سرچ کریں

Displaying 131 to 140 out of 5794 results

131

قضا روزے کی نیت اذانِ فجر کے دوران یا بعد میں کرنا

سوال: کیا قضا روزے کی نیت اذان فجر کے بعد یا اس کے دوران کر سکتے ہیں؟

131
132

کیا بیوی شوہر کے کہنے پر قضا روزہ توڑ سکتی ہے؟

سوال: ہندہ شوہر کی اجازت کے بغیر رمضان کے قضا روزے رکھ رہی ہو، اب کسی دن شوہر کام سے چھٹی کرلے اور وہ ہندہ کو ہم بستری کے لیے بلائے اور روزہ توڑنے کا کہے۔ تو کیا اس صورت میں ہندہ کو شوہر کے کہنے پر اس روزے کو توڑنے کی اجازت ملے گی؟؟ رہنمائی فرمائیں۔

132
133

معدے کے السر کی وجہ سے روزہ چھوڑنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ آج سے کچھ دن پہلے میرے معدے میں تکلیف اٹھی اور کھانا وغیرہ بالکل ہضم نہیں ہورہا تھا، اس کے بعد میں نے علاج کروایا تو یہ تکلیف ختم ہوگئی، لیکن اب معدہ بھاری بھاری رہتا ہے، ڈاکٹر نےمعدے کا السر مجھے بتایا ہے، اس کا بھی علاج ابھی چل رہا ہے، تو کیا میں اس کی وجہ سے رمضان کے روزے چھوڑ سکتا ہوں؟ میرے گھر میں میری ایک بہن کو یہی تکلیف ہے، انہوں نے مجھے بتایا ہے کہ اس بیماری میں کھاتے پیتے رہنا ضروری ہوتا ہے ورنہ خالی پیٹ رہنے سے تکلیف بہت بڑھ جاتی ہے۔

133
134

آخری قعدہ کر کے کھڑے ہو گئے اور قیام میں ہی سلام پھیر دیا ،تو نماز کا حکم

سوال: اگر نمازی قعدہ اخیرہ کرنے کے بعد بھول کر کھڑا ہو جائے اور یاد آنے پر حالتِ قیام میں ہی سلام پھیر دے، تو کیا اس کی نماز ہو جائے گی یا سجدہ سہو کرنا ہوگا اور سجدہ نہ کرنے کی وجہ سے نماز کا اعادہ لازم ہو گا؟ (2) بہار شریعت میں ہے کہ :’’اگر قیام ہی کی حالت میں سلام پھیر دیا ،تو بھی نماز ہو جائے گی،مگر سنت ترک ہوئی۔‘‘(بھار شریعت، حصہ 4، صفحہ 712) اس سے سمجھ آتا ہے کہ بغیر سجدہ سہو وغیرہ کے نماز درست ہو جائےگی، کیونکہ ترکِ سنت سے سجدہ سہو/ اعادہ نماز لازم نہیں ہوتا۔

134
135

ذی الحج میں ایام بیض کے روزے کیسے رکھے جائیں؟

سوال: ذو الحجہ میں ایام بیض کے روزے کیسے رکھے جائیں کیونکہ ایام بیض میں اسلامی مہینے کی 13تاریخ بھی شامل ہے اور ذو الحجہ کی 13تاریخ ایام تشریق میں سے ہے اور ایام تشریق میں تو روزہ رکھنا منع ہے ،تو کیا ایسی صورت میں اگر صرف 14اور15 ذو الحجہ کے روزے رکھ لئے جائیں تو ایام بیض میں روزے رکھنے کی فضیلت مل جائے گی؟

135
136

روزے کی حالت میں دانتوں میں کام کروانا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ روزے کی حالت میں دانتوں میں کام کرواسکتے ہیں؟ اور اگر خون نکلے تو اس سے روزے پر کوئی اثر پڑے گا یا نہیں؟

136
137

سجدہ سہو میں دو کی بجائے تین سجدے کر لیے ،تو کیاحکم ہے ؟

سوال: کسی شخص نے نمازمیں سجدہ سہوکرتے ہوئے بھول کردوکی بجائے تین سجدے کر لیے، تواس کے لیے کیاحکم ہے؟ سجدہ سہو میں دو کی بجائے تین سجدے کر لیے ،تو کیاحکم ہے ؟

137
138

بازار کی مچھلیاں مری ہوتی ہیں، تو مری ہوئی مچھلی کھانا کیسا؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بازار میں بِکنے والی مچھلیاں مردہ ہوتی ہیں اور مردار کھانا حرام ہے، تو یہ مچھلیاں کھا سکتے ہیں یا نہیں؟ سائل: محمد عمران (جامع کلاتھ،کراچی)

138
139

چار رکعتی نفلوں میں پہلا قعدہ فرض ہے یا واجب نیز بھول جانے کی صورت میں نماز کا حکم

سوال: چار رکعات نفل میں قعدہ اولی فرض ہے یا نہیں؟اگر کوئی بھول کر تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہوگیا، تو اس کے لیے واپس آنا ضروری ہوگا یا نہیں؟

139
140

کھانے میں لال بیگ، کیڑے مکوڑے پک جائیں تو کیا حکم ہے ؟

سوال: حشرات الارض، مثلاً: لال بیگ یا چاول میں رہنے والے کیڑے اگر کھانے میں پک جائیں، تو کیا اُس کھانے کو استعمال کرسکتے ہیں؟ نیز کیڑے مکوڑے زیادہ ہونے کی بنا پر کافی احتیاط کے باوجود اگر یہ کیڑے مکوڑےکسی آئل، گھی وغیرہ میں گر جائیں، تو کیا ہم ان کیڑوں کو نکال کر اُس آئل یا گھی کو کھانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں؟

140