
کیا طوافِ زیارت کے بعد سعی کے لیے احرام ضروری ہے؟
سوال: اگر حج تمتع کرنے والا سات یاآٹھ ذوالحجہ کو حج کا احرام باندھنے کے بعدنفلی طواف کرکے حج کی سعی نہیں کرتا اور حج کی قربانی کے بعد حلق یا تقصیر کے ذریعے احرام سے باہرآنے کے بعد طواف زیارت کے ساتھ سعی کرتا ہے ، تو کیااس سعی کے لیے احرام ہوناضروری ہے ۔؟اور اگر اِس سعی کو احرام کے ساتھ کرناضروری ہے ، تو کیا اس احرام کے لیے نیت اور احرام کی پابندیاں بھی ہوں گی؟
حجِ تمتع کرنے والا حرم یا حِل سے باہر جا سکتا ہے یا نہیں
سوال: حج تمتع والے نے پہلی بار میقات سے احرام باندھا اور عمرہ کر کےاحرام کھول دیا۔ اب وہ زیارت وغیرہ کے لیے طائف جائے یا نفلی عمروں کے لیے متعدد بار حرم یا حل سے باہر میقا ت سے آگےکہیں جائے اور ہر بار احرام باندھ کرواپس آئے اور عمرہ کر کے احرام کھول دے، تو اس سے اس کے حج پر تو کوئی اثر نہیں پڑے گا؟
جدہ میں کام کرکے حج کے لیے جائیں تواحرام کہاں سےباندھے؟
سوال: میں انڈیا میں ہوں، مجھے جدہ کسی کام سے تین دن کے لیے جانا ہے۔ پھر میرا وہاں سے حجِ افراد کرنے کا ارادہ ہے۔کیا میں ڈائریکٹ حرم جا کر احرام باندھ لوں؟ کیا یہ ممکن ہے؟
حالت احرام میں احتلام ہونے کا شرعی حکم
سوال: ایک شخص احرام کی حالت میں تھا، وہ ہوٹل میں سامان رکھنے گیا، تو تھکن کی وجہ سے احرام کی حالت میں ہی سو گیا اور اُس کو احتلام ہوگیا،تو کیااحتلام کی وجہ سے اس پر دَم لازم ہوگا یا نہیں؟
عمرہ کے بعد میقات کے اندر رہتے ہوئے حرم سے باہر گئے تو مکہ واپسی پر احرام کا حکم
سوال: اگر کوئی شخص عمرہ کرنے کے لئے مکہ گیا۔ عمرہ وغیرہ کرنے کے بعد حرم سے باہر کسی کام سے چلا جائے لیکن میقات سے باہر نہ جائے، تو واپس مکہ مکرمہ جانے کے لئے احرام باندھنا لازم ہوگا یا نہیں؟
کیا استنجاء کے لیے احرام اتارنے سے دم واجب ہوگا ؟
سوال: اگر حالت احرام میں استنجاء کرنے کی حاجت ہو تو اوپر والی چادر اتار کر استنجا کرسکتے ہیں ، اس سے کوئی دم وغیرہ تو واجب نہیں ہوگا؟
احرام سے نکلنے کیلئے شوہرکا اپنی بیوی کے بال کاٹنا
سوال: کیا عمرہ کے بعد احرام سے نکلنے کے لئے شوہر اپنی بیوی کے بال کاٹ سکتا ہے؟
احرام سے باہر ہونے کے لئے عورت کا دوسری محرمہ عورت سے تقصیر کروانا
سوال: کیا عورت احرام سے باہر ہونے کے لئے اپنے بالوں کی تقصیر کسی دوسری خاتون سے کروا سکتی جو ابھی احرام کی حالت میں ہو؟
حالتِ احرام میں بغیر خوشبو والے صابن یا لیکوئیڈ سے ہاتھ دھونا
سوال: کیا احرام کی حالت میں استنجا کرنے کے بعد بغیر خوشبو والے صابن یا لیکوئیڈ سے ہاتھ دھو سکتے ہیں؟
احرام میں ممنوع کام کے ارتکاب سے نابالغ پر کفارہ ہوگا یا نہیں؟
سوال: جس طرح بالغ افراد پر حالتِ احرام میں، ممنوعات ِاحرام کاموں کے ارتکاب سے کفارہ وغیرہ لازم ہوتا ہے تو کیا اسی طرح نابالغ بچوں پر بھی احرام کے کسی ممنوع کام کے ارتکاب سے کوئی کفارہ وغیرہ لازم ہوگا یا نہیں؟