سرچ کریں

Displaying 121 to 130 out of 6821 results

121

عورت کا اپنے بھانجے کے ساتھ بالغہ بیٹی کو لے کر عمرہ پر جانا

سوال: اسلامی بہن بھانجے کے ساتھ عمرہ پر جانا چاہتی ہے،لیکن بیماری کے باعث اپنی بالغہ بیٹی کو بھی ساتھ رکھنا چاہتی ہیں اس مقدس سفر میں، تو کیا حکم ہے؟

121
122

قبر کتنی گہری ہونی چاہیے؟ تفصیلی فتویٰ

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ قبر کی گہرائی کے حوالے سے اسلام ہماری کیا رہنمائی کرتا ہے کہ قبر کتنی گہری ہونی چاہیے؟ ہماری جماعت میں کچھ لوگ قبر کو صرف اتنی گہری بناتے ہیں کہ میت کو لِٹایا جائے، تو میت چھپ جاتی ہے، یعنی ڈیڑھ دو فٹ تک گہری بناتے ہیں اور پھر اوپر سلیپ وغیرہ سے بند کر کے اوپر مٹی ڈال دیتے ہیں۔ اس لیے دلائل کے ساتھ رہنمائی فرما دیں، تاکہ میں اپنی جماعت والوں کو دکھا سکوں اور پھر اسی کے مطابق ہی قبریں تیار کیا کریں۔

122
123

علینہ اور عائرہ نام رکھنا کیسا ہے ؟

سوال: یہ معلوم کرنا تھا کہ بیٹی کا یہ نام رکھ سکتے ہیں : (1) علینہ ۔(2) عائرہ۔ ان دونوں ناموں پر رہنمائی کر دیں کہ کون سا نام رکھ سکتے ہیں اور کونسا نہیں ؟

123
124

نابالغہ بیٹی کی مِلک میں موجود سونا بڑی بیٹی کو دلوانا

سوال: ایک نابالغہ بچی کی مِلک میں کچھ سونا ہے ، اس کی والدہ چاہتی ہے کہ یہ سونا اپنی بڑی لڑکی کو اس کی شادی میں دے دے اور بعد میں اسی وزن کا سونا بنوا کر نابالغہ بیٹی کو واپس دے ، کیا وہ اس طرح کر سکتی ہے؟

124
125

امام کا نماز کے بعد اجتماعی دعا کروانا کیسا؟

جواب: لیے بھی نماز کے بعد دعا کرنی چاہیے ، البتہ اتنی بلند آواز سے دعا نہ کی جائے کہ پیچھے نماز پڑھنے والوں کو پریشانی کا سامنا ہو ۔ دعا کی فضیلت و ...

125
126

سلام میں پہل کرنے کا زیادہ ثواب ہے یا جواب دینے کا ؟

جواب: لیے سلام میں پہل کرنے والے کا ثواب زیادہ ہے ۔ اس کو دوسرے الفاظ میں یوں بھی بیان کیا گیا کہ سلام کرنے والا سامنے والے پر پہلے احسان کرتا ہے اور جواب...

126
127

امیمہ نام رکھنا کیسا ہے ؟

جواب: بیٹی کا نام ہے ۔لہذا اس نام کا رکھنا جائز ہے ۔ باقی ناموں کے ہلکے یا بھاری ہونے کا خیال لوگوں کی اپنی بناوٹ ہے شرعا اس کی کوئی حیثیت نہیں ۔ شرع ک...

127
128

بھانجے کی بیٹی سے نکاح کا حکم

سوال: کیا میری سگی بہن کی پوتی میرے نکاح میں آسکتی ہے، یعنی(صورتِ مسئلہ یہ ہےکہ )میرے سگے بھانجے کی بیٹی ہے۔اور میں اس لڑکی کے والد کا سگا ماموں ہوں،تو کیا میرا ا س لڑکی کے ساتھ نکاح ہو سکتا ہے ؟

128
129

ہاتھ کی زائد انگلی کٹوا سکتے ہیں ؟

سوال: میری بیٹی 23 سال کی ہے۔ پیدائشی طور پر اُس کے بائیں ہاتھ کی چھ انگلیاں ہیں۔ چھٹی انگلی، چھنگلیا کے ساتھ اور دیگر انگلیوں کے سائز کے برابر ہی ہے۔ یہ انگلی حرکت نہیں کرتی، بلکہ ہڈی کی طرح بس اَکڑی ہی رہتی ہے۔اِس انگلی کے ہونے کی وجہ سے میری بیٹی آٹا وغیرہ نہیں گوندھ سکتی، نیز اِس کے علاوہ ہاتھ سے ہونے والے دیگر کام بھی درست انداز میں نہیں کر پاتی، کیونکہ اِس انگلی کی وجہ سے اُس کے ہاتھ کی ”گرفت“ٹھیک نہیں ہے۔ اب عنقریب اُس کی شادی ہے، جس کی وجہ سے ہم پریشان ہیں۔ ڈاکٹرز اِس کا علاج صرف سرجری ہی بتاتے ہیں کہ اگر آپریشن کے ذریعے اِسے ختم کر دیا جائے ،تو ہاتھ کی گرفت ٹھیک ہو جائے گی۔ ہمیں شرعی رہنمائی عطا فرمائیں کہ کیا ہم اضافی انگلی کٹوا سکتےہیں؟

129
130

این جی آر ( NGR) کمپنی میں انویسٹ کرنے کا حکم

سوال: ایک کمپنی ہے این جی آر ( NGR) کے نام سے ۔ کمپنی کہتی ہے کہ ہم سولر انرجی بناتے ہیں اور سیل کرتے ہیں اور جو نفع ہوتا ہے اپنے شرکاء کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ۔ آپ اپنے پیسے ہماری کمپنی میں انویسٹ کریں اور منافع کمائیں۔ انویسٹ کر نے کے لیے کمپنی نےمختلف پیکج بنائے ہیں اور انویسٹ کے حساب سے نفع کی مقدار پہلے سے طے ہوتی ہے ۔ مثلا: چار ہزار والے پیکج میں آپ پہلے چار ہزار روپے کمپنی کے اکاؤنٹ میں ایزی پیسہ وغیرہ کے ذریعے جمع کروائیں گے، پھر چار ہزار والا پینل ایپ میں جا کر ایکٹِو(Active) کریں گے ۔ اس کے بعد آپ کو نفع ملنا شروع ہو جائے گا۔اس پیکج کا نفع روزانہ86.40 روپے ملے گا۔ نفع ایک ہفتے تک ملتا رہے گا ۔ اس کے بعد آپ کی انویسٹ کی ہوئی رقم اور منافع دونوں آپ نکال سکتے ہیں اور چاہیں تو دوبارہ پینل ایکٹو کر کے مزید انویسٹ کر دیں۔ایک بندہ ایک سے زیادہ پینل بھی ایکٹو کر سکتا ہے۔ نفع ایپلی کیشن میں ہر دو گھنٹے بعد شو ہوتا ہے، جسے چوبیس گھنٹوں میں کم از کم ایک بار ایپلی کیشن کھول کر وصول کرنا ہوتا ہے ، اگر نہ کیا جائے تو نفع واپس چلا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ اگر آپ اپنے ذریعے سے پانچ ممبر بناتے ہیں جو کمپنی میں انویسٹ بھی کر دیں، تو آپ کو تین ہزار روپے کمپنی کی طرف سے بونس ملے گا اور ممبر جتنی رقم انویسٹ کریں گے ،اس کا کچھ فیصد حصہ آپ کو کمیشن کے طور پر بھی ملے گا۔وہ ممبر جب مزید ممبر بنائیں گے، تو بھی آپ کو کچھ نہ کچھ کمیشن ملے گا۔ ممبر بنانے کا یہ فائدہ بھی ہوگا کہ آپ کا لیول اَپ (UP)ہو جائے گا، پانچ ممبرز پر پہلا لیول، دس پر دوسرا ، بیس پر تیسرا ، اسی طرح آگے تک چلتا رہے گا۔لیول جتنا بڑا ہوگا اتنی زیادہ رقم انویسٹ کر سکتے ہیں، یعنی بڑے لیول کا پینل لے سکتے ہیں جس میں زیادہ نفع ملتا ہے ۔ نوٹ: معلومات کے مطابق کمپنی کی ویب سائٹ کوئی نہیں ہے، صرف ایپلی کیشن ہےاور اس پر بھی اکاؤنٹ بنانے کے لیے VPNآن کرنا پڑتا ہے۔اور اس کے طریقہ کار کے متعلق معلومات زیادہ تر ان لوگوں سے ہی ملتی ہے، جو اس میں انویسٹ کر رہے ہیں۔ کمپنی کا پاکستان میں کوئی آفس نہیں ہے، ہاں بعض لوگ کہتے ہیں کہ اسلام آباد کے بلیو ایریا میں آفس ہے، لیکن اس کی تصدیق نہیں ہے، گوگل میپ پر بھی اسلام آباد کے کسی علاقے میں آفس شو نہیں ہوتا۔

130