
بچے کو دین کے لئے وقف کرنے کی منت کا حکم
سوال: میں نے اللہ تعالی سے ایک منت مانگی تھی کہ اگر میرا لڑکا پیدا ہوا تو میں اسے دین کے لیے وقف کر دوں گا تو اب اللہ کے کرم سے میرا بیٹا پیدا ہو گیا ہے جو ابھی تقریبا چھ سات سال کا ہے اب وہ اسکول بھی جاتا ہے اور آگے میرا ارادہ اسے ایک اچھا عالم دین بنانے کا ہے، عالم بنانے کے بعد کیا ہم اسے ڈاکٹر یا انجینئر بنا سکتے ہیں اور یہ بنانے پر کیا وہ دین میں وقف کرنا کہلائے گا؟ کس طرح سے ہم اپنی منت پوری کریں؟
دل میں نیت کرنے سے منت ہو جاتی ہے؟
سوال: کیا منت ماننے میں منہ سے بولنا ضروری ہے؟ یا پھر دل میں ارادہ کرلینے سے بھی منت لازم ہوجاتی ہے؟
بچے کو گڑ میں تولنے کی منت ماننا
سوال: کچھ عورتیں اس طرح منت مانتی ہیں کہ میرے بچے کی یہ بیماری دور ہوگئی، تو میں فلاں مزار پر جا کر بچے کو گڑ میں تولوں گی، توان کا اس طرح کی منت ماننا کیسا؟
منت ماننے کے لیے نیت کافی ہے یا زبان سے کہنا ضروری ہے ؟
سوال: اس حوالے سےرہنمائی فرمائیں کہ منت کےلیےزبان سے کہنا ضروری ہے؟یاپھردل کی نیت کابھی اعتبارہے؟
جمعہ کو نمازیوں میں مٹھائی بانٹنے کی منت ماننے کا حکم
سوال: ہندہ نے منت مانگی کی اگر میرا فلاں کام ہوجائے ،تو میں جمعہ کے دن نمازیوں میں پانچ کلومٹھائی بانٹوں گی۔ منت پوری ہوئی اور ہندہ نے ایسا ہی کیا، لیکن تقریباً آدھا کلو مٹھائی بچ گئی، اب ہندہ یہ جاننا چاہتی ہے کی بچی ہوئی مٹھائی ہندہ کھا سکتی ہے یا نہیں کیونکہ منت تو پانچ کلو کی تھی اور مٹھائی ساڑھے چار کلو ہی بٹی،تو بچی ہوئی مٹھائی ہندہ اور اس کے گھر والوں کے لیے کھانا حلال ہوگا یا نہیں یا آدھا کلو منت کے طور پر اسے پھر سے بانٹنا پڑے گا؟
نفلی روزے میں منت کے روزے کی نیت کرنےکا حکم
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں نفل روزہ رکھتی ہوں جیسے ذوالحجہ کا روزہ ہے تو کیا میں اس میں منت کے روزے کی نیت کر سکتی ہوں؟
کیا یہ جملہ منت ہے کہ میں اپنی کمائی مسجد میں دوں گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک امام صاحب نے مسجد میں کہا، نکاح پڑھانے کے مجھے جو بھی پیسے ملیں گے میں مسجد کی ضروریات پر لگاؤ ں گااور کمیٹی کے سامنے بھی امام نے اقرار کیا تھا کہ اس کے پیسے مسجدمیں لگاؤں گا پھر امام صاحب نکاح پڑھانے سے ملنے والی رقم اپنی ضروریات پر خرچ کرتے رہےتو معلو م یہ کرنا ہے کہ کیا یہ منت ہو گئی تھی اور امام پر لازم ہو گیا تھا کہ اب جو بھی نکاح پڑھانے سے رقم ملے مسجد پر خرچ کریں ؟
منت کے نوافل کے پہلے قعدہ میں درود پاک و دعا پڑھنا بھول گئے تو حکم
سوال: اگر کسی شخص نے منت والے چار اکھٹے نوافل پڑھے اور دوسری رکعت میں بیٹھ کر صرف تشہد پڑھی درودشریف و دعا پڑھنا بھول گیا اور تیسری رکعت کے لئے کھڑا ہوگیا، تو نماز کا کیا حکم ہے؟ دوبارہ لوٹائے گا یا نماز ہوجائے گی؟
صدقے کا گوشت کون کون کھاسکتا ہے ؟
جواب: منت کی رقم یا منت کی قربانی کا گوشت یااحرام کے کفارےکاگوشت وغیرہ وغیرہ ،(2)صدقہ نافلہ ۔جس صدقے کاکرنا،شرعالازم نہ ہو،بلکہ انسان خوداپنی مرضی سے ثواب ...