سرچ کریں

Displaying 1371 to 1380 out of 2789 results

1371

قرض معاف کرنے کے بعد دوبارہ مطالبہ کرنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے اپنے ایک دوست کو کچھ رقم قرض دی تھی۔ بعد میں ایک موقع پر میں نے اس سے کہا: ”مجھے پیسوں کی ضرورت نہیں، میں نے اپنا قرض معاف کردیا“، اور اس وقت میرے دوست نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اب کچھ عرصے بعد مجھے پیسوں کی اشدضرورت ہے، تو کیا شرعاً میرے لیے دوبارہ اس قرض کا مطالبہ کرنا جائز ہے؟ اور اگر میں مطالبہ نہ کروں اور وہ خود رقم واپس کردے، تو کیا ایسی صورت میں میرے لیے وہ رقم لینا جائز ہوگا؟ برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں۔

1371
1372

نماز جنازہ میں کچھ تکبیریں رہ جائیں تو وہ کیسے ادا کریں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر نماز جنازہ میں پہلی تین تکبیریں رہ جائیں، آخری تکبیر میں کوئی آ کر شامل ہو تو اب باقی تکبیریں کس طرح ادا کی جائیں؟ سائل:وسیم احمد(سکھوال، فتح جنگ، اٹک)

1372
1373

کیا سلام پھیرے بغیر سجدہ سہو کرنے سے نماز ہو جائے گی؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر سلام پھیرے بغیر سجدہ سہوکرلیا تو کیا نماز ہوجائے گی یا نہیں ؟

1373
1374

الٹی شلوار پہن کر نماز پڑھی تو کیا حکم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر الٹی شلوار پہن کر نماز پڑھ لی تو وہ نمازواجب الاعادہ ہے یا نہیں ؟ سائل:حافظ سعید چشتی(صدر،کراچی)

1374
1375

کام لینے میں رکاوٹ بننے والے کو رقم دے کر ہٹانا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا کام گارمنٹس کا ہے۔ ہمارے شعبے میں مختلف کمپنیوں سے بچوں اور بچیوں کے سوٹ تیار کرنے کا ٹھیکہ لیا جاتا ہے۔ صورتحال یوں ہوتی ہے کہ مثال کے طور پر کسی کمپنی نے زید کو ایک کام کا ٹھیکہ دینے کا ارادہ کیا ، جب زید اس کمپنی کو ریٹ دینے لگتا ہے تو مارکیٹ میں موجود دوسرا ٹھیکے دار،مثلاً بکر اس کے راستے میں رکاوٹ بنتا ہے اور کوشش کرتا ہے کہ یہ ٹھیکہ مجھے زید سے کم ریٹ پر مل جائے،اس موقع پر زید، بکر سے یہ معاملہ طے کرتا ہے کہ تم اس ٹھیکے سے دستبردار ہو جاؤ اور مزید رکاوٹ پیدا نہ کرو، بدلے میں، میں تمہیں ڈھائی لاکھ یا پانچ لاکھ روپے (ٹھیکے کی نوعیت اور مالیت کے حساب سے) ادا کر دوں گا، بکر یہ رقم لے کر خاموش ہو جاتا ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس طرح رقم لینا شرعاً جائز ہے؟ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

1375
1376

بے نمازی اور داڑھی منڈے شخص کو پیر بنانا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے خاندان کے بعض افراد ایسے شخص سے مرید ہو رہے ہیں جو اپنے آپ کو سید کہلواتا ہے اور نماز قضا کرنا اس کا معمول ہے ، داڑھی بھی منڈاتا ہے ، یہ باتیں تقریبا ہم سب اہل علاقہ کو معلوم ہیں ، ہم سے بھی اس کا مرید ہونے کے لیے کہا گیا ہے ، پوچھنا یہ ہے کہ ہم اس کے مرید ہو سکتے ہیں یا نہیں ؟ اور جو مرید ہو چکے ہیں وہ کیا کریں ، اس سے بیعت باقی رکھیں یا توڑ دیں ؟ سائل:محمد ظفر عطاری (کورنگی ، کراچی)

1376
1377

نماز عصر کی ادائیگی کے دوران وقت مغرب شروع ہو جائے تو کیا حکم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نمازِ عصر کی ایک رکعت ہی ادا کی تھی کہ مغرب کا وقت شروع ہو گیا ، باقی نماز مغرب کے وقت میں ادا کی تو کیا مذکورہ طریقے پر ادا کی گئی نماز ہو گئی یا نہیں ہوئی؟ سائل:محمد جمیل (کراچی)

1377
1378

نماز فجر کےدوران سورج طلوع ہو جائے توکیا نماز ہو جائے گی؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر فجر کی نماز پڑھتے ہوئے اتنی تاخیر ہوجائے کہ دوسری رکعت میں ہی کھڑے تھے کہ سورج طلوع ہوگیا تو وہ نماز ہوئی یا نہیں ؟ سائل:محمد جمیل (ملیر کراچی)

1378
1379

بکراصدقہ کرنے کی منت مان کر قیمت صدقہ کرنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے ایک عزیز کے بیٹے کا ایکسیڈنٹ ہوا، تو انہوں نے یوں منت مانی: ”اگر میرا بیٹا صحت یاب ہوگیا، تو میں ایک بکرا اللہ کی راہ میں صدقہ کروں گا۔“ اب اللہ کےفضل سے ان کا بیٹا صحت یاب ہو چکا ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا منت پوری کرنے کے لیے بکرا ہی صدقہ کرنا ضروری ہے یا بکرے کی بجائے اس کی قیمت بھی صدقہ کرسکتے ہیں ،نیز ان کے پاس ایک بکری موجود ہے ، اگر اس کو صدقہ کردیں تو کیا منت پوری ہوجائے گی؟

1379
1380

داڑھی کی حد کہاں سے کہاں تک ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ داڑھی کی حد کہاں سے کہاں تک ہے ؟ اگر کوئی شخص اپنے کانوں کے برابر والے بال سیٹ کرواتے ہوئے ایک مٹھی سے چھوٹے کرواتا ہو تو کیا وہ گنہگار ہو گا ؟ سائل:محمد عبد اللہ عطاری (اوباڑو ضلع گھوٹکی ، سندھ)

1380