امام رکوع میں ہو ، تو کیا آنے والا شخص رکعت پانے کے لیے دوڑ لگا کر امام کے ساتھ شامل ہوسکتا ہے ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اکثر اوقات دیکھا یہ گیا ہے کہ باجماعت نماز میں امام صاحب رکوع میں ہوتے ہیں،تو کچھ افراد رکعت پانے کےلیے دوڑ کر امام صاحب کے ساتھ رکوع میں شامل ہوجاتے ہیں ،تو کیا اس طرح رکعت پانے کے لیے دوڑ کرجماعت میں شامل ہونا درست ہے؟
مقتدی امام کے آخری قعدے میں دُرود و دعا پڑھ لے ،تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر کوئی مقتدی مسبوق ہو کہ اس کی کوئی رکعت رہ گئی ہو اور وہ امام کے ساتھ آخری رکعت میں تشہد پڑھنے کے بعد دُرود شریف اور دعا بھی پڑھ لے، تو ایسی صورت میں اس کی نماز ہوجائے گی یا نہیں؟جبکہ اسے صرف تشہد تک ہی پڑھنا تھا۔
قراءت میں غلطی سے نماز فاسد ہونے سے متعلق ایک اہم اصول اور حکم
سوال: گزشتہ رات امام صاحب نے نمازِ مغرب پڑھاتے ہوئے قراءت میں غلطی کی ۔انہوں نے آیاتِ مبارکہ﴿وَ اِلَی الْجِبَالِ کَیۡفَ نُصِبَتْ وَ اِلَی الْاَرْضِ کَیۡفَ سُطِحَتْ﴾میں’’ نُصِبَتْ ‘‘ کی جگہ ’’سُطِحَتْ ‘‘اور ’’سُطِحَتْ ‘‘ کی جگہ’’ نُصِبَتْ ‘‘پڑھ دیا ،پھر بعد میں جب ان کو یہ بات بتائی گئی ،تو انہوں نے اعلان کیا کہ ہماری نماز فاسد ہوگئی ہے،لہٰذا انہوں نے وہ نماز دوبارہ پڑھائی ۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا واقعی اس صورت میں نماز فاسد ہوگئی تھی ؟
پہلی اور تیسری رکعت کے بعد کچھ دیر بیٹھنے کا حکم؟
جواب: امام ترمذی رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں)حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کی حدیث پر ہی اہل علم کا عمل ہےکہ وہ اس بات کو اختیار کرتے ہیں کہ آدمی نم...
امام کا رکوع و سجود کے لیے جھک جانے کے بعد تکبیر کہنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ بعض اما م صاحبان تکبیرِ انتقال رکوع یا سجدے کے لیے آدھا جھک جانے کے بعد اور کبھی تو رکوع اور سجدے میں پہنچنے کے بعد کہتے ہیں اور وجہ یہ بیان کرتے ہیں کہ اس طرح کرنے سے مقتدی امام سے پہلے رکن کی طرف نہیں جا پاتے، اگر ہم ساتھ ساتھ تکبیر کہیں تو کئی مرتبہ مقتدی ہم سے پہلے رکن میں چلے جاتے ہیں۔ کیا امام صاحبان کا ایسا کہنا صحیح ہے؟ اگر نہیں تو ایسی صورتحال میں اگر ہمارے سامنے امام کے انتقالات واضح ہوں مثلا ً ہم پہلی صف میں نماز ادا کر رہے ہیں اور امام کو رکوع و سجود میں آتا جاتا دیکھ رہے ہیں تو امام کو دیکھ کر ہم بھی دوسرے رکن کی طرف منتقل ہوسکتے ہیں یا امام کے تکبیر کہنے کے بعد ہی دوسرے رکن کی طرف انتقال ضروری ہے؟ برائے مہربانی اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمادیں۔
نمازِ عید ادا کرنے کے بعد عید کی امامت کروانا
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر میں نے عید الفطر کی نماز امام کے پیچھے پڑھ لی اور بعد میں کچھ اور مقتدی آئے تو کیا میں ان مقتدیوں کی امامت کر سکتا ہوں؟
مقیم امام کے پیچھے مسافر کتنی رکعتیں پڑھے گا؟
سوال: مسافر اگر مقیم امام کے پیچھے چاررکعتی نمازکی دو رکعتیں پڑھے، تو اس کی نماز کا کیا حکم ہو گا؟
مقتدیوں میں صرف عورتیں ہوں تو مرد ان کو جماعت کروا سکتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ رمضان المبارک میں مرد امام ہو اور مقتدی سب عورتیں ہوں اور مرد یعنی امام ایک ہی گھر میں پہلے کمرے میں ہو اور اس کے پیچھے ساتھ کمرے میں عورتیں مقتدی ہوں، تو کیا اس طرح عورتیں،مرد امام کے پیچھے جماعت کے ساتھ نما زپڑھ سکتی ہیں؟
امام کے پیچھے سورہ فاتحہ پڑھنا
سوال: مفتی صاحب کی بارگاہ میں سوال ہے کہ امام کے پیچھے سورہ فاتحہ پڑھنا کیسا ہے؟