سرچ کریں

Displaying 1361 to 1370 out of 1719 results

1361

جانوروں کو آپس میں لڑانا ، اس کا تماشا دیکھنا کیسا ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے یہاں مختلف تہواروں پر میلے لگتے ہیں ،جس میں جانوروں کو لڑایا جاتا ہے اور بعض اوقات جانور مر بھی جاتے ہیں،اس کے متعلق کیا حکم ہے ، یہ جائز ہے یا نہیں؟

1361
1362

بے وضو یا قبلہ سے منہ پھیر کر سجدہ شکر ادا کرنے کا شرعی حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا بے وضو سجدۂ شکر کیا جا سکتا ہے؟

1362
1363

رشتہ دار کی پرانی قبر میں تدفین کا شرعی حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگرقریبی قبرستان میں جہاں پر پہلے سے عزیز واقارب دفن ہیں،وہاں مزید مردہ دفن کرنے کی جگہ نہ ہو،بلکہ آبادی سے دور جو قبرستان ہے، اس میں جگہ موجود ہو، تو کیا ایسا کرنا ، جائز ہے کہ قریبی قبرستان میں کسی عزیز کی کافی پُرانی قبر کو کھود کر کسی عزیز یا اجبنی کو اس میں دفن کر دیا جائے ؟

1363
1364

جانور میں انوسٹمنٹ کا شرعی طریقہ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے گاؤں میں لوگ دوسروں کو پالنے کے لیےجانور دیتے ہیں اورطے یہ ہوتا ہے کہ جب اس جانور کے بچے ہوجائیں،تو وہ ان دونوں کے مشترک ہوں گے، یعنی آدھے آدھے تقسیم ہوں گے ۔یہ مسئلہ یہاں میں نے علماء سے پوچھا ہوا تھا ،تو میں نے لوگوں کو بتایا کہ یہ ناجائز ہے،تو وہ سب مجھ سے تقاضا کررہے ہیں کہ ناجائز ہے،تو لکھا ہوا لے کر آؤ۔نیز مفتی صاحب اگر اس میں کوئی جائز طریقہ ہے،تو وہ بھی بتادیں تاکہ اس کے مطابق عمل کریں ؟

1364
1365

علاج کے لیے تعویذ جلانا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض عاملین ایک کاغذ پہ قرآن پاک کی متعدد آیات اور دیگر مقدس نام لکھ کر لپیٹتے ہیں اور پھر کسی روحانی مرض کی شفایابی کے لیے اسے جلا کر دھونی لینے کا کہتے ہیں، تو کیا ایسے کاغذ کو جلایا جا سکتا ہے جس میں قرآن کریم کی آیات اور پاکیزہ نام لکھے ہوں؟

1365
1366

خود کشی کرنے والے کی نماز جنازہ کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ خودکشی کرنے والے کی نمازجنازہ پڑھناجائزہےیانہیں؟

1366
1367

مردوں کے لئے سیلون کھولنا اور اس کا کام کرنا

جواب: شرعاًجائز ہے،لیکن اس کاروبار میں کسی ناجائز کام کا ارتکاب کرنا (مثلاً مردوں کے سیلون میں آنے والے مردوں کی داڑھی کو حدِ شرع ،یعنی کم از کم چار انگل...

1367
1368

دوران خطبہ جمعہ کی سنتیں پڑھنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیاخطبے کے دوران جمعہ کی سنتیں پڑھ سکتے ہیں؟اگردورانِ خطبہ شروع کردیں توکیاحکم ہے؟اوراگرخطبہ سے پہلے شروع کر دیں، توخطبہ شروع ہونے پرکیاحکم ہے؟

1368
1369

کمپنی مینیجر کا مال پاس کرنے کے لیے کمیشن لینا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں مختلف کمپنیوں میں مال دیتا ہوں ،تو کمپنی کے مینیجر ہم سے ڈیل کرتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ اگر اپنا مال نکلوانا ہے،تو ہمیں بھی کچھ کمیشن دو، ورنہ ہم اس مال میں نقص وغیرہ بتا کے روک دیں گے،حالانکہ مینیجرکمپنی سے اسی کام کی تنخواہ لیتا ہے کہ مینیجرہر وہ مال جو کمپنی کےمتعلق اور اُس کےلیے نفع بخش اور اُس کے وارے میں ہو اُسے پاس کرے، تو اس کا ایسا کرنا کیسا اور اس کو پیسے دینا کیسا؟اس کاشرعی حکم کیا ہے؟

1369
1370

زندہ مچھلی کے ٹکڑے کرنے اور اسے کھانے کا شرعی حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے بیچنے کے لیے ایک بڑے سے ٹب میں بہت سی مچھلیاں رکھی ہوتی ہیں، کوئی بھی گاہک آتا ہے، تو ان کے سامنے زندہ مچھلی پکڑ کر تول کر قیمت طے کر کے اس کے پیس(ٹکڑے)بنانا شروع کر دیتا ہے، جبکہ مچھلی ابھی زندہ ہوتی ہے، تو کیا اس طرح کرنے سے مچھلی حلال رہتی ہے؟

1370