
بڑے جانور میں مرحوم کی وصیت والی قربانی کا حصہ ڈال دیا تو گوشت کا حکم؟
سوال: مرحوم نے قربانی کی وصیت کی تھی، اس کی طرف سے بڑے جانور (مثلاً گائے، اونٹ وغیرہ) میں حصہ ڈال دیا گیا، تو کیا اب پورے جانور کا گوشت صدقہ کرنا ہو گا یا پھر صرف ایک حصے کا گوشت صدقہ کرنا کافی ہے اور بقیہ قربانی کرنے والے کھا سکتے ہیں؟
سجاوٹ اور جلوسِ میلاد کی وجہ سے نماز چھوڑنا کیسا؟
جواب: کن یاد رہے کہ ان کاموں میں مشغولیت نماز قضا کرنے،یونہی واجب جماعت چھوڑ دینے کے لیے ہر گز ہر گز عذر نہیں،کیونکہ نماز تمام فرائض میں انتہائی اہم واعظم ر...
بیوہ آگے شادی کر لے تو پہلے شوہر کی وراثت سے اس کا حصہ ختم ہوجاتاہے؟
جواب: کنز العرفان: ”اور اگر تمہارے اولاد نہ ہو توتمہارے ترکہ میں سے عورتوں کے لئے چوتھائی حصہ ہے، پھر اگر تمہارے اولاد ہو تو ان کا تمہارے ترکہ میں سے آٹھواں...
ایام تشریق میں قضا نماز کے بعد بھی تکبیرِ تشریق پڑھنا واجب ہے؟
جواب: لوگوں کی جماعت خارج ہوگئی، یونہی اُسی سال کے اُنہی ایامِ تشریق کی قضا نماز جب جماعت کے ساتھ ادا کی جائے، تو اس قضا نماز کے بعد بھی تکبیرِ تشریق پڑھنا ...
بہن کے گھر نہ جانے کی قسم کھانے کے متعلق تفصیل
سوال: میرے شوہر نے مجھے اپنی ہمشیرہ کے گھر جانے سے منع کیا اور کہا قسم کھاؤ، تو میں نے کہا "میں قرآن کی قسم کھاتی ہوں کہ آئندہ اپنی ہمشیرہ کے گھر نہیں جاؤں گی" لیکن اب میں بہت پریشان ہوں میں اپنی بہن کے گھر جانا چاہتی ہوں اسے میری ضرورت ہے اور اب میرے شوہر نے بھی مجھے اجازت دے دی ہے تو رہنمائی فرمائیں کہ میں نے جو جملہ بولا اس سے قسم ہو گئی؟ اگر ہو گئی ہے تو اس کا اب کیا حل ہے؟
سوال: بولی والی کمیٹی کا شرعی حکم کیا ہے؟ہمارے ہاں اس کا طریقہ یہ ہے کہ کمیٹی میں شامل ہونے والے افراد ہر ماہ ایک جگہ جمع ہوکر کمیٹی ہولڈر کو رقم جمع کرواتے ہیں،پھر اسی جگہ بولی لگتی ہے،جو ممبر سب سے کم بولی لگاتا ہے،اسے اتنی کمیٹی دے کر بقیہ رقم دیگر ممبران میں تقسیم کر دی جاتی ہے،مثلاً 10 لاکھ کی کمیٹی ہے اور 9لاکھ بولی لگی،تو 9لاکھ بولی لگانے والے کو دے کر 1لاکھ ممبران میں تقسیم کر دیا جاتا ہے، لیکن کمیٹی لینے والے کو ہر ماہ کمیٹی جمع کروا کر 10لاکھ پورے کرنے ہوتے ہیں،یعنی رقم وہ کم لیتا ہے،لیکن ادائیگی زیادہ کرتا ہے۔البتہ کمیٹی ہولڈر اور آخر میں لینے والے دونوں کو بغیر بولی کے پوری کمیٹی ملتی ہے، ہاں ان کو بھی بقیہ ممبران کی کمیٹی سے اضافی رقم ملتی رہتی ہے۔بعض لوگوں کا کہنا یہ ہے کہ ہر ممبر اپنی مرضی سے کم بولی لگا کر بقیہ رقم چھوڑتا ہے،لہذا بقیہ ممبران کیلئے وہ رقم جائز ہے۔براہِ کرم رہنمائی فرمائیں کہ ایسی کمیٹی شروع کرنا کیسا ،اگر کسی نے کر لی ہو اور اضافی رقم بھی لے چکا ہو،تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
عیب نہ ہونے کی شرط پر گاڑی خریدی اور بعد میں عیب ظاہر ہوا، تو حکم
سوال: میں رینٹ پر کار چلاتا ہوں،میں نے زید سے 00 58،00،0 میں ایک کار Total Genuine کی گارنٹی پر خریدی ،کچھ دن بعد میں نے مکینک سے چیک کروائی،تو اس کے دو دروازے پینٹ شدہ نکلے،لیکن میری گاڑی اگلے چھ دنوں کے لیے شادیوں کے سلسلہ میں رینٹ پر بُک تھی،اس سے فارغ ہو کر میں نے زید کو واپس کرنا چاہی ،تو زید نے واپس لینے سے انکار کر دیا اور کہا آپ کو جب معلوم ہوا تھا،تو فوراً واپس کرتے ،اب اتنی چلانے کے بعد میں واپس نہیں لوں گا۔پوچھنا یہ ہے کہ شرعی اعتبار سے میں یہ گاڑی زید کو زبردستی واپس کر سکتا ہوں یا نہیں؟نیز گاڑی کا پینٹ شدہ ہونا عیب ہے یا نہیں؟اگر عیب ہے تو پینٹ ہونے سے گاڑی کی قیمت میں جو کمی ہوتی ہے،اتنی قیمت میں واپس لے سکتا ہوں یا نہیں؟
مسجد کا غیر استعمالی قالین مدرسے میں دینا
سوال: مسجد میں کمیٹی نے چندہ جمع کر کے نیا قالین بچھوا دیا ہے، جبکہ پہلے والا قالین مسجد کے اسٹور میں رکھا ہوا ہے اور مسجد کو اس کی حاجت نہیں، اور اسی طرح پڑے رہنے سے اس کے ضائع ہونے کااندیشہ ہو تو کیا یہ قالین اسی علاقے میں بچیوں کے مدرسے کو دیا جا سکتا ہے، جس کو اس کی حاجت بھی ہے؟
جواب: جائز ہے اور شرعی طور پر اس میں زندہ ، مردہ ، دفن سے پہلے یا دفن کےبعد کی کوئی قید نہیں ، لہٰذا جس طرح دفن کے بعد ایصالِ ثواب کیا جا سکتا ہے، اسی طرح ...
مسافر کے لیے تراویح اور دیگر سنتیں چھوڑنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم جس جگہ کام کرتے ہیں وہ جگہ کراچی سے تین سو کلو میٹر دور واقع ہے اور آس پاس کوئی مستقل آبادی بھی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی باقاعدہ مسجد ہے، یہ جگہ بھٹ کا پہاڑی سلسلہ کہلاتاہے اور اس کے قریب کوئی شہر یا بڑی آبادی نہیں، البتہ 45کلومیٹر کے فاصلے پر سہون شریف واقع ہے۔ کمپنی کے اندر دو جگہیں نماز کے لیے مخصوص کی ہوئی ہیں، جن میں سے ایک کو مستقبل میں باقاعدہ مسجد بنانے کا ارادہ ہے، ان دونوں جگہوں پر پنج وقتہ نماز ادا کی جاتی ہے اور ایک جگہ پر جمعہ کی نماز بھی ادا کی جاتی ہے۔ ہماری ڈیوٹی کا شیڈول کچھ اس طرح ہوتا ہے کہ ہمیں چودہ دن سائٹ پر رہنا ہوتا ہے اور چودہ دن ہم فیلڈ بریک پر گھر آجاتے ہیں، لیکن کبھی کبھار طے شدہ پروگرام کے تحت اور کبھی ایمرجنسی میں سائٹ پر چودہ دن سے زیادہ بھی رکنا پڑتا ہے۔ ہماری آمد و رفت اکثر ہوائی جہاز کے ذریعے ہوتی ہے۔ جہاں ہماری رہائش کا انتظام کیا گیا ہے، وہ ہائی کلاس سٹینڈرڈ کے مطابق ہے اور ہر طرح کی بنیادی سہولیات ہمیں میسر ہیں ، ہمارا ضروری سامان وہیں رکھا رہتا ہے۔اس کمپنی میں تقریباً ڈیڑھ سو ملازمین مذکورہ طریقے کے مطابق کام کرتے ہیں، جبکہ پینتیس سے چالیس افراد وہاں مستقل رہائش پذیرملازم ہیں ،جو چند مخصوص ایام میں ہی چھٹی پر گھر جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ جگہ ہر ایک کے گھر سے شرعی سفر یعنی تقریباً92 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر واقع ہے، لہٰذا مذکورہ صورتِ حال کے پیشِ نظر درج ذیل اُمور میں رہنمائی فرما دیں: (1)کیا ہمیں تراویح اور دیگر سنتیں چھوڑنے کی اجازت ہو گی؟ (2)مذکورہ فیکٹری میں جمعہ کی ادائیگی کا کیا حکم ہے؟