
سنت بعدیہ کوفرض نماز سے پہلے پڑھنے کا کیا حکم ہیں؟
سوال: اگرفرض نمازسے پہلے سنّتِ بعدیہ پڑھ لیں ،تو کیا سنّتِ بعدیہ ادا ہو جائیں گی ؟
مرد کے لئے پیٹ و پیٹھ کھول کر نماز پڑھنے کا حکم
جواب: فرض تو ادا ہوجائے گا لیکن بلا ضرورت ایسا کرنا مکروہ تحریمی، ناجائز و گناہ ہے اور ایسی حالت میں پڑھی ہوئی نماز کا اعادہ کرنا (یعنی اسے دہرانا) واجب ہے۔...
اگر وضو میں کوئی فرض رہ جائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: وضو کرتے ہوئے اگر کوئی فرض حصہ دھلنے سے رہ گیا، بعد میں یاد آیا ،تو مکمل وضو دوبارہ کرنا ہوگا یا فقط وہی حصہ دھو لینا کافی ہو گا ؟
دوسری رکعت میں فاتحہ سے پہلے ثنا یا التحیات پڑھ لی تو نماز کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کوئی نمازی نماز پڑھتے ہوئے بے خیالی میں فرض نماز کی دوسری رکعت میں سورۃ الفاتحہ شروع کرنے سے پہلے ثناء یا التحیات پڑھ لے اور ان کے مکمل ہونے سے پہلے اس کو یاد آجائے تو وہ فوراً سورۃ الفاتحہ شروع کرلے تو اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہوگا یعنی اس پر سجدہ سہو لازم ہوگا یا نہیں؟
قسطوں پر خریدے گئے پلاٹ کے مہنگا ہوجانے کی صورت میں زکوٰۃ کا حکم
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ زید نے ایک پلاٹ 5 لاکھ روپے کا تجارت کی نیت سے خریدا اور اس کی رقم پانچ سال میں ادا کرنی ہے۔ ایک سال گزرنے پر اس کی مارکیٹ ویلیو7لاکھ ہو گئی،توکیا اس پر زکوٰۃ فرض ہو گی اور ہو گی ،تو کتنی ہو گی؟ نوٹ:سائل نے وضاحت کی ہے کہ پلاٹ متعین ہےاورصرف رجسٹری زید کے نام نہیں ہوئی ،البتہ جب ایجاب و قبول ہوا،توبائع و مشتری اسی پلاٹ پر موجود تھےاوربائع و مشتری(بیچنے خریدنے والے)دونوں کے درمیان یہ طے پایا تھاکہ یہ زمین آپ کی ہے اور میں نے آپ کو اتنے کی بیچی اورزید نے قبول بھی کرلیا تھااور بائع کی طرف سےاسی وقت یہ اختیارات بھی دے دئیے گئے تھے کہ اب آپ اس پر اپنا مکان وغیرہ بنا سکتے ہیں یااس کےعلاوہ جو چاہیں کر سکتے ہیں حتی کہ آپ کو یہ زمین بیچنے کا بھی اختیار ہے۔
امام کا ہر نماز کے بعد قبلہ سے پِھر کر بیٹھنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ امام صاحب ہر فرض نماز کے بعد دائیں جانب رخ کرکے بیٹھتے ہیں اور پھر دعا کرواتے ہیں،اس پر بعض مقتدیوں کو اعتراض ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ حکم صرف فجر و عصر کی نماز کے لیے ہے، اس کے علاوہ بقیہ فرض نمازیں کہ جن میں فرض کے بعد سنن و نوافل پڑھے جاتے ہیں ،ان میں رخ پھیرنے کا حکم نہیں ہے۔کیا یہ بات درست ہے یا نہیں ؟ اس کی وضاحت فرمادیں۔
حج کے اخراجات کی رقم کوئی قرض مانگے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: حج فرض ہونے کا زمانہ آگیا، حاجی حج کو جارہے ہیں اورحج کے اخراجات کے مطابق حاجت سے زائد پیسے پاس موجود ہیں تو حج فرض ہوگیا لیکن اس وقت اگر بھائی قرض مانگے تو کیا اسے قرض دیں یا حج پر جائیں۔ اور صورت حال یہ ہے کہ اگر قرض نہ دیا تو بھائی اور والد دونوں ناراض ہوجائیں گے اور ساری باتیں سننی پڑیں گی۔
عصراورعشاء کی سنتِ قبلیہ فرضوں کے بعد پڑھنا کیسا
سوال: کیا عصر اور عشاء کی سنتِ قبلیہ فرض نماز کے بعد پڑھ سکتے ہیں؟