سرچ کریں

Displaying 121 to 130 out of 7142 results

121

لیبارٹری میں سونے کا ٹیسٹ کرنے کے بعد خریداری کی مختلف صورتوں کا حکم؟

سوال: (1)میں سنار مارکیٹ میں سونا ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹری میں کام کرتا ہوں۔جہاں دوکاندار اپنا کھوٹ ملا سونے کا زیور لاتے ہیں،اس میں اگرچہ سونا غالب اور کھوٹ کم مقدار میں ہوتی ہے ،لیکن تناسب معلوم نہیں ہوتا۔لیبارٹری میں ٹیسٹ کے بعد ان کو بتا دیا جاتا ہے کہ اس میں کھوٹ اتنی ہے اور خالص سونا اتنا ہے۔پھر اگر وہ گاہک کھوٹ والا سونا ہمیں دے کر خالص سونا لینا چاہے ،تواس کا دیا ہوا کھوٹ والا سونا ہم رکھ لیتے ہیں اور انہیں 24 کیرٹ کا خالص سونا اپنے پاس سے دے دیتے ہیں ۔لیکن جو خالص سونا ہم اسے دیتے ہیں ،یہ ان کے لائے ہوئے سونے کے وزن کے برابر نہیں ہوتا، بلکہ کھوٹ کو مائنس کرنے کے بعد جتنا خالص سونا نکلتا ہے، اتنا ان کو دے دیا جاتا ہے۔ مثلاً:اگر کسی شخص نے 12 گرام کھوٹ والا سونا لا کر ہمیں دیا اور ہم نے ٹیسٹ کر کے معلوم کیا کہ اس میں خالص سونا 10 گرام 520 ملی گرام ہے ۔ توپھر باہم رضا مندی سے ہم اس کو12 گرام کھوٹ والے سونے کے بدلے خالص سونا 10 گرام 520 ملی گرام دے دیتے ہیں ۔ کیا ہمارا اس طرح کرنا ،جائز ہے ؟ (2)جب ہم گاہک کی رضامندی کے بعد ان کو خالص سونا دیتے ہیں، تو اس کے ساتھ ہم سونا صاف کرنے کی فیس بھی لیتے ہیں ۔ فرض کریں اگر ایک گرام سونا صاف کرنے کی فیس 200 روپے ہے، تو 12 گرام کھوٹ والے سونے کے بدلے ہم خالص سونا 10 گرام 520 ملی گرام دیں گے اور اس گاہک سے 2400 روپے فیس بھی وصول کریں گے۔کیا یہ بات درست ہے؟ اگر جائز نہیں، تو اس کادرست طریقہ کیا ہے ؟ (3)تیسراسوال اس میں یہ ہے کہ کھوٹ کے علاوہ خالص سونے کا وزن اگر 10 گرام 524 ملی گرام(یا 523 یا 522 یا 521 ملی گرام) بنتا ہے۔ تو ہم اسے 10 گرام 520 ملی گرام ادا کرتے ہیں اور اگر خالص سونے کا وزن 10 گرام 526 ملی گرام(یا 527 یا 528 یا 529 ملی گرام) بنتا ہے، تو ہم اسے 10 گرام 530 گرام ادا کرتے ہیں۔ یہ طریقہ پوری مارکیٹ میں رائج ہے اور سب دکانداروں کو معلوم ہے اور یہ جو چند ملی گرام کا فرق ہوتا ہے اس پر کوئی اعتراض نہیں کرتا ،کیونکہ اس کی رقم بہت معمولی بنتی ہے۔اور ایسا کرنے کی وجہ یہ ہے کہ جس الیکٹرک ترازو سے سونا وزن کیا جاتا ہے ، وہ 10 ملی گرام سے کم وزن نہیں دکھاتا ، اس لیے ادائیگی کے وقت کچھ ملی گرام کم کر کے یا زیادہ کر کے 10 کا ہندسہ مکمل لیا جاتا ہے۔

121
122

گیلے ہاتھوں سے نل یا عمامہ کو چھونا پھر ان ہاتھوں سے مسح کرنا

جواب: پر پھیرنا جس پر مسح کا حکم ہے۔‘‘ مسح کے لیے ہاتھ تَر ہونا چاہئے، اب وہ تری اعضاء دھونے کے بعد ہاتھوں پر باقی رہ گئی ہو یا پھر نئے پانی سے ہاتھ تَر کیے...

122
123

بولی والی کمیٹی کا شرعی حکم

جواب: پر مشتمل ہے،لہٰذا اسے شروع کرنا سخت ناجائز،حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ تفصیل کچھ اس طرح ہے کہ کمیٹی لینے والے شخص کے پاس اپنی جمع کروائی...

123
124

بچّے گود دینے کا ایک اہم مسئلہ

جواب: پر نہ ہو رہی ہو تو بچے واپس لے لینے چاہئے اور یہ وعدہ خلافی بھی نہیں کہلائے گی جبکہ دیتے وقت واپس نہ لینے کا ذہن ہو۔ بہر حال یہ ذہن نشین رہنا ...

124
125

گورنمنٹ کی طرف سے چھٹی ملنے کے باوجود چوری کام پر جانا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں اس نومبر میں باپ بننے والا ہوں اور اسپین میں ایک قانون ہے کہ جب کوئی باپ بنتا ہے تو جاب سے چار ماہ کی چھٹیاں ملتی ہیں اور گورنمنٹ اس چار مہینے کی تنخواہ دیتی ہے تاکہ گھر بیٹھ کر بچے اور اس کی ماں کی دیکھ بھال کر سکے۔ سوال یہ ہے کہ میں ایک ہول سیل دکان پر کام کرتا ہوں جہاں ہم دو افراد ہی کاؤنٹر پر ہوتے ہیں، اگر میں قانون کے مطابق ان چار مہینوں کی چھٹیاں حاصل کروں، تو کیا شرعاً میں ساتھ کام بھی جاری رکھ سکتا ہوں؟ اس لیے کہ میں دکان نہیں چھوڑنا چاہتا کیونکہ دوسرا لڑکا اکیلا ہو جائے گا اور ایسے ہمارا کام نہیں چلے گا تو کیا میں ساتھ اُدھر کام کر سکتا ہوں؟ اگر ہاں تو کیا اس کی اُجرت لے سکتا ہوں؟

125
126

قسط میں کمی کرنے پر قیمت بڑھانے کا حکم

سوال: میرا لیپ ٹاپ اور موبائل قسطوں پر بیچنے کا کاروبار ہے، میں مارکیٹ سے نقد موبائل و لیپ ٹاپ خرید تا ہوں اور آگے قسطوں پر اپنا پرافٹ رکھ کر بیچتا ہوں، اس کاروبار میں کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ مثلا ً میں نے کسی کو ایک لیپ ٹاپ76 ہزار کا چار ہزار روپے ماہانہ کی قسطوں پر بیچا، اب وہ چند قسطیں ادا کرنے کے بعد میرے پاس آکر کہتا ہے کہ میں ماہا نہ 4 ہزار روپے ادا نہیں کرسکتا، اس لئے آپ مہربانی کرکے میری ماہانہ قسط میں کمی کردیں مثلا 2500 کردیں، بدلے میں اس لیپ ٹاپ کی قیمت آپ مجھ سے 80 ہزار روپے وصول کرلیں، یوں وہ اپنی مرضی سے مجھے زیادہ پیسے دینے کی پیشکش کرتا ہے، تو کیا اس طرح قسط میں کمی کرنے پر اصل رقم سے کچھ پیسے زیادہ لینا جائز ہے؟ جبکہ میری طرف سے کسی قسم کا جبر نہ ہو۔ یونہی بسا اوقات میرے پاس ایک کسٹمر آتا ہےجس کو رقم کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ مجھ سے مثلا 75 ہزار میں لیپ ٹاپ قسطوں میں خریدتا ہے تاکہ وہ اس کو بیچ کر مطلوبہ رقم حاصل کرسکے، اور آگے قسطوں کی ادائیگی سے قبل اس کو بیچنا چاہتا ہے، تو کیا ایسے شخص کولیپ ٹاپ بیچنا جائز ہے ؟ اور کیا میں اس سے وہ لیپ ٹاپ خریدسکتا ہوں ؟

126
127

کیا نیوتا یا نیندرہ سود ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ شادی بیاہ کے موقع پر رشتہ دار یا جاننے والے اہل خانہ میں سے کسی کو کچھ رقم دیتے ہیں، جسے نیوتا / نیندرہ بھی کہا جاتا ہے اوراس رقم دینےکا ایک بڑا مقصد یہ ہوتا ہے کہ جب دینے والے کے گھر میں کوئی خوشی شادی کا موقع ہو، تو انہیں اضافہ کے ساتھ یہ رقم واپس کی جائے۔ شرعی اعتبار سے نیوتا کی رقم کا لین دین جائز ہےیا نہیں؟ نیز اگر اضافہ کے ساتھ رقم واپس کی جائے، تو کہیں یہ سود کے زمرے میں تو نہیں چلی جائے گی؟

127
128

روزے کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینا کیسا؟

جواب: پر قابو نہیں رکھ سکے گا اور جماع میں مبتلا ہوجائے گا۔البتہ صرف بوسہ لینے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا،ہاں ! اگر بوسہ لینےسے انزال ہوگیا،تو اب روزہ ٹوٹ جائے گا...

128
129

قبر کھودنے کی اجرت لینے کاحکم

جواب: پر قبر کھودنا واجب ہے ،اورواجب کی ادائیگی پراجرت لیناحرام ہے۔ فتاوی ہندیہ میں ہے "والأفضل أن يغسل الميت مجانا وإن ابتغى الغاسل الأجر فإن كان هناك...

129
130

ایکسپائر ادویات بیچنے کا شرعی حکم ؟

جواب: پرسزااورذلت کاسامناکرناپڑتاہو،توایسے قانون کی خلاف ورزی کرناشرعاًبھی جائزنہیں ہے، کیونکہ یہ خود کوذلت ورسوائی پرپیش کرناہے اورانسان کاخودکوذلت پرپیش ک...

130