
روزے کی حالت میں وضو و غسل کے دوران ناک میں پانی چڑھانے کا حکم
سوال: اگر روزے کی حالت میں احتلام کی وجہ سے غسل فرض ہو جائےاورغسل کرنا ہو، تو دورانِ غسل ناک کے نرم حصےتک پانی پہنچانا ضروری ہےیا نہیں؟اسی طرح وضو میں ناک میں پانی چڑھانے کا کیا حکم ہے؟
جوتے بیچنے والے کا زکوٰۃ کی مد میں جوتے دینے کا حکم
سوال: میری ایک جوتوں کی دکان ہے، میری جتنی زکوۃ بنتی ہے، کیااس کی رقم کا حساب کر کے اس کے بدلے میں جوتے مستحق افراد میں زکوۃ کی نیت سےتقسیم کر سکتا ہوں؟ اگر کرسکتاہوں، تو اس کی کیا قیمت لگا سکتا ہوں وہ قیمت لگانی ہوگی جو ہول سیل پر دکان کے لئے خریدا گیا ہے یا پروفٹ لگا کر؟ جبکہ پرافٹ فکس نہیں ہوتا، تو اس صورت میں کیا حکم ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ جس کو زکوۃ دینی ہو کیا اس کو راشن یعنی آٹا دال چینی اور گھر کی تمام ضروریات کی اشیاء لے کر دینے سے زکوۃ ادا ہو جائےگی۔
زکوۃ کودویااس سے زائدحصوں میں تقسیم کرنا کیسا ؟
سوال: کیا زکوۃ کو دو حصوں میں تقسیم کر کے دے سکتے ہیں کہ پانچ ہزار ایک جگہ اور پانچ ہزار دوسری جگہ؟
حاجی پر عید کی قربانی واجب ہے یا نہیں ؟
جواب: ہونے کے سبب آپ لوگوں پرعید کی قربانی لازم نہیں ہو گی،اور اگر آپ لوگ قربانی کے ایام میں مسافر نہ ہوں،بلکہ مقیم ہوں اورساتھ ہی آپ دونوں یا کوئی ایک...
حاجی پر عید کی قربانی واجب ہے یا نہیں؟
جواب: ہونے کے سبب آپ لوگوں پرعید کی قربانی لازم نہیں ہو گی، اور اگر آپ لوگ قربانی کے ایام میں مسافر نہ ہوں، بلکہ مقیم ہوں اورساتھ ہی آپ دونوں یا کوئی ایک...
جس شخص کی بیوی سیدہ ہو اسے زکوٰۃ دینا کیسا ؟
سوال: جس شخص کی بیوی سیدہ ہو کیا اسے زکوۃ دی جاسکتی ہے جبکہ وہ مستحقِ زکوۃ بھی ہو؟ اگر زکوۃ دی جاسکتی ہے تو اس کی زکوۃ میں ظاہر ہے اس کی سیدہ بیوی بھی تصرف کرے گی؟ اس کے بارے میں کیا شرعی حکم ہے؟
پرانے دور کے یادگاری سکوں پر زکوۃ کی تفصیل
سوال: کیا ہم پرانے زمانے کے سکے یعنی کوائن شوق کے طور پر خرید سکتے ہیں ؟ اگر خرید سکتے ہیں تو اس پر زکوۃ کا کیا حکم ہو گا؟ مثال کے طور پر اکبر بادشاہ کے دور کا ایک روپیہ کا چاندی کا سکہ 4000 روپے کا خریدا ، اس میں جتنے گرام چاندی ہے اس چاندی کی قیمت آج 1500 ہے تو رہنمائی فرمائیں کہ اس سکے کی زکوۃ چاندی کی قیمت کے حساب سے دیں گے یا جتنے کا آج ہم نے خریدا ہے؟
کام آنے کی نیت سے رکھے ہوئے سامان پر زکوٰۃ کا حکم
سوال: میرا ساؤنڈ سسٹم کا کام ہے،جسے کرائے پردیتے ہیں ،اس میں ہم کچھ سامان اضافی رکھتے ہیں کہ اگر ہمیں کبھی ضرورت ہوئی تو استعمال کریں گے،لیکن وہ سامان سال میں ایک آدھ مرتبہ استعمال ہوتاہے اورکبھی سال سے بھی زائد عرصے تک استعما ل نہیں ہوتا،مگر اس کو اس نیت سے رکھا ہوا ہے کہ یہ ایمرجنسی یا ضرورت پڑنے پر کام آسکے، توکیا اس اضافی سامان پر زکوۃ ہوگی ؟
گھر کے کرائے کے لئے ایڈوانس دی گئی رقم پر زکوۃ کا حکم
سوال: کسی نے کرائے کے مکان کے لیےایڈوانس پچاس ہزارروپے دے رکھے ہیں،اس کےعلاوہ کچھ بھی گولڈ اورکیش وغیرہ نہیں ہے،کیااس شخص کوپچاس ہزارکی زکوۃ نکالنی ہوگی؟یاایڈوانس کی رقم حاجت اصلیہ میں شمارہوگی؟ نوٹ: ہمارے ہاں آج کل ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت45000/پینتالیس ہزارروپےہے۔