
مقتدی کے لئے نمازِ جنازہ کی تکبیریں کہنا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ میں کہ کیا مقتدی کے لیے بھی نمازِ جنازہ کی تکبیریں کہنا ضروری ہیں؟سائل : احمد رضا (صدر ، کراچی)
تکبیر تحریمہ کہنے کے بعد بیٹھنے سے پہلے امام نے سلام پھیردیا ،تو نماز کا حکم
سوال: اگر مقتدی امام کےقعدہ اخیرہ میں نماز میں اس طرح شامل ہوا کہ مقتدی نے تکبیر تحریمہ کہی، ابھی وہ بیٹھا نہیں تھا کہ امام نے سلام پھیر دیا، اب اس کو جماعت ملی یا نہیں؟ اور وہ اپنی نماز کی بنا اسی پر کرے گا یا دوبارہ تکبیر تحریمہ کہہ کر اپنی نماز پڑھے گا؟ برائےکرم رہنمائی فرمائیں۔
سوال: اگر ضرورت نہ ہو، مثلاً امام صاحب کی آواز سارے مقتدیوں تک پہنچ جاتی ہے، پھر بھی اگر کوئی مکبر تکبیر کہے، تو کیا حکم ہے؟
واجب قراءت ہوجانے کے بعدلقمہ دینا
سوال: امام صاحب نے مغرب کی دوسری رکعت میں سورت ماعون کی چار آیتیں تلاوت فرما لی تھیں، یعنی واجب ادا ہو چکا تھا،پھر غلطی سے پانچویں کی جگہ چھٹی آیت پڑھ لی، جس پر مقتدی نے لقمہ دیا اور امام صاحب نے وہ لقمہ لیا اور پانچویں آیت سے تلاوت دہرائی اور نماز مکمل کی۔کیا مقتدی کا لقمہ درست تھا اور سب کی نماز ہو گئی؟ یا یہ غیر ضروری کلام میں آئے گا اور سب کی نماز فاسد ہو گئی؟
امام کے لئے امامت کی نیت کرنے کا حکم
جواب: مقتدیوں کی نمازصحیح ہونے کے لئے امام کا امامت کی نیت کرناضروری نہیں ہے، ہاں امامت کاثواب لینے کے لئے امامت کی نیت کرناضروری ہے،لہذااگر امام نے امامت ...
مقتدی کے التحیات پڑھنے سے پہلے امام سلام پھیردے
سوال: اگر قعدہ اخیر ہ میں امام صاحب نے مقتدی سے پہلےالتحیات مکمل کرکے سلام پھیرلیا ،تو مقتدی کیاکرے، امام صاحب کے ساتھ سلام پھیردےیا اپنی التحیات پوری کرکے بعد میں سلام پھیردے؟
امام نے پانچویں رکعت کو چوتھی سمجھا اور اسی میں قعدہ اخیرہ کر کے سلام پھیر دیا ،تو نماز کا حکم
جواب: مقتدیوں میں سے ہر ایک کی فرض نماز باطل ہوگئی،اب ان پر اس نماز کو نئے سرے سے پڑھنا لازم ہے۔ واضح رہے!جب کبھی امام چوتھی رکعت پر قعدہ اخیرہ ن...
تراویح میں امام نے مقتدی کا غلط لقمہ لے لیا
سوال: اگر تراویح میں امام نے مقتدی کا غلط لقمہ لے لیا تو کیا حکم ہوگا؟
مقتدی فوم والی صف پر ہو اور امام عام مصلے پر تو نماز کا حکم
سوال: اگر مقتدی فوم والی صف پر کھڑے ہوں (جو تقریباً آدھی انچ موٹی ہے) اور امام عام مصلیٰ پر کھڑا ہو تو کیا نماز درست ہے؟ میرا پوچھنے کا مقصد یہ ہے کہ امام اور مقتدی کتنا اُونچے نیچے کھڑے ہو سکتے ہیں؟