سرچ کریں

Displaying 1251 to 1260 out of 5951 results

1251

" اے فاطمہ ! اگر اللہ کےیہاں پکڑ ہوگئی تو میں تمہارے کسی کام نہیں آؤں گا " کا مطلب

سوال: اس طرح کی کوئی حدیث پاک موجود ہے کہ: " حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت فاطمہ سے فرمایا ہو کہ :"اے فاطمہ !میرے مال سے جو لینا ہے لے لو،لیکن اگر اللہ کےیہاں پکڑ ہوگئی تو میں تمہارے کسی کام نہیں آؤں گا۔"اگر ایسی کوئی حدیث موجود ہے توا س کا کیا مطلب ہے ؟نیز اس حدیث کی بنیاد پر اگر کوئی شخص یہ کہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو اپنی بیٹی کی بخشش بھی نہیں کروا سکتے ،تو کیا حکم ہوگا؟

1251
1252

عمرہ کئے بغیر احرام کھولنے کا حکم

سوال: ایک شخص جو کہ مکہ مکرمہ میں ہی قیام پذیر ہے،اس نے کرونا کے زمانے میں مسجد عائشہ سے عمرے کا احرام باندھا، جب وہ عمر ہ کرنے کیلئے حرم کعبہ میں داخل ہونے لگا،تو اُسے کسی وجہ سے عمرہ کرنے سے روک دیا گیا۔لہذا اس شخص نے احرام کھول دیا ۔اور اس کے بعد سے اب تک اس نے عمرے یا حج کا احرام نہیں باندھا۔اب ایسی صورت میں اس کیلئے کیا حکم ہوگا؟اور کیا اس پر دم لازم ہوگا یا نہیں؟ نوٹ:سائل نے بتایا کہ جب اس نے احرام کھولا تو اس نے اپنے گمان میں یہ سمجھا کہ اس طرح وہ احرام سے باہر ہوجائے گا۔

1252
1253

بروکر کے ذریعے کیا ہوا سودا کینسل کر دیا تو بروکر کو کمیشن ملے گا؟

سوال: کمیشن ایجنٹ کے ذریعے عقد کرنے کے بعد کیا فریقین یوں کر سکتے ہیں کہ پچھلا عقد ختم کر کے کمیشن ایجنٹ کو عقد ختم کرنے کی اطلاع کر دیں اور پھر آپس میں نیا عقد کر لیں تاکہ کمیشن ایجنٹ کو کمیشن نہ دینا پڑے۔

1253
1254

جس مصلے پر سمتِ قبلہ دکھانے والا کمپاس نصب ہو، اس پر نماز پڑھنا

سوال: میرے چچا عمرہ سے واپس آتے ہوئے ایک جائے نماز لے کر آئے جو انہوں نے مجھے تحفے میں دی ہے ۔ اس جائے نماز کے درمیان میں قبلہ کی سمت دکھانے والا کمپاس نصب ہے ،نماز ادا کرتے ہوئے اس پر نظر بھی پڑتی ہے ، کیا اس جائے نماز پر نماز پڑھ سکتے ہیں؟

1254
1255

حضور صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم کا جنازہ کس نے پڑھایا ؟

جواب: کرام کا اختلاف ہے۔بعض کے نزدیک یہ ہے کہ نماز جنازہ معروف طریقے پر نہ ہوئی ،جیسا کہ ہمارے ہاں پڑھی جاتی ہے،بلکہ لوگ گروہ در گروہ آتے جاتے اور درودو...

1255
1256

مسافر شرعی سفر سے پہلے واپسی کا ارادہ کر لے تو نماز کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر زید شرعی مسافت طے کرنے کی نیت سے اپنے گھر سے روانہ ہو اور50 کلو میٹر سفر طے کر چکا ہو ،پھر کسی سبب سے سفر وہیں پر ختم کر دے اور گھر کی طرف واپس آئے، تو کیا واپسی پر دوران ِ سفر گھر آنے سے پہلے وہ قصر نماز پڑھے گا یا پوری نماز پڑھے گا؟ نوٹ :زید کو کام کے سلسلے میں اکثر اوقات باہر جانا پڑتا ہے، تو کبھی کبھار اس کے ساتھ ایسا بھی ہوتا ہے کہ اسے دوران سفر گھر واپس آنا پڑتا ہے، لہذا اس مسئلے کے متعلق رہنمائی فرما دیں۔

1256
1257

وطن اقامت، محض نیت ِ سفر سے نہیں، بلکہ بالفعل سفر سے باطل ہوتا ہے

سوال: زید حیدرآباد سے کراچی بیس دن کے لیے آیا ، بارہویں دن اس کو معلوم ہوا کہ کل چھٹی ہے، لہٰذا اس نے ارادہ کرلیا کہ کل واپس حیدرآباد چلا جاؤں گا۔ اب بارہویں دن جب سے واپسی کی نیت کی ہے تب سے لے کر تیرہویں دن واپس جانے تک یہ نماز قصر پڑھے گا یا پوری؟

1257
1258

صف مکمل ہونے کے بعد اکیلا نمازی جماعت میں کیسے شامل ہو؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی نے جماعت میں صف مکمل ہونے کی صورت میں پچھلی صف میں اکیلے کھڑے ہو کر نماز ادا کی، تو کیا اس کی نماز ہو جائے گی؟ ہم نے سنا ہے کہ ایسی صورت میں آگے والی صف میں سے کسی نمازی کو کھینچ لینا چاہیے، اکیلے کھڑے نہیں ہو سکتے، اس بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟

1258
1259

نقش نعلین یا مقدس نام والا بیج لگا کر بیت الخلا جانا

سوال: نقشِ نعل پاک یا ایسے بیج وغیرہ جن پر اللہ عز وجل و رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا نامِ پاک لکھا ہوا ہو، لگا کر بیت الخلا (Toilet)میں جانا کیسا ؟

1259
1260

سیلاب میں بہہ کر آنے والی چیزوں کا حکم

سوال: اگر سیلاب میں بہہ کر کوئی جانور یا چار پائی وغیرہ ہم تک پہنچے ، تو ہم اسے لے کر اس سے نفع اٹھا سکتے ہیں؟

1260