سرچ کریں

Displaying 111 to 120 out of 1348 results

111

مسجد کے چندے سے مسجد میں چراغاں کرنا کیسا؟

جواب: رقم یا مکان وغیرہ یا چند لوگ چندہ کر کے ایک معقول رقم مسجد میں اس غرض سے دیں کہ اس رقم سے ختمِ تراویح کے موقع پر اور ربیع الاول میں بعد وعظ شیرینی تقس...

111
112

بینک سے سودی لون لینے کے لئے کسی کو تیار کرنا

سوال: بینک سے سودی لون کیلئے کسی کو تیار کرنا کیسا تاکہ وہ لون لے لے ؟

112
113

سودی بینک میں MTO کی نوکری کرنا

سوال: سودی بینک میں MTO (Management Trainee Officer)کی ملازمت کر سکتے ہیں ،اس میں سود کی ریکوری وغیرہ کرنی ہوتی ہے ؟

113
114

ایڈوانس زکوٰۃ دینے کا حکم

سوال: میں صاحبِ نصاب ہوں ، میں نے گزشتہ کچھ سالوں میں اس طرح زکوٰۃ ادا کی کہ کرونا کے موقع پر زکوٰۃ کی مد میں کافی رقم دی، پھر سیلاب کا واقعہ ہوا ، تو اس وقت بھی زکوٰۃ کی مد میں کافی رقم دی ، پھر ترکی میں ہونے والے زلزلے کے موقع پر بھی زکوٰۃ کی مد میں کافی ساری رقم جمع کروائی ۔ اب میں نے حساب لگایا ہے ، تو وہ ٹوٹل رقم میرے آئندہ تقریباً تین سال کی زکوٰۃ کے لیے کافی ہو چکی ہے یعنی میرے پاس 2026ء تک اندازاً جتنا مالِ زکوٰۃ رہے گا ، اس کی اندازاً جتنی زکوٰۃ بنتی ہے ، اتنی رقم میں زکوٰۃ کی مد میں دے چکا ہوں ۔میری رہنمائی فرمائیں کہ کیا میں زکوٰۃ کی نیت سے دی ہوئی اس اضافی رقم کو اگلے تین سال کی زکوٰۃ میں شمار کر سکتا ہوں ؟ میرا غالب گمان یہی ہے کہ میرے پاس 2026ء تک یہ سب قابلِ زکوٰۃ مال موجود رہے گا ۔

114
115

پارسل کمپنی کاپارسل کی قیمت ایڈوانس دےکر بدلے میں اضافی رقم لینا کیسا ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ ہم آن لائن کاروبار کرتے ہیں اور اپنے گاہکوں کو سامان Parcel PortX کے ذریعے بھیجتے ہیں۔ یہ کمپنی ہمیں ایک سہولت دیتی ہے :وہ یہ کہ جب ہم اپنا سامان ڈیلیور کرنے کےلیے Parcel Port X کو دیتے ہیں، تو اس سامان کی جو قیمت ہمارے گاہک نے سامان پہنچنےکے بعد دینی ہوتی ہے،جو اسی کمپنی کے نمائندے کو ہمارا گاہک کیش کی صورت میں دیتا ہے، یہ کمپنی ہمیں ڈیلیوری سے پہلے ہی اُس پارسل کی 50فیصد رقم ایڈوانس دے دیتی ہے ، جس کی وجہ سے ہمیں آدھی رقم جلد مل جاتی ہے ۔بعد میں گاہک سے رقم وصول کرکے اس میں سے اپنے ایڈوانس کی رقم کاٹ لیتی ہے اور بقیہ رقم ہمیں دے دیتی ہے۔ اس سہولت کے بدلے کمپنی ہر پارسل پر 15 روپے اضافی چارج کرتی ہے، جو ڈیلیوری چارجز کے علاوہ ہوتے ہیں۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کمپنی سے سامان کی قیمت کا کچھ حصہ ایڈوانس لینا اور اس کے بدلے 15 روپے اضافی دینا، شرعی اعتبار سے درست ہے یا نہیں؟

115
116

مرحوم کا قرض اتار نے سے متعلق تفصیلی فتویٰ

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ والد کے انتقال کے بعد قرض کی ادائیگی کیسے کریں، جبکہ یہ معلوم ہو کہ والد نے قرض لیا ہے اور رقم بھی معلوم ہے،مگر قرض خواہوں کا علم نہ ہو؟ نامعلوم شخص کے قرض کا حکم یہ ہوتا ہے کہ بعد تتبع و تلاش بنیتِ ثواب صدقہ کردیا جائے،مگر میت کا ترکہ تو ورثاکا حق ہے، اِس میں یہ صورت اختیار کی جاسکتی ہے یا نہیں؟نیز قبل از ادائے قرض وراثت کیسے تقسیم کریں؟

116
117

والد صاحب نے زمین بیچ کر رقم بیٹے کو دے دی، تو حج کس پر فرض ہوگا ؟

سوال: میرے والد محترم نے آج سے 5 سال قبل اپنی آبائی زمین کو بیچا جس کے عوض ان کے پاس تقریبا 50 لاکھ کی رقم آئی۔ انہوں نے وہ رقم مجھے اپنا گھر خریدنے کے لئے دے دی ،کیونکہ کہ ہم کرائےکے گھر میں رہتے تھے۔ چنانچہ میں نے اپنی کمپنی جس میں میں کام کرتا ہوں ان سے کچھ رقم قرض لے کر ان پیسوں میں ملا کر ایک گھر خرید لیا جس میں میرے والدین اور میں نے رہنا شروع کر دیا۔ میرا سوال یہ ہے کہ میرے والد نے جب زمین فروخت کی تو ان کے پاس اتنی رقم آئی کہ وہ حج کر سکتے تھے تو کیا ان پر حج کرنا فرض ہوا ۔ جب کہ انہوں نے وہ رقم ڈائریکٹ مجھے دے دی کہ میں ان پیسوں سے مکان خرید لوں اور کرایوں سے بچا جائے۔ تو اس کچھ عرصہ میں وہ رقم میری ملکیت میں رہی اور بعد میں اس رقم سے میں نے گھر خرید لیا جو کہ میرے نام پر ہے اور اس میں کچھ رقم بطورِ قرض میں نے اپنی کمپنی سے لی۔ تو کیا حج مجھ پر فرض ہوا یا میرے والد پر۔ اگر میرے والد پر ہوا تو اب وہ اس دنیا میں نہیں ہیں، تو کیا ان کی جگہ حج بدل ادا کرنا ہو گا اور وہ ادا ہو جائے گا۔اور اگرمجھ پر فرض ہوا تو ، میرے لئے کیا حکم ہے؟

117
118

ٹریولنگ کارڈ گرا پڑا ملے تو کیا حکم ہے؟

جواب: رقم ضائع ہوسکتی تھی، تو ایسی صورت میں آپ کا اس کارڈ کو ریفنڈ کروانا شرعاً درست تھا، بہرحال اب آپ کیلئے شرعی حکم یہ ہے کہ آپ اس کارڈ کی ممکنہ حد تک ...

118
119

کیا زکوٰۃ میں حاصل شدہ رقم پر بھی زکوٰۃ فرض ہوسکتی ہے؟

سوال: زید مستحقِ زکوٰۃ ہو،اس کے بھائی نے ڈالر کی صورت میں اسے زکوٰۃ کی رقم بطور ملکیت دی ہو جس میں سے کچھ رقم زید نے خرچ کردی ہو جبکہ باقی رقم کوزید نے کسی صحیح وقت کے انتظار کے لیے رکھ دیا ہو۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اگر وہ رقم سال بھر زید کی ملکیت میں رہتی ہے تو کیا زید پر زکوٰۃ میں حاصل شدہ اس رقم پر زکوٰۃ نکالنا فرض ہے؟؟رہنمائی فرمائیں۔

119
120

بی سی جمع کرنے والی کا جمع شدہ رقم اپنے ذاتی استعمال میں خرچ کرنا

سوال: ایک عورت بی سی ڈالتی ہے ، ان کے پاس بی سی کی جو رقم جمع ہوتی ہے ضرورت پڑنے پر وہ اس میں سے کچھ خرچ کر لیتی ہیں اور بی سی دینے کے وقت وہ نکالی گئی رقم واپس ڈال دیتی ہیں ۔ان کا ایسا کرنا کیسا؟

120