
مسافر92 کلو میٹر سے پہلے ہی واپسی کا ارادہ کر لے تو مسافر نہیں رہتا، مقیم ہوجاتا ہے
سوال: میرا گھر چکوال میں ہے، عید کی چھٹیوں کے بعد بسلسلہ ملازمت لاہور جانے کے لئے شام تقریبا 5 بجے جب اڈے پر پہنچا ،تو معلوم ہوا کہ سواریاں زیادہ ہونے کی وجہ سے ساری گاڑیاں وقت سے پہلے ہی چلی گئی ہیں ،مزید معلومات کرنے پرمعلوم ہوا کہ اب صبح ہی گاڑی ملے گی ،لیکن میری کوشش تھی کہ میں آج ہی واپس اپنی ڈیوٹی پر پہنچ جاؤں، لہٰذا میں بلکسر انٹر چینج پر چلا گیا ،جوتقریبا 25 کلومیٹر چکوال سے دور ہے، وہاں تقریبا 1 گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد بھی گاڑی نہ ملی، تو میں واپس چکوال اپنے گھر کی طرف چل پڑا ۔ اس وقت تقریبا ًساڑھے چھ ہو چکے تھے اور عصر کے وقت میں تقریباً آدھا گھنٹہ باقی تھا، اب اگر میں چکوال جا کر نماز پڑھتا، تو قضا ہونے کا غالب گمان تھا اس لئے میں نے واپسی آتے ہوئے راستے میں عصر کی نماز دو رکعت ادا کی ۔ جس پر میرا اور میرے دوست کا اختلاف ہو گیا، میرا کہنا تھا کہ میں مسافر ہوں اس لئے دو رکعت پڑھوں گا، جبکہ دوست کا کہنا تھا کہ آپ نے 92 کلو میٹر سفر نہیں کیا اس لئے آپ مقیم ہیں۔اب پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ اس صورت حال میں میرے لیے دو رکعت پڑھنا لازم تھا یا چاررکعت ؟
وطن اقامت سے دوسرے شہر گیا تو مقیم رہیگا یا مسافر؟
سوال: میں اپنے آبائی علاقہ سے تقریباً 200 کلو میٹر دور ایک شہر میں پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت سے مقیم تھا۔ ابھی چار دن ہی گزرے تھے کہ کسی کام کے سلسلے میں مجھے دو دن کے لئے قریبی شہر، جو مدت سفر سے کم پر واقع ہے، میں جانا پڑ گیا، تو ایسی صورت میں ان دو دنوں میں اور واپس آنے کے بعد میں پوری نماز پڑھوں گایا قصر کروں گا؟
عورت کا اپنے بھانجے کے ساتھ بالغہ بیٹی کو لے کر عمرہ پر جانا
جواب: بغیر محرم یا شوہر کے سفر کی ممانعت ہے۔(بھار شریعت، جلد1، صفحہ 1044۔1045،مکتبۃ المدینہ،کراچی) وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّ...
شوہر کی اجازت کے بغیر بیوی نفلی روزہ رکھ سکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میں مدنی چینل دیکھتی ہوں اور اجتماع پر بھی جاتی ہوں،وہاں بیان میں ہر ماہ کچھ نہ کچھ نفل روزے رکھنے کی ترغیب دی جاتی ہے اور اس کی کارکردگی بھی لی جاتی ہے اور بعض اوقات روزہ رکھنے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے لیے امیرِ اہلِ سنّت دامت برکاتہم العالیہ کی پیاری پیاری دعائیں بھی سنائی جاتی ہیں۔میرا سوال یہ ہے کہ میرے شوہر مارکیٹنگ کا کام کرتے ہیں، عمو ماً اپنے شہر میں ہی مختلف اوقات میں لوگو ں سے ملاقاتیں کرتےہیں اور بعض اوقات کمپنی کے کام کے سلسلے میں ایک، دو دن کے لیے شہر سے باہر بھی جاتے ہیں، تو کیا میں اپنےشوہر کی اجازت کےبغیر نفل روزہ رکھ سکتی ہوں؟
زانیہ کا زانی کے بیٹے کے ساتھ شرعی سفر
سوال: اگر شادی شدہ مرد اور شادی شدہ عورت (جن کے بچے ہوں) زنا کر لیں، پھر توبہ بھی کر لیں تو: (1) کیا وہ ایک دوسرے کے بچوں پر ہمیشہ کے لیے حرام ہو جائیں گے؟ (2) اور کیا عورت شرعی سفر میں اس مرد کے بیٹوں کے ساتھ سفرپر جا سکتی ہے؟
قرآن کو بے وضو چُھونا صرف حنفیوں کے نزدیک ناجائز ہے؟ دیگر ائمہ کا کیا مؤقف ہے؟
سوال: کیا بغیر وضو قرآن کو چھو سکتے ہیں؟ ہمارے علاقے میں بعض افراد کا کہنا ہے کہ فقط حنفیوں کا مؤقف ہے کہ بغیر وضو قرآن چھونا گناہ ہے،ہاں حالتِ جنابت میں نہیں چھو سکتے ،بغیر وضو چھو سکتے ہیں اور پڑھ بھی سکتے ہیں۔
بہنوئی کے ساتھ عمرہ کے لئے جانا
جواب: بغیر کرنا حرام و گناہ ہے، چاہے حج و عمرے کے لئے جائے یا کسی اور کام کے لئے۔ لہٰذا اگر عمرہ کے لیے 92کلومیٹریااس سے زائد سفر کرنا پڑے گاتو بغیر محرم ہ...
سوال: کیا کوئی عورت اپنے سسر کے ساتھ 92کلو میٹر یا اس سے زیادہ کا سفر کرسکتی ہے، ؟نیز عورت کا اپنے سسر کے ساتھ عمرہ یا حج پر جانے کا کیا حکم ہے ؟