
130 کلو میٹر سفر کے دوران میرے اپنے شہر سے بھی گزر ہوگا کیامیں اس دوران نماز قصر کروں گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ میرا گھر لکسیاں میں ہے اور لکسیاں کے ایک جانب سرگودھا ہے جس کا فاصلہ تقریبا 40 کلومیٹر ہے اور لکسیاں کے دوسری جانب لاہور ہے جس کا فاصلہ تقریبا 130 کلومیٹر ہے ، لاہور میں کسی ضروری کام سے جانے کے لئےمیں گھر سے نکل کرسرگودھا آیا ، اور سرگودھا سے لاہور جانے کا ایک ہی راستہ ہے جو لکسیاں کی آبادی سے ہو کر جاتا ہے کوئی بائی پاس والا راستہ نہیں ہے لہذا میں جب سرگودھا سے لاہور کے گاڑی میں سوار ہوں گا تو وہ گاڑی بھی لکسیاں سے ہو کر ہی جائے گی تو سوال یہ ہے کہ سرگودھا میں، میں نماز قصر پڑھوں گا یا مکمل؟ سائل: عامر سجاد(لکسیاں، سرگودھا)
بالغہ بیٹی کا شفقت سے بوسہ لیا تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زیدنے اپنی بالغہ بیٹی کادوسروں کی موجودگی میں رخسارپربوسہ لیا،کیازیدکی بیوی اس پرحرام ہوگئی جبکہ زیدکاحلفیہ بیان ہے کہ میں نے شفقت سے بوسہ لیاتھانہ کہ نعوذباللہ بری نیت سے لیاتھا۔جوحکم شرع ہوواضح فرمائیں ۔
غسل میت سے پہلے میت کے پاس تلاوت کرنا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میت کوغسل دینے سےقبل اس کے پاس کھڑے ہوکرقرآن کی تلاوت کرناکیساہے؟ سائل:محمداویس اشرف(فیصل آباد)
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ سیہہ (وہ جانور ہے جس کی پشت پر نوکدار کانٹے موجود ہوتے ہیں)اورمورکھاناحلال ہے یاحرام؟ سائل:محمدطارق(فیصل آباد)
کیادوہاتھ سے مصافحہ کرناسنت ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیادوہاتھ سے مصافحہ کرناسنت ہے؟ سائل:ندیم شریف(فیصل آباد)
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیاامت محمدیہ میں ایک انسان کاکسی دوسرے انسان کوسجدہ تحیت کرناجائزہے یانہیں ؟اگرکوئی امام مسجد اپنے مریدوں سے سجدہ کرواتا ہوتو اس کے پیچھے نمازپڑھناکیساہے؟ سائل:ندیم شریف(فیصل آباد)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کے کونسے نفل بیٹھ کرپڑھتے تھے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کے نفل بیٹھ کر پڑھتے تھےتوان سے مرادوتر وں سے پہلے والے نفل ہیں یا بعد والے ؟ سائل :محمد رومان (فیصل آباد)
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ پائے کھال سمیت بنائے جاتے ہیں کیاپائے کی کھال کھاناجائزہے؟ سائل:مولاناطارق صاحب(فیصل آباد)
عمامہ میں کتنے شملے چھوڑناسنت ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عمامہ میں کتنے شملے چھوڑناسنت ہے یعنی ایک یادو؟ سائل:محمدرضوان عطاری(فیصل آباد)
جن میتوں کا معلوم نہ ہو کہ مسلم کی ہیں یا کافرکی تو نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بسااوقات بم دھماکے میں کئی افرادہلاک ہوجاتے ہیں اورہرمرنے والے فردکے بارے میں یہ معلوم نہیں ہوتاکہ یہ مسلم ہے یاکافرتواس صورت میں نمازِجنازہ کاکیاحکم ہوگا؟ سائل:محمدرضوان عطاری(فیصل آباد)