
ماں اگر اپنی نابالغ بچی کو سونا گفٹ کرے، تو کیا حکم ہے؟
سوال: ایک اسلامی بہن نے اپنی نابالغ بچی کو اپنے سونے کا مالک بناتے ہوئے یوں کہا کہ ” یہ سونا تمہیں دیا “ جبکہ اس وقت وہ سونا اس بچی کے نانا کے پاس رکھا ہوا تھا اور اس کے بعد سے ابھی تک نانا کے پاس ہی رکھا ہوا ہے اور وہ بچی بھی ابھی تک نابالغ ہی ہے ۔ آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ وہ سونا بچی کی مِلک ہوگیا یا نہیں ؟ اس بچی کی بڑی بہن کی اب شادی ہے اور اس کی ماں چاہتی ہے کہ شادی پر وہ سونا اس کی بڑی بہن کو دے دے ، تو کیا ایسا کر سکتی ہے ؟ نوٹ : بچی کو سونا مِلک کرتے وقت بچی کے والد صاحب کا انتقال ہوچکا تھا اور ان کا کوئی وصی بھی نہیں تھا اور بچی ماں کی کفالت میں تھی ۔
والد نے حج نہ کیا ہو، تو بیٹے کے حج کا حکم نیز بیوی کے پیسوں سے شوہر کا حج کرنا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے والد صاحب اور میری ملکیت میں اتنا مال نہیں ہے کہ جس کی وجہ سے ہم پر حج فرض ہو۔ میری زوجہ مالدار ہیں، ان پر حج فرض ہے اور ان کے پاس اتنا مال مزید بھی ہے کہ وہ کسی مَحرم وغیرہ کو اپنے ساتھ حج کے لیے لے جا سکتی ہیں۔ تو میرے سارے اخراجات میری بیوی برداشت کر رہی ہیں اورہم دونوں حج پر جارہے ہیں۔ کچھ سوالات درپیش ہیں جن کے جوابات عطا فرما دیجیے۔ (1) اگر میں اپنی بیوی کے اخراجات سے حج کروں، تویہ جائز ہے یا نہیں؟ (2) میرا یہ حج فرض ادا ہوگا یا نفل؟ (3) بعض لوگ کہتے ہیں کہ جب تک والد نے حج نہ کیا ہو، تو بیٹے کا حج ادا نہیں ہوتا۔ اس حوالے سے بھی رہنمائی فرما دیں کہ میرے والد صاحب نے حج نہیں کیا ہوا، تو کیا میرا حج ادا ہوجائے گا یا نہیں؟
سنت کا مفہوم کیا ہے ؟ نیز سنت کو عرب کلچر کہہ کر چھوڑ دینا کیسا ؟
سوال: کچھ لوگ کہتے ہیں کہ علماء سنت کے نام پر عرب کلچر کو پرموٹ کرتے ہیں اور ہر بات میں کہہ دیتے ہیں کہ فلاں لباس پہنو، ایسا حلیہ بناؤ، ایسے کھاؤ، ایسے پیو، یہ سنت طریقہ ہے، تو کیا ہمیں عرب کلچر کی بجائے اپنے علاقائی کلچر کے مطابق زندگی نہیں گزارنی چاہیئے؟
کیا بیوی کی دادی، نانی بھی شوہر کے لیے محرمہ ہوتی ہیں؟
سوال: کیا ساس کی طرح بیوی کی دادی اور نانی بھی شوہر کے لیے محرمہ ہوتی ہیں ؟
جنت ماں کے قدموں کے نیچے ہے، اس سے کیا مراد ہے؟
سوال: جنت ماں کے قدموں کے نیچے ہے، اس سے کیا مراد ہے؟
والدین کی لڑائی میں اولاد کس کا ساتھ دے؟
سوال: اگر ماں باپ کی آپس میں لڑائی ہو ، تو اولاد کو کس کی سائیڈ لینی چاہیئے؟
کیا سوتیلی والدہ کی بہن سے نکاح کرنا جائز ہے؟
جواب: ماں کی سوتیلی بہن نہ کہ سوتیلی ماں کی حقیقی یا رضاعی بہن۔ سوتیلی والدہ کی بہن خالہ نہیں لہذاجن عورتوں سے نکاح کی ممانعت ہے یہ ان میں شامل ن...
عورتوں کے لیے روزے سے متعلق اہم مسئلہ
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کسی عورت کے حیض کی عادت چھ دن ہو، لیکن پانچویں دن اُسے خون آنا بند ہوجائے۔ اب اگر پانی پر قدرت حاصل نہ ہونے کی صورت میں اُس عورت کو صبح صادق سے پہلے پہلے اتنا وقت مل جاتا ہے کہ وہ تیمم کرکے وقت کے اندر ہی تکبیرِ تحریمہ کہہ سکے، تو کیا اس صورت میں اُس عورت پر اُس دن کا روزہ فرض ہوگا ؟
گود لئے ہوئے بچے کوعورت کی بھابھی دودھ پلادے، تو رضاعت ثابت ہوگی؟
سوال: بہن نے اپنے بھائی کو اپنا بیٹا گود دیا ہے، جس کی عمر ابھی تین ماہ ہے،تو بھائی کی بیوی اگر اپنی بھابھی سے اس بچہ کو دودھ پلوا دیں، تو بھائی کی بیوی سے اس بچے کا رضاعت کا رشتہ ثابت ہو جائےگا؟
والدہ کے چچا زاد، پھپھو زاد، خالہ زاد اور ماموں زاد سے پردے کا حکم
موضوع: ماں کے رشتے داروں سے پردہ کا حکم