
کیا لڑکی کا باپ مہر معاف کرسکتا ہے؟ اور کیا لڑکی مرتے وقت مہر معاف کرسکتی ہے ؟
سوال: مجھے حق مہر سے متعلق دو سوالات کا حل مطلوب ہے: (1)عاقلہ بالغہ لڑکی کا نکاح اس کے گھر والوں کی رضامندی سے ہواورلڑکی کا والدلڑکے کوحق مہرمعاف کردے ۔شریعت اس بارے میں کیا کہتی ہے؟ (2)ہمارے ہاں بعض مقامات پر ایسا ہوتا ہے کہ جب عورت کا انتقال ہونے لگتا ہےیا وہ مرض الموت میں ہواور اس کا شوہر حیات ہو تواس حالت میں عورت کے ورثاء اس سے حق مہر معاف کرواتے ہیں اور عورت معاف کردیتی ہےاور بعض جگہ عورت کے ورثاء ڈیمانڈ نہیں کرتے بلکہ عورت رسم ورواج کو دیکھتے ہوئے از خودمہر معاف کردیتی ہے۔اس معاف کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
مسافر شرعی سفر سے پہلے واپسی کا ارادہ کر لے تو نماز کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر زید شرعی مسافت طے کرنے کی نیت سے اپنے گھر سے روانہ ہو اور50 کلو میٹر سفر طے کر چکا ہو ،پھر کسی سبب سے سفر وہیں پر ختم کر دے اور گھر کی طرف واپس آئے، تو کیا واپسی پر دوران ِ سفر گھر آنے سے پہلے وہ قصر نماز پڑھے گا یا پوری نماز پڑھے گا؟ نوٹ :زید کو کام کے سلسلے میں اکثر اوقات باہر جانا پڑتا ہے، تو کبھی کبھار اس کے ساتھ ایسا بھی ہوتا ہے کہ اسے دوران سفر گھر واپس آنا پڑتا ہے، لہذا اس مسئلے کے متعلق رہنمائی فرما دیں۔
سوال: کنیت رکھنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
احرام کی نیت کرتے وقت تلبیہ نہیں کہا، تو مُحرم ہوگایا نہیں؟
سوال: میرے دوست نے ایک مسئلہ بیان کیا کہ عمرہ میں نیت کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دفعہ تلبیہ یعنی”لبیک اللھم لبیک الخ“ کہنا ضروری ہوتا ہے، اگر کسی نے تلبیہ نہ کہا، تو ا س کا عمرہ شروع ہی نہیں ہو گا۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا واقعی یہ بات درست ہے کہ بغیر تلبیہ کہےاحرام باندھا، تو عمرہ شروع نہیں ہوگا؟شرعی رہنمائی فرماد یں۔
سیونگ اکاؤنٹ کھلوانا اور اس سے نفع حاصل کرنا کیسا ؟
موضوع: سیونگ اکاؤنٹ کھلوانے اور اس سے نفع حاصل کرنے کا شرعی حکم
دکان بیچتے ہوئے گڈ ول کے پیسے الگ سے لیناکیسا ؟
جواب: شرعی اعتبار سے گڈول ( Goodwill ) کے الگ سے پیسے مقرر نہیں کرسکتے کیونکہ گڈول کوئی مال نہیں ہےبلکہ اس کی حیثیت فقط منفعت کی ہے جس کے عوض میں الگ سے پی...
نزع کے وقت تلقین کرنے کا طریقہ اور حکم
سوال: جو شخص نزع کی حالت میں ہو، اسے تلقین کی جاتی ہے، اس کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ نیز تلقین صرف ’’لا الہ الا اللہ‘‘ کی کی جائے یا پورے کلمہ کی ؟ اس کی بھی وضاحت فرمادیں۔
معاشرے میں پائی جانے والی سودی قرض کی ایک صورت کا حکم؟
سوال: میں ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں ۔ وہاں ایک شخص کمپنی کو گوشت سپلائی کرتا ہے ۔ اس سے میری دعا و سلام ہوئی ، تو اس نے مجھ سے کہا کہ میں پورا مہینا کمپنی کو گوشت سپلائی کرتا ہوں ، جس کا بِل کمپنی ساتھ ساتھ دیتی رہتی ہے ، لیکن پیمنٹ مہینے بعد ملتی ہے ، جس وجہ سے وہ مجھ سے اس طرح کا ایگریمنٹ کرنا چاہتا ہے کہ کمپنی سے وہ بِل لے کر مجھے دے دیا کرے گا اور جتنی رقم بنتی ہوگی ، میں اُس کو اپنی طرف سے دے دیا کروں گا اور پھر مہینے بعد جب کمپنی کی طرف سے اس کو پیمنٹ ملے گی ، تو جتنی رقم مجھ سے لی ہوگی، وہ بھی مجھے واپس کرے گا اور ساتھ جتنا گوشت سپلائی کیا ہوگا ، فی کلو کے حساب سے دس روپے مزید مجھے دے گا ۔ شرعی رہنمائی فرما دیں کہ یہ طریقہ درست ہے یا نہیں ؟
حالتِ نمازمیں والدہ کے بلانے پر جواب دینےسے متعلق حدیث پاک کی شرح
جواب: شرعی احکام کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہمیں ان احکام پر اپنی شریعت کا حکم سمجھ کر عمل کرنا لازم ہے۔یہ گمان نہیں کیا جائے گا کہ یہ ہم سے پچھلی امت کا حکم ت...
جس شخص کی بیوی سیدہ ہو اسے زکوٰۃ دینا کیسا ؟
سوال: جس شخص کی بیوی سیدہ ہو کیا اسے زکوۃ دی جاسکتی ہے جبکہ وہ مستحقِ زکوۃ بھی ہو؟ اگر زکوۃ دی جاسکتی ہے تو اس کی زکوۃ میں ظاہر ہے اس کی سیدہ بیوی بھی تصرف کرے گی؟ اس کے بارے میں کیا شرعی حکم ہے؟