
خود طلاق لینے کی صورت میں عدت ہوگی یا نہیں ؟
سوال: ایک بیوی نے اپنے شوہر سے خود طلاق لی ہے، اب اس کی عدت ہوگی یا نہیں ؟
تیسرے حیض میں عدت کب مکمل ہوگی؟
سوال: طلاق کی عدت تین حیض ہے، اگر عورت کی عادت سات دن ہو، تو تیسرے حیض میں ساتویں دن خون بند ہونے پر عدت ختم ہوجائے گی یا دس دن مکمل کرنے ہوں گے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک لڑکی کی عمر28 سال ہے ، اسے اب 24 نومبر کو شوہر نے طلاق دیدی ہے۔ 7 مہینے پہلے اس کے ہاں ولادت ہوئی تھی اور ولادت کے بعد 40 روز تک نفاس کا خون رہا ، پھر پاک ہونے سے لے کر آج تک دوبارہ حیض کا خون نہیں آیا ، اب اس کی عدت کتنی ہوگی؟ ڈاکٹر کہتی ہیں کہ بچے کو دودھ پلانے تک حیض کا معاملہ یوں ہی رہے گا اور ایک سال یا دو سال بعد شروع ہوگا ، آپ راہنمائی فرمائیں ؟
بیوی کے انتقال کے بعد مرد پر عدت واجب کیوں نہیں ہے؟
سوال: بیوی کے انتقال کے بعد مرد پر عدت واجب کیوں نہیں ہے؟
طلاقِ رجعی کی عدت کے دوران میاں بیوی والے تعلقات قائم کر لئے جائیں، تو رجوع کاحکم؟
سوال: اگر ایک طلاق رجعی دینے کے بعددورانِ عدت میاں بیوی والے تعلقات قائم کر لئے جائیں ، تو کیا رجوع ہوجائے گا؟
عورت دوران عدت والد کے تیجے میں شرکت کر سکتی ہے؟
سوال: میرے والد صاحب کا ایک مہینہ پہلے انتقال ہوا ہے اور پھر اب میرے نانا کا انتقال ہوا ہے، تو میں نے دار الافتاء سے فتوی لیا تھا کہ میں اپنی والدہ کو اپنے نانا جان کی میت دکھانے کے لیے دن ہی دن میں لے کر جا سکتا ہوں اور شام سے پہلے واپس لانا ہو گا۔ہم نے اس کے مطابق عمل کیا۔ اب میرے نانا ابو کا تیجہ ہے اور والدہ عدت میں ہیں ، تو کیا اس میں بھی دن ہی دن میں لے کر جا سکتا ہوں؟
مقیم ہونے کے لیے دن کی بجائے رات گزارنے کی نیت کا اعتبار کیوں ؟
سوال: یہ مسئلہ تو معلوم ہے کہ کسی مقام کے وطن اقامت قرار پانے کےلیے وہاں پندرہ راتیں مسلسل گزارنے کی نیت ضروری ہے اگرچہ دن کسی دوسری جگہ پر گزارے۔سوال یہ ہے کہ یہاں رات کا اعتبار کرنے کی وجہ کیا ہے،دن کا اعتبار کیوں نہیں کیا گیا؟
28 دن کے عمرہ پیکج پر جانے والے کی نماز کے متعلق تفصیل
جواب: گزارنے کاارادہ نہ ہو) تو وہاں مقیم ہو جائے گااور پوری نمازپڑھے گا،ورنہ مقیم نہیں ہوگابلکہ مسافر رہے گاتو قصر پڑھے گا۔ مثلا اٹھائیس دن کے پیکج میں پہلے...
دوران عدت دینی اجتماع میں جانا
سوال: ایک عورت عدت وفات میں ہے، تو کیا وہ دوران عدت دینی اجتماع میں جا سکتی ہے؟
دو ماہ کا حمل ساقط ہونے پر عدتِ وفات پوری کرنا ہوگی یا نہیں ؟
سوال: ایک عورت کا شوہر 30 نومبر کو وفات پا گیا ، اسی دن پتا چلا کہ عورت حاملہ ہے۔ 22 دسمبر کو عورت کو مسلسل حیض کے دنوں کی طرح خون آ رہا ہے اور ساتھ میں گوشت کے لوتھڑے بھی نکل ر ہے ہیں۔ چیک کرنے پر پتاچلا کہ حمل ضائع ہو گیا ہے۔ حمل تقریباً دو مہینے کا تھا۔ اس صورت میں عدتِ وفات پوری کرنا ہو گی یا عدت ختم ہو گئی ؟