
پہلی رکعت میں سورۂ عصر اور دوسری رکعت میں سورۂ ھُمزہ پڑھنا
سوال: فرض نماز میں پہلی رکعت میں سورۂ عصر اور دوسری رکعت میں اس سے اگلی سورت سورۂ ھُمزہ پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص مسافر ہے اور سفر میں ایسی جگہ رکا کہ اس مقام پر جماعت کھڑی ہے، اورامام کی حالت کا پتہ نہیں کہ امام مقیم ہے یا مسافر تو کیا اس کی اقتدا کرے یا اپنی الگ پڑھے؟ جبکہ اقتدا کی شرائط میں یہ بھی لکھا ہے کہ سفر یا اقامت کے حوالے سے امام کی حالت کا علم ہو۔ اور اگر چار رکعت والی نماز میں اقتدا کر لیتا ہےاور اسے دو سے زیادہ رکعتیں نہ ملیں، تو پھر یہ کتنی رکعتیں پڑھے گا؟ یعنی امام کو مقیم سمجھ کر چار پوری کرے گا یا مسافر سمجھ کر دو پر یہ سلام پھیر دے گا؟
نماز میں آیت سجدہ کے فوراً بعد سجدہ نہیں کیا تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے نماز میں آیتِ سجدہ تلاوت کی اور پھر اس کے بعد تقریباً دس آیتوں تک جان بوجھ کر سجدہ تلاوت نہیں کیا، آیتِ سجدہ کے بعد مسلسل دس آیتیں پڑھتا رہتا، دس آیتوں کے بعد سجدہ تلاوت کیا اور پھر باقی نماز عام نارمل روٹین کے مطابق پڑھی، شرعی رہنمائی فرما دیں کہ اس شخص کی نماز کا کیا حکم ہے؟
نماز کی پہلی رکعت میں ثناء کا تکرار کرنے سے سجدہ سہو واجب ہوگا یا نہیں ؟
سوال: اگر کوئی نماز کی پہلی رکعت میں ثناء کا تکرار کر لے، تو کیا سجدہ سہو واجب ہوگا ؟ حوالے کے ساتھ رہنمائی فرمادیں۔
مسافر امام کا پوری نماز پڑھانا کیسا ہے ؟
سوال: مسافر امام نے مقیم مقتدیوں کی جماعت کرائی اور ظہر کی نماز میں مکمل چار رکعات پڑھا دیں اور آخر میں سجدۂ سہو بھی نہیں کیا،بھول کر یا جان بوجھ کر ایسا کیا، تودونوں صورتوں میں امام اور مقتدیوں کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟سائل:اختر عطاری
نیکی و گناہ سے متعلق ایک مشہور حدیث کی وضاحت
سوال: پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے اس فرمان کا کیا مطلب ہے۔ یعنی نیکی وہ ہے جس پر دل مطمئن ہو اگرچہ مفتی تمہیں جو بھی فتویٰ دے اگرچہ مفتی تمہیں جو بھی فتویٰ دے؟
مسجد سے باہر متصل جگہ میں عورتیں نماز پڑھنے جا سکتی ہیں؟
سوال: میں نے ایک فتویٰ پڑھا ہے ، جس میں عورتوں کو مسجد میں نماز کی ادائیگی سے منع کیا گیا ہے اور وجہ یہ لکھی ہے کہ حضرت فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ نے اپنے دورِ خلافت میں عورتوں کو مسجد سے منع کر دیا تھا ، میرا سوال یہ ہے کہ اگر ہم اپنے گاؤں میں عورتو ں کو مسجدکے اندر نہ بلائیں ، بلکہ مسجد کے باہر متصل کسی جگہ پر وہ امام صاحب کی اقتدا کر کے نماز پڑھ لیں ،تو پھر تو کوئی حرج نہیں ؟ یوں وہ مسجد میں بھی نہیں آئیں گی اور جماعت سے نماز بھی ادا کر لیں گی ۔
کیا حطیم میں نماز پڑھنا جائز ہے جہاں انبیاء کی قبور ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کہا جاتا ہے كہ حطیم کے اندر اللہ کے نبی حضرت اسماعیل علیہ الصلوۃ و السلام کی قبر مبارک ہے، تو ایسی صورت میں حطیم میں نمازیں پڑھنا کیسا ہے؟
نماز میں کب بسم اللہ پڑھی جائے اور کب نہ پڑھی جائے
سوال: جب بندہ نماز پڑھ رہا ہو، تو جس رکعت میں سورت پڑھنی ہوتی ہے، کیا سورت سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم بھی پڑھ سکتے ہیں؟ اور نماز کے اندر تسمیہ پڑھنا فرض، واجب یا سنت ہے؟
ایک رکعت میں ایک ہی سورت کو بار بار پڑھنا
سوال: نماز میں قیام کو لمبا کرنے کے لیے سورہ فاتحہ پڑھنے کے بعد ایک ہی سورت کو تین مرتبہ پڑھ سکتے ہیں؟