے پر خریدار کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اُس سودے کو کینسل(Cancel) کردے؟