سرچ کریں

Displaying 131 to 140 out of 740 results

131

روزے میں ہونٹ کی کھال کھانے کا حکم

سوال: بعض افراد کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ نچلے ہونٹ کے بیرونی حصے کو دانتوں کے ذریعے اندر دباتے اور پھر اس بیرونی حصے سے خشک کھال دانتوں کے ذریعہ کاٹ کر منہ میں لے جاتے ہیں ، بعض اوقات منہ سے یہ کھال تھوک دی جاتی ہے اور بعض اوقات یہ کھال حلق کے اندر بھی چلی جاتی ہے ،کبھی تو یہ کھال بالکل چھوٹی ہوتی ہے اور کبھی نسبتاً کچھ زیادہ ہوتی ہے ۔ ایسے افراد اگر دوران روزہ اپنے ہونٹوں سے کھال کاٹیں اور روزہ یاد ہوتے ہوئے بغیر چبائے وہ کھال غلطی سے ان کے حلق کے نیچے اتر جائے، تو ان کے روزے کا کیا حکم ہوگا ؟

131
133

روزہ داربھولے سے جماع کرلے توروزہ کاحکم

سوال: روزے میں بھول سے کھانے پینے سے تو روزہ نہیں ٹوٹتا ۔لیکن اگر کوئی شخص روزے کی حالت میں بھول سے جماع کرلے تو روزہ ٹوٹ جائےگا یا نہیں اور اگر ٹوٹ جائے گا تو کیا کفارہ لازم ہوگا یا صرف قضا؟

133
134

روزی کمانے کی وجہ سے رمضان کا فرض روزہ چھوڑنا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عمرو ایک صحت مند آدمی ہے، وہ رمضانُ المبارک کے روزے نہیں رکھتا اور کہتا ہے کہ میرا عذر ہے اور عذر یہ ہے کہ میں روزہ رکھ کر مزدوری نہیں کر سکتا،وہ شخص سرِعام کھاتا پیتا ہے، اُسے منع کیا جائے تو کہتا ہے کہ میں جانوں اورمیرا رب جانے،بخشنا تو اللہ نے ہے۔شریعت میں ایسے بندے کے بارے میں کیا حکم ہے؟

134
135

روزے کی حالت میں منہ سے خون نکلنے کاحکم

سوال: میرا دانت نکلا ہوا ہے اور اس سے بلیڈنگ ہو رہی ہے ،اب صبح آٹھ بجے بالکل رک گئی ہے،میں نے روزہ رکھنے کے لیے سحری کی تھی ،ایسی صورت میں روزے کا کیا حکم ہے؟

135
136

روزے کی حالت میں انہیلرکااستعمال

سوال: مجھے دمے کا مرض ہے،جو اب کافی بڑھ چکاہے،جس کی وجہ سے مجھے باربار پمپ لینا پڑتا ہے یعنی انہیلر استعمال کرنا پڑتاہےَمجھے اس کا شرعی حکم بتادیں کہ روزے کی حالت میں پمپ لینے کاکیاحکم ہے؟

136
137

روزے کی حالت میں ڈینٹسٹ سے دانتوں کی صفائی کروا نا

سوال: روزے کی حالت میں ڈینٹل ڈاکٹر سے دانتوں کی صفائی کروا سکتے ہیں ؟

137
138

دانت سے خون نکلنے سے روزے کا حکم

سوال: دانت سے خون نکلا ہے اور یہ نہیں پتہ کہ حلق میں گیا یا نہیں تو روزے کا کیا حکم ہے ؟

138
139

کیا امتحانات کی وجہ سے طلبہ کا رمضان کےروزے قضا کرنا جائز ہے؟

سوال: رمضان المبارک موسم گرما میں آرہا ہے، کیا سالانہ امتحانات کی وجہ سے طلبا کا رمضان کے فرض روزے قضا کرنا ، جائز ہے؟ نیز جو والدین بچوں کے اس فعل سے راضی ہوں یا خود روزے چھڑوائیں ، ان کے بارے میں کیا حکم ہے؟

139
140

بُرے خیالات یا بیماری کی وجہ سے منی خارج ہوئی، تو غسل اور روزہ کا حکم

سوال: غسل فرض ہونے کے لیے منی کا اپنی جگہ سے شہوت کے ساتھ نکلنا شرط ہے،تو اگر کسی کو بیماری کی وجہ سے منی خارج ہوتی ہےیا اسے برے خیالات آتے ہیں اور ان ہی خیالات کے دوران منی نکل جاتی ہے ،تو کیا اس پر غسل فرض ہوگا،اگر روزے کی حالت میں اس طرح منی نکل جائے تو روزہ کا کیا حکم ہوگا ؟

140