logo logo
AI Search

روزے میں انہیلر کا استعمال کرنے سے روزہ ٹوٹ جائیگا؟

روزے کی حالت میں انہیلرکااستعمال

مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ
فتوی نمبر: WAT-953
تاریخ اجراء05محرم الحرام1443 ھ/05اگست2022 ء

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

مجھے دمے کا مرض ہے،جو اب کافی بڑھ چکا ہے، جس کی وجہ سے مجھے بار بار پمپ لینا پڑتا ہے یعنی انہیلر استعمال کرنا پڑتا ہے مجھے اس کا شرعی حکم بتا دیں کہ روزے کی حالت میں پمپ لینے کا کیا حکم ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

روزے کی حالت میں انہیلر استعمال کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے۔ پوچھی گئی صورت میں اگر ایسا شدید مرض ہے کہ دن میں انہیلراستعمال کرنا ہی پڑے گا، اس کے بغیر کوئی چارہ کار ہی نہیں تو ایسی صورت میں آپ فی الحال روزہ نہ رکھیں، جب اتنا افاقہ ہو کہ بغیر انہیلر کا استعمال کیے روزہ رکھ سکیں تو تب اتنے روزوں کی قضا کر لیں۔ اور اگر قضا کا موقع ہی نہ ملے اوروقت آخر آجائے تو روزوں کے فدیہ کی وصیت کر دیں یا ایسے بڑھاپے کو پہنچ جائیں کہ اب عمر کی وجہ سے روزہ رکھنے کی طاقت نہ رہے اورنہ آئندہ طاقت آنے کی امید ہو تو اب روزوں کا فدیہ ادا کر دیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم