سرچ کریں

Displaying 131 to 140 out of 7453 results

131

امام کے سلام پھیرتے وقت مقتدی نے تکبیرِ تحریمہ کہی تو نماز کا کیا حکم ہوگا ؟

سوال: امام صاحب کے نماز ختم کرنے کے لیے پہلا سلام پھیرتے وقت زید نے تکبیرِ تحریمہ کہہ لی اور ہاتھ باندھ لیے ،اسی اثناء میں امام صاحب نے دوسرا سلام بھی پھیردیا، تو اس صورت میں زید نماز میں شامل ہوا کہ نہیں؟

131
132

دن کے نوافل میں امام قراءت بلند آواز سے کرےگا یا آہستہ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ دن کے نوافل مثلاًاشراق وچاشت کی نمازیں جماعت سے پڑھی جائیں ، توان میں امام جہری قراءت کرےگایاسرّی؟اگرسرّی قراء ت واجب ہے ، توامام نےاگرجہری کرلی ، توکیاحکم ہے؟ سائل:کاشف(5-C/2،نارتھ کراچی)

132
133

نماز میں بنا کرنے کا ثبوت

سوال: نماز میں بنا کرنے کا جواز کہاں سے ثابت ہے؟ اور بنا کس طرح کی جاتی ہےمجھے سمجھ نہیں آرہا ہے کیونکہ میں نے یہ مسئلہ سنا ہے کہ نماز میں تین قدم چلنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے ،تو جس شخص کا نماز میں وضو ٹوٹ جائے،وہ کس طرح وضو کرکے اپنی نماز کو وہاں سے ہی پڑھے گا حالانکہ وضوکے لیے اسے تین قدم سے زیادہ چلناپڑے گا،جوکہ عمل کثیر ہے اوریہ نمازکے منافی ہے ؟اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرمائیں ۔

133
134

ناپاکی کی حالت میں دکھاوے کے لیے نماز پڑھنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے جان بوجھ کر ناپاکی کی حالت میں عصر اور مغرب کی نماز صرف دکھاوے کے لیے پڑھی مگر اس نے نماز کی نیت نہیں کی اور نہ ہی نماز میں اس نے کچھ پڑھا، صرف ارکان ادا کیے اور اپنے اس عمل کو گناہ سمجھتے ہوئے صرف دکھاوے کے لیے کیا، تو اس پر کیا حکم شرع ہوگا؟ کیا ایسے شخص کو تجدید ایمان کرنا ہوگا؟

134
135

گوشت، جگر، تلی اور دل کے خون کا حکم

جواب: نماز پڑھی کہ اس کے پاس ایسا خراب انڈہ تھا کہ جس کہ زردی خون ہوگئی تھی تواس کی نماز جائز ہے کیونکہ خون اپنے معدن میں ہے اور کوئی چیز جب تک اپنے معدن...

135
136

قراءت میں غلطی سے نماز فاسد ہونے سے متعلق ایک اہم اصول اور حکم

سوال: گزشتہ رات امام صاحب نے نمازِ مغرب پڑھاتے ہوئے قراءت میں غلطی کی ۔انہوں نے آیاتِ مبارکہ﴿وَ اِلَی الْجِبَالِ کَیۡفَ نُصِبَتْ وَ اِلَی الْاَرْضِ کَیۡفَ سُطِحَتْ﴾میں’’ نُصِبَتْ ‘‘ کی جگہ ’’سُطِحَتْ ‘‘اور ’’سُطِحَتْ ‘‘ کی جگہ’’ نُصِبَتْ ‘‘پڑھ دیا ،پھر بعد میں جب ان کو یہ بات بتائی گئی ،تو انہوں نے اعلان کیا کہ ہماری نماز فاسد ہوگئی ہے،لہٰذا انہوں نے وہ نماز دوبارہ پڑھائی ۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا واقعی اس صورت میں نماز فاسد ہوگئی تھی ؟

136
137

سنت مؤکدہ نماز بیٹھ کر ادا کرنا

سوال: کیا سنت مؤکدہ نماز بیٹھ کر ادا کی جاسکتی ہے؟

137
139

قضا نماز جماعت کے ساتھ پڑھنا

سوال: ہم کچھ ساتھی تھے سب کی نماز قضا ہوگئی،اب ایک مسجد میں رُک کر سب کو قضا نماز پڑھنی تھی، تو ہم اکیلے پڑھ رہے تھے کہ ایک عالم صاحب نے قضا کی جماعت شروع کر دی۔تو کیا قضا نماز جماعت کے ساتھ پڑھی جا سکتی ہے؟ نیز میں نے نماز شروع کر دی تھی، تو میرے لیے کیا حکم تھا؟

139
140

سجدہ سہو کا ایک سجدہ رہ گیا تو نماز کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اِس مسئلے کے بارے میں کہ نمازی نے بھول کر سجدہ سَہْو کے دوسجدوں میں سے ایک کیا اور نماز مکمل کر لی، تو نماز کا کیا حکم ہے؟

140