
حوروں کے متعلق تفصیل اور دنیاوی نیک عورتوں کا مقام ومرتبہ
سوال: (1) کیا حوریں ملائکہ میں سے ہیں یا یہ الگ ہیں؟ اور ان کا مقام و مرتبہ کیا ہے؟ (2) نیز کہا جاتا ہے کہ دنیا کی نیک عورت کا مرتبہ جنت کی حور سے بڑا ہے۔ اس کے متعلق رہنمائی فرما دیں۔
مضاربت کو وقت سے مقید کرنا کیسا ؟
سوال: مندرجہ ذیل معاہدہ کے مطابق عقدِمضاربت کیا جاسکتا ہے؟ طریقہ کار یہ ہوگا:مضارب انویسٹر یعنی پیسہ دینے والے سے یہ شرط لگاتا ہےکہ ایک سال تک آپ، ہم سےاپنے پیسے واپس نہیں لیں گے اور ایک سال تک ہم آپ کے پیسوں سے کاروبار کریں گے، اور نفع باہم تقسیم کیا کریں گے۔ نفع کی تقسیم کاری دو میں سے کسی ایک طریقے پر ہوگی (1)انویسٹر کو ہر مہینے 20ہزار ملیں گے یا (2)پھرنفع کا 40 فیصد انویسٹرکا،60 فیصد مضارب یعنی کام کرنے والے کا۔ آپ رہنمائی فرمائیں کہ مذکورہ طریقے کے مطابق مضاربت کرنا شرعاً درست ہے یا نہیں؟یا پھر نفع کی تقسیم کے لئے کون سا طریقہ اختیار کیا جائے ؟
نفاس کا خون کچھ دن رک کر پھر شروع ہوگیا تو پڑھی گئی نماز روزے کا حکم ؟
سوال: ایک عورت کو پہلے بچے کی ولادت کے بعدچند دن خون آکر رُک گیا۔ چند دن انتظار کرنے کے بعد یہ سمجھ کر کہ اب دوبارہ خون نہیں آئے گا، اُس عورت نے غسل کرکے نمازیں پڑھنا شروع کر دیں، چونکہ محرم کا مہینہ تھا اس لئے نفلی روزے بھی رکھنا شروع کر دیے، لیکن چالیس دن مکمل ہونے سے پہلے ، مثلاً اکتیسویں دن دوبارہ خون آگیا اور چند دن آ کر چالیس دن کے اندر مکمل طور پر رُک گیا۔ اب سوال یہ ہے کہ مذکورہ عورت نے اُس وقفہ کے دوران جو نمازیں پڑھیں اور نفلی روزے رکھے، تو کیا وہ شرعاً درست تھے یا اُن کی قضا لازم ہے؟ نیزروزے کی حالت میں جو دوبارہ خون آیا، تو کیا وہ روزہ ٹوٹ گیا؟اور اگر ٹوٹ گیا، تو کیا اُس کی قضا لازم ہے؟
سوال: خشوع کا کیا مطلب ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جوشخص کلمہ گومسلمان ہو،لیکن عذاب ِ قبرکامنکرہو،تواس کے بارے میں شرعاً کیاحکم ہے؟کیاعذاب ِ قبرکاثبوت قرآن وسنت میں موجودہے؟
نماز میں قراءت، فاتحہ کی بجائے سورت سے شروع کر لی تو نماز کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارےمیں کہ دورانِ تراویح اگرایساہوجائے کہ ایک رکعت پڑھانے کےبعدجب دوسری رکعت پڑھانے کے لیے کھڑاہوں ، توقیام میں سورۃ الفاتحہ پڑھنےکے بجائے بھولے سے وہیں سےقراءت شروع کردوں جہاں سے پہلی رکعت میں چھوڑی تھی ، تو نماز کیسے مکمل کروں؟ اگر سورۃ الفاتحہ پڑھنا یاد آجائے تونماز کیسے مکمل کروں ؟اور اگر یاد نہ آئے تو نمازکا کیا حکم ہے؟
نماز تراویح فرض واجب یا سنت ہے ؟ نیز تراویح کی قضا کا حکم
سوال: نمازِ تراویح پڑھنے کا کیا حکم ہے؟یعنی فرض ہے یا واجب ہے یا سنت ہےیانفل ہے؟ اور اگرنہ پڑھی ،تو کیا قضا لازم ہو گی؟
ایک کی رقم ، دوسرے کا کام اور سارا نفع رقم دینے والے کو ملے ، اس شرط پر پارٹنر شپ کرنا کیسا ؟
سوال: میں اپنی دوکان پر چوکر(Husk) (جانوروں کا چارہ) وغیرہ بیچ کر اپنا کام چلا رہا ہوں ۔ میرا کزن مجھے کچھ انویسٹمنٹ(Investment) یوں دے رہا ہے کہ اس رقم سے صرف کھاد خرید کر اپنی دوکان پر رکھوں ، جس کی ایک بوری نقد 13 ہزار روپے کی خرید کر مارکیٹ میں 4 مہینے کے ادھار پر 16 ہزار روپے کی بیچی جاتی ہے۔ کھاد کی خرید و فروخت، اس کو دوکان میں رکھنا ، کسٹمر سے پیسوں کی وصولی وغیرہ سب کام میں کروں گا اور ان کاموں کے عوض ان سے کسی قسم کا کوئی نفع اور عوض وصول نہیں کروں گا اور ان کے مال کا حساب کتاب الگ رکھوں گا ۔ میرا اس میں صرف یہ فائدہ ہو جائے گا کہ میری دوکان پر ایک آئٹم کا اضافہ ہو جائے گا جس کی وجہ سے زیادہ کسٹمر میرے پاس آئیں گے۔ تو کیا اس کی شرعا اجازت ہے؟
نماز میں قیام کی حالت میں ہاتھ باندھنے کا حکم
سوال: نماز میں قیام کی حالت میں ہاتھ باندھنا سنت ہے یا ہاتھ کھلے رکھنا سنت ہے؟ اس حوالے سے دلائل کے ساتھ رہنمائی فرمادیں ۔