
جس کا ذہنی توازن کبھی خراب اور کبھی صحیح ہوجاتا ہو، اس کو زکوٰۃ دینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میرے بچوں کے ماموں کے دماغ پر اثر ہو گیا ہے، وہ بہت بہکی بہکی باتیں کرتے ہیں، کبھی کوئی بات ٹھیک کرتے ہیں، پھر عجیب و غریب باتیں شروع کردیں گے، کبھی بچے سے پیار کریں گے، کچھ دیر بعد کہیں گے کہ اسے تھیلے میں ڈال کر باہر پھینک آئیں، وغیرہ، لیکن وہ پاگلوں کی طرح بلاوجہ لوگوں کو گالیاں یا مارتے نہیں ہیں۔ اسی آزمائش میں کئی مہینوں سے وہ بستر پر ہیں، کام نہیں کر پارہے، ان پر کافی قرض چڑھ گیا ہے، ان کے پاس سونا، چاندی، کرنسی وغیرہ کوئی چیز نہیں، ان کے والد صاحب رکشہ چلاتے ہیں جس سے گھر کے اخراجات بمشکل پورے ہورہے ہیں، یہ بھی صاحبِ حیثیت نہیں کہ کچھ بچا کر قرض ادا کر سکیں، بلکہ گزارہ بہت مشکل سے ہوتا ہے، تو اگر ہمارا کوئی جاننے والا بچوں کے ماموں کے قرض کی ادائیگی میں زکوٰۃ دینا چاہے، تو کیا ان کوزکوٰۃ لگ سکتی ہے اور کیا زکوٰۃ کی رقم ان کے قرض خواہوں کو دے کر ان کا قرض ادا کیا جا سکتا ہے؟ تاکہ ان کا یہ بوجھ کم ہو سکے۔
موبائل کمپنی سے ایڈوانس بیلنس حاصل کرنا کیسا؟
سوال: سوال نمبر 2 ماہنامہ فیضان مدینہ جنوری 2017 کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ موبائل کمپنیاں مختلف قسم کے پیکجز دیتی رہتی ہیں تاکہ لوگ ان کی طرف مائل ہوں، ان ہی میں سے ایک پیکیج لون(Loan) کا بھی ہے۔ اس کا طریقۂ کار یہ ہوتا ہے کہ اگر آپ کے پاس بیلنس ختم ہوگیاہے تو کمپنی یہ آفر کرتی ہے کہ آپ لون لے لیں پھر جب آپ موبائل میں بیلنس ڈلوائیں گے تو ہم نے جتنے دئیے ہیں وہ اور اتنے اوپر مزید کاٹ لیں گے اور یہ بات کسٹمر کو معلوم ہوتی ہے اور کسٹمر راضی ہوکر لَون لیتا ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس میں زیادہ پیسے کاٹنا شرعاً جائز ہے؟بعض لوگ کہتے ہیں یہ سود ہے کیا یہ بات درست ہے ؟
عشر نکالنے کے بعد فصل کو بیچنے سے ملنے والی رقم پر زکوٰۃ کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم نے اپنی زمین پہ گندم کی فصل اُگائی تھی اور اس پہ عشر بھی ادا کر دیا تھا، عشر ادا کرنے کے بعد بقیہ گندم بیچ کر رقم محفوظ کر لی، تو سوال یہ ہے کہ اس رقم پر بھی زکوۃ فرض ہو گی یا نہیں؟ اگر فرض ہو گی، تو صاحبِ نصاب شخص اسے پہلے والے نصاب میں شامل کرے گایا پھر اس کے لیے الگ سے سال گزرنا شرط ہو گا؟ کیونکہ میں پہلے سے صاحبِ نصاب ہوں، میری کریانہ کی دکان ہے، جس میں کم و بیش پانچ لاکھ کا مالِ تجارت ہو گا اور میری زکوۃ کا سال 25 شعبان کو پورا ہوتاہے، تو اس اعتبار سے کیا گندم والی رقم پہلے والے نصاب میں شامل کریں گے یا پھر زکوۃ فرض ہونے کے لیے اس پر الگ سے سال گزرنا شرط ہو گا؟ گندم بیچے ہوئے چھ ماہ گزرے ہیں۔
قرض دے کر قرض کی وصولی انفلیشن ایڈ کرکے لینے کا حکم
سوال: قرض دوں اور یہ شرط لگاوں کے وصولی انفلیشن ایڈ کر کے لوں گا یا فلاں چیز کی قیمت کے اعتبار سے لوں گا تو کیا حکم ہے؟
زمین ٹھیکے پردے کر گندم کو اُجرت مُقَرَّر کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ زمین کو ٹھیکے پردیا تو کیا رقم کی جگہ گند م کواُجرت مُقَرَّر کیا جاسکتاہے ؟اور سال کے آخر میں گندم کے ریٹ کم یا زیادہ ہو گئے تو اس صورت میں کیا حکم ہے؟
قرض میں کون سی کرنسی واپس کی جائے گی ؟
جواب: کم یہ ہے کہ جو چیز لی گئی ہے اُس کی مثل ادا کی جائے۔۔۔ ادائے قرض میں چیز کے سستے مہنگے ہونے کا اعتبار نہیں مثلاً دس سیر گیہوں قرض لیے تھے اُن کی قیمت ...
بروکر کا پارٹی کو مارکیٹ ویلیو سے زائد قیمت بتانا
جواب: کم بھی کروائے تو مطلوبہ ہدف کے مطابق چیز بِک جائے۔ البتہ اگر بروکر پراپرٹی کے مالک سے جھوٹ بولے مثال کے طور پر پراپرٹی بتیس لاکھ کی فروخت کرے اور مالک...
بروکر نے ڈیمانڈ سے زیادہ پر چیز بیچی تو اوپر والی رقم کا حقدار کون ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میرا گاڑیوں کا کاروبار ہے، خود اپنی انویسٹ سے بھی گاڑیاں خریدتا بیچتا ہوں اور لوگوں کی گاڑیاں بھی بکواتا ہوں۔ حال ہی میں ایک میرے کزن نے مجھے اپنی گاڑی بیچنے کو کہا اور کہا کہ 22 لاکھ روپے میں بیچنی ہے، اس سے کم میں نہیں بیچنا، میں نے وہ گاڑی 25 لاکھ رو پے میں بیچ دی، اب میرا کزن کہہ رہا ہے کہ میں تمہیں صرف تمہارا کمیشن دوں گا، باقی مجھے مکمل 25 لاکھ روپے دو! حالانکہ ان کی ڈیمانڈ صرف 22 لاکھ روپے کی تھی۔ مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کیا ان کو اصل رقم یعنی 22 لاکھ دینا ہوگی یا کل رقم 25 لاکھ؟ اس اضافی تین لاکھ پر کس کا حق ہے؟
بیوی کا شوہر کا مال اپنے اوپر حرام قرار دینا
سوال: اگر میاں بیوی کا آپس میں جھگڑا ہو اور بیوی شوہر کو کہہ دے کہ "تیرے پیسے مجھ پر حرام ہیں" اس بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟
ایک روپے کی چیز دس روپے میں بیچنا کیسا؟
موضوع: ایک روپے کی چیز دس روپے میں بیچنے کا حکم